
پرانے دور کے یادگاری سکوں پر زکوۃ کی تفصیل
سوال: کیا ہم پرانے زمانے کے سکے یعنی کوائن شوق کے طور پر خرید سکتے ہیں ؟ اگر خرید سکتے ہیں تو اس پر زکوۃ کا کیا حکم ہو گا؟ مثال کے طور پر اکبر بادشاہ کے دور کا ایک روپیہ کا چاندی کا سکہ 4000 روپے کا خریدا ، اس میں جتنے گرام چاندی ہے اس چاندی کی قیمت آج 1500 ہے تو رہنمائی فرمائیں کہ اس سکے کی زکوۃ چاندی کی قیمت کے حساب سے دیں گے یا جتنے کا آج ہم نے خریدا ہے؟
ساڑھے سات تولے سے کم صرف سونا ہو تو قربانی کا حکم؟
جواب: خرید و فروخت، نکاح، اجارہ، ہبہ، وقف، وصیت، عاریت یا ان کے علاوہ دیگر معاملات کی انواع میں محض نیت کو آغاز (ان کا شروع کرنا) شمار نہیں کیا جاتا؛ کیونکہ...
ادھار بیچی ہوئی چیز کم قیمت میں خریدنا کیوں ناجائز ہے؟
سوال: گاڑی قسطوں پر بیچتا ہوں اگر کسی جاننے والےکو میں گاڑی ڈاکومنٹس کے ساتھ بیچتا ہوں تو وہ مارکیٹ میں بھی بیچ سکتا ہے ، لیکن اگر وہی آدمی مجھے دوبارہ گاڑی بیچنا چاہتا ہے تو کیا میں وہ گاڑی خرید سکتا ہوں یا نہیں ؟ جبکہ اس کی ابھی قسطیں باقی ہیں۔
زمین ساٹھ لاکھ کی خرید کر ستر لاکھ میں بیچی، تو زکوۃ ستر لاکھ پر ہوگی یا دس لاکھ پر؟
سوال: میرا کام زمین خرید کر بیچنے کا ہے اب میں نے 60 لاکھ کی زمین خریدی ہے اور 70 لاکھ میں بیچی ہے اب زکوۃ 70 لاکھ پہ ہو گی یا جو مجھے نفع حاصل ہوا اس پر؟
موٹر سائیکل نقد میں سستی خرید کرقسطوں پر مہنگی بیچنا
سوال: جو چیز ہم قسطوں میں لیتے ہیں، تو ہمیں وہ مہنگی ملتی ہے، اکثر اوقات ڈبل قیمت میں ہمیں ملتی ہے، قسطوں کی صورت میں وہ جو اوپر رقم ہو گی اس کا شرعی حکم کیا ہو گا؟ نیزہم نے ایک موٹر سائیکل نقد خریدی ساٹھ ہزار کی ،اب ہم نےوہ قسطوں میں ایک لاکھ کی آگے بیچ دی، تو اس کا شرعی حکم کیا ہو گا؟
چیز کے اوپر لکھی ہوئی قیمت سے زیادہ قیمت میں چیز بیچنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں دوکان دار ہوں کسی چیز کے اوپر جو رقم لکھی ہوئی ہے،کیا اس رقم سے زیادہ میں وہ چیز بیچ سکتے ہیں؟ خرید نے والا خوشی خوشی خرید رہا ہو ( وہ ایٹم شارٹ ہے اس لیے)؟
صدقۂ فطر میں کپڑے وغیرہ خرید کر دینا
سوال: صدقۂ فطر ادا کرنا ہو، تو گندم، جَو ، کھجور یا کشمش کی جو رقم بنتی ہے ، اتنی قیمت کی کوئی اور چیز مثلاً کپڑے وغیرہ خرید کرصد قۂ فطر کے طور پر دے سکتے ہیں یا نہیں؟
عشر کی رقم سے قبرستان کے لئے جگہ خریدنے کا حکم
سوال: کیا عشر کی رقم سے قبرستان کے لئے جگہ خرید سکتے ہیں؟
مال تجارت کے عوض استعمال کی اشیاء خرید لیں تو زکوۃ کا حکم
سوال: میری بازار میں بچوں کے ریڈی میڈ کپڑوں کی دوکان ہے، مجھے اپنے گھر میں کچھ پردوں کی ضرورت ہے، میں نے کیش رقم کے بجائے بچوں کے ریڈی میڈ سوٹ کے بدلے پردے کی دوکان سے پردے خرید لئے جو ابھی گھر میں زیرِ استعمال ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ پردے تو میں نے ان کپڑوں کے بدلے خریدے ہیں جو میں نے بیچنے کی نیت سے لئے تھے، جب میں اپنے تجارتی مال کی زکاۃ کی ادا کروں گا، توکیا ان پردوں پر بھی زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا ؟ حالانکہ یہ میں نے بیچنے کی نیت سے نہیں خریدے بلکہ گھریلو استعمال کے لئے خریدے ہیں۔
راہ خدا میں دینے کی نیت سے پالا ہوا جانور بیچنا
سوال: اگر کوئی شخص راہ خدا میں دینے کے لیےگھر کا جانور پالے، پھر اسے رقم کی اشد ضرورت ہو، اوروہ اس جانور کو بیچ کر ضرورت پوری کر لے اور بعد میں اس طرح کا جانور خرید کر یا اس کی قیمت کسی نیک کام یا راہ خدا میں دےدے،تو کیا اس کیلئے ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ؟