
احرام کی نیت کرتے وقت تلبیہ نہیں کہا، تو مُحرم ہوگایا نہیں؟
سوال: میرے دوست نے ایک مسئلہ بیان کیا کہ عمرہ میں نیت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دفعہ تلبیہ یعنی”لبیک اللھم لبیک الخ“ کہنا ضروری ہوتا ہے، اگر کسی نے تلبیہ نہ کہا، تو ا س کا عمرہ شروع ہی نہیں ہو گا۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی یہ بات درست ہے کہ بغیر تلبیہ کہےاحرام باندھا، تو عمرہ شروع نہیں ہوگا؟شرعی رہنمائی فرماد یں۔
عورت کا پردے کے ساتھ رکشہ یا ٹیکسی میں اکیلے سفر کرنا
سوال: عورت کا پردے کے ساتھ رکشے یا ٹیکسی میں اکیلے سفر کرنا جائز ہے یا نا جائز ؟
سوال: ایک لڑکی بغیر محرم کے شرعی سفر نہیں کرسکتی لیکن سنا ہے کہ اگر اس کا محرم اسے ایئرپورٹ تک چھوڑدے اور دوسرے ملک میں اس کے والدین اسے ایئرپورٹ سے لے لیں اور وہ سفر بھی بس تین سے چار گھنٹے کا ہے، تو اس میں حرج نہیں۔ کیا یہ بات درست ہے؟
میت کے مال میں سے کھانا کھلانے نیز تیجے. دسویں چالیسویں کے کھانے کا حکم؟
سوال: میت کے گھر سے فوتگی والے دن سے لے کر تین دن کا کھانا کھانا اور کھلانا، جائز ہے یا نہیں؟ وہ کھانا میت کے ترکے میں سے ہو ،توکیا حکم ہو گا؟ اور اگر میت والے گھر کے کسی عاقل بالغ فرد کی طرف سے ہو، تو اس کا کیا حکم ہو گا؟ اسی طرح اگر محلے کے افراد نے رقم جمع کر کے کھانا دیا، تو کیا حکم ہو گا؟ یہ کھانا غریب و امیر سب کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ اسی طرح تین دن کے بعد جمعرات، دسویں، بیسویں، چالیسویں اور سالانہ وغیرہ کے کھانے کا کیا حکم ہے؟ سائل: محمد عامر رضا عطاری (راولپنڈی)
محرم کے بغیر بیرون ملک شوہر کے پاس جانا
سوال: اگر شوہر ملک سے با ہر ہو اور بیوی اپنے ملک سے اس کے پاس جانا چاہے لیکن کوئی محرم ساتھ جانےکے لیے نہ ہو تو کیا وہ تنہا جاسکتی ہے؟
روزہ کی حالت میں نا محرم لڑکی کو بوسہ دینا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی لڑکا روزہ کی حالت میں کسی نا محرم لڑکی کو بوسہ دے تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
عمرہ کیے بغیر احرام کھول دیا اور پھر دوسرا احرام باندھ کر عمرہ کیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک بزرگ اسلامی بھائی نے ہوائی جہاز میں عمرے کی نیت کی، لیکن مکہ مکرمہ پہنچ کر تھکن کی وجہ سے مسجدِ حرام نہ جا سکے اور عمرہ ادا نہیں کیا۔پھر انہوں نے عام کپڑے پہن کر پہلا احرام ختم کر دیا، پھر اگلے دن مسجدِ عائشہ سے نیا احرام باندھ کر عمرہ ادا کیا۔سوال یہ ہے کہ کیا اُن کا ایسا کرنا درست تھا یا نہیں؟ اور پہلے والا احرام نارمل کپڑے پہن کے کھول دیا ، اس پر کوئی دم لازم ہوگا اور کیا عمرے کی قضا بھی کرنی ہوگی؟
نامحرم کے لئے دعا کرنے اور اس کے نام پر صدقہ کرنے کا حکم
سوال: نا محرم کے لئے دعا کرنا کیسا؟ نیز اس کے نام پر صدقہ کرنا کیسا؟
عورت کے پاس حج کے اخراجات ہوں مگر محرم کے اخراجات نہ ہوں تو وہ کیا کرے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ عورت کے پاس کچھ سونا ہو اور نقدی بھی ہو اور وہ اپنے حج کے اخراجات کر سکتی ہو ، لیکن کسی محرم کے اخراجات کی استطاعت نہیں رکھتی ، تو کیا اس پر حج فرض ہوگا؟