
قسطوں میں پلاٹ خریدنا اور قسط لیٹ ہونے پر جرمانہ کرنا کیسا ؟
جواب: قیمت اور قیمت کی ادائیگی کی مدت بیان کر دی جائے نیز خریدو فروخت کے قواعد و ضوابط کے خلاف کوئی ایسی بات نہ پائی جائے جو سودے کو ناجائز کرتی ہو۔یہ بات...
اسٹیل مِلز اور ٹھیکیداروں میں رائج سریے کی خریداری کی ایک ناجائز صورت
سوال: اگر کسی بڑے ٹھیکیدار کو چند ماہ یا مخصوص مدت کے بعد سریا چاہئے ہوتا ہے،تو وہ اسٹیل مِل سے پہلے ہی خریداری کا معاہدہ کر لیتا ہے،تاکہ اسٹیل مِل اس وقت تک اتنا سریا تیار کر کے دیدےاور آئے روز مٹیریل کی جو قیمتیں بڑھ رہی ہیں،اس سے بھی بچت ہو جائے۔ٹھیکیدار اور اسٹیل ملز کے مابین جو معاہدہ ہوتا ہے،اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں سریے کی کوالٹی، موٹائی ،وزن ،ادائیگی کی مدت اور ادائیگی کا مقام وغیرہ سب کچھ اس طرح طے کر کے خریداری ہوتی ہے کہ کسی معاملہ میں کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہیں رہتا۔البتہ قیمت کے حوالہ سے یہ طے ہوتا ہے کہ وقتی طور پر سریے کا جو ریٹ چل رہا ہے،اس کے مطابق قیمت دیدی جائے،لیکن قیمت کا اصل فیصلہ ادائیگی کے وقت کی قیمت کو دیکھ کر کیا جائے گا اور وہ اس طرح کہ سریے کی ادائیگی کے وقت اگر ریٹ موجودہ ریٹ جتنا ہی رہا یا بڑھ گیا،تو ادا شدہ قیمت ہی کافی ہو گی، ہاں اگر قیمت کم ہو گئی،تواس وقت کی کم قیمت ہی فائنل ہو گی اور بقیہ رقم ٹھیکیدار کو واپس کر دی جائے گی۔کئی اسٹیل ملز اسی طرح کا معاہدہ کر رہی ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ خریدوفروخت کا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟
امانت رکھوایا ہوا سونا بیچ دیا تو واپسی میں کیا دینا ہوگا؟
سوال: ایک شخص نے میرے پاس امانت کے طور پر سونا رکھوایا تھا، جسے میں نے ضرورت پڑنے پر بلا اجازت بیچ دیا، اب اس شخص کی طرف سے واپسی کا مطالبہ ہے، تو میں اُسے اس جیسا سونا ہی واپس کروں یا وہ مجھ سے قیمت کا مطالبہ بھی کرسکتا ہے؟ اور اگر قیمت کا مطالبہ کرے، تو کس دن کی قیمت کا اعتبار ہوگا، جس دن سونا فروخت کیا تھا اس دن کی یا پھر ادائیگی کے وقت کی؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔
بکراصدقہ کرنے کی منت مان کر قیمت صدقہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے ایک عزیز کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوا، تو انہوں نے یوں منت مانی: ”اگر میرا بیٹا صحت یاب ہوگیا، تو میں ایک بکرا اللہ کی راہ میں صدقہ کروں گا۔“ اب اللہ کےفضل سے ان کا بیٹا صحت یاب ہو چکا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا منت پوری کرنے کے لیے بکرا ہی صدقہ کرنا ضروری ہے یا بکرے کی بجائے اس کی قیمت بھی صدقہ کرسکتے ہیں ،نیز ان کے پاس ایک بکری موجود ہے ، اگر اس کو صدقہ کردیں تو کیا منت پوری ہوجائے گی؟
زکوٰۃ کی ادائیگی میں کس جگہ کی قیمت کا اعتبار ہے ؟نیز صدقہ فطر اور زکوٰۃ میں جگہ کے اعتبار میں فرق ؟
سوال: زید بیرون ملک کا مقیم ہے اور عارضی طور پر پاکستان آیا ہے، اس کا تجارتی مال ،سونا اور نقدی بیرون ملک ہے۔اگر قیمت کی صورت میں زکوۃ ادا کرنا چاہے، تو مال تجارت اور سونےکی پاکستانی قیمت لی جائے گی یا جس ملک میں اس کا مال موجود ہے ؟رہنمائی فرما دیں۔
اگرتم نہ ہوتے تومیں اپنی ربوبیت ظاہرنہ کرتا۔ کیایہ حدیث ہے ؟
جواب: لاک لما اظھرت الربوبیۃ“؟ " اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے جوابا ارشاد فرمایا:"میں نے حدیث میں نہیں دیکھا ،ہاں صوفیہ کی کتاب میں ...
قربانی نہ کرنے کی صورت میں بکری کی قیمت دینے میں کس وقت کا اعتبار ہوگا؟
سوال: بکری کی قیمت صدقہ کرنے میں ادائیگی کے وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا یا جس سال قربانی نہیں کی اُس سال کی قیمت کے حساب سے رقم صدقہ کرنا ہوگی؟
قسط میں کمی کرنے پر قیمت بڑھانے کا حکم
سوال: میرا لیپ ٹاپ اور موبائل قسطوں پر بیچنے کا کاروبار ہے، میں مارکیٹ سے نقد موبائل و لیپ ٹاپ خرید تا ہوں اور آگے قسطوں پر اپنا پرافٹ رکھ کر بیچتا ہوں، اس کاروبار میں کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ مثلا ً میں نے کسی کو ایک لیپ ٹاپ76 ہزار کا چار ہزار روپے ماہانہ کی قسطوں پر بیچا، اب وہ چند قسطیں ادا کرنے کے بعد میرے پاس آکر کہتا ہے کہ میں ماہا نہ 4 ہزار روپے ادا نہیں کرسکتا، اس لئے آپ مہربانی کرکے میری ماہانہ قسط میں کمی کردیں مثلا 2500 کردیں، بدلے میں اس لیپ ٹاپ کی قیمت آپ مجھ سے 80 ہزار روپے وصول کرلیں، یوں وہ اپنی مرضی سے مجھے زیادہ پیسے دینے کی پیشکش کرتا ہے، تو کیا اس طرح قسط میں کمی کرنے پر اصل رقم سے کچھ پیسے زیادہ لینا جائز ہے؟ جبکہ میری طرف سے کسی قسم کا جبر نہ ہو۔ یونہی بسا اوقات میرے پاس ایک کسٹمر آتا ہےجس کو رقم کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ مجھ سے مثلا 75 ہزار میں لیپ ٹاپ قسطوں میں خریدتا ہے تاکہ وہ اس کو بیچ کر مطلوبہ رقم حاصل کرسکے، اور آگے قسطوں کی ادائیگی سے قبل اس کو بیچنا چاہتا ہے، تو کیا ایسے شخص کولیپ ٹاپ بیچنا جائز ہے ؟ اور کیا میں اس سے وہ لیپ ٹاپ خریدسکتا ہوں ؟
قسطوں پر پلاٹ خریدنے میں کن باتوں کا خیال رکھا جائے؟
جواب: قیمت اور قیمت کی ادائیگی کی مدت بیان کر دی جائے نیز خریدو فروخت کے قواعد و ضوابط کے خلاف کوئی ایسی بات نہ پائی جائے جو سودے کو ناجائز کرتی ہو۔یہ بات...