
احتلام والے کپڑے پہن کر غسل کرنا کیسا؟
سوال: جن کپڑوں میں احتلام ہوا، ان ہی کپڑوں کو پہنے ہوئے غسل کرلیا،تو کیا حکم ہے؟
کیا Breathable نیل پالش لگی ہو تو وضو اور غسل ہوجائے گا ؟
سوال: جدید بایو ٹیکنالوجی اور کاسمیٹک انڈسٹری نے "Breathable" یا "Permeable" نیل پالش متعارف کروائی ہے جسے "Halal Nail Polish" کہا جاتا ہے۔اس نیل پالش کے اجزاء پاک اور حلال ہونے کے ساتھ ساتھ یہ نیل پالش ایسی ہوتی ہے جو پانی اور آکسیجن کو ناخن کی سطح تک پہنچنے دیتی ہے۔ایسی نیل پالش میں مخصوص پولیمرز استعمال کیے جاتے ہیں، جو مائیکرو اسکوپک سوراخوں کے ذریعہ آکسیجن اور پانی کو گزرنے دیتے ہیں۔بعض معروف برانڈز نے حلال سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سائنسی لیبارٹری رپورٹس بھی فراہم کی ہیں، جو ان کی مصنوعات کی permeable خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ایسی نیل پالش لگا کر وضو و غسل وغیرہ مکمل ہو جائے گا؟
کیا آب زم زم سے میت کوغسل دینا جائز ہے ؟
سوال: کیا زم زم سے میت کو غسل دے سکتے ہیں؟
سحری کے وقت غسل فرض ہو تو بغیر غسل روزہ ہوجائے گا؟
جواب: عورتوں کے پاس جانا حلال کردیا گیا۔۔۔ اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ تمہارے لئے فجر سے سفیدی (صبح) کا ڈورا سیاہی (رات) کے ڈورے سے ممتاز ہوجائے پھر رات آنے...
عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حاملہ مطلقہ عورت وضع حمل یعنی بچہ پیدا ہونے سے پہلے دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ اگر حاملہ طلاق والی عورت نے، حمل ہونے کی حالت ہی میں دوسری جگہ نکاح کرلیا، تواب اس نکاح سے متعلق کیا حکم ہوگا؟ کیا ایسا نکاح درست ہوجائے گا یا نہیں؟
فرض غسل میں بھولے سے کوئی عضو دھلنے سے رہ جائے تو غسل اور پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: ایک شخص فرض غسل میں کسی عضو کو دھونا بھول گیا اورفجر کی نماز پڑھ لی، بعد میں اسے یاد آیا تو کیا اب اسے دوبارہ سے پورا غسل کرنا ہوگا ؟ یا پھر اسی عضو کو دھولینا کافی ہوگا۔ نیز جو نمازِ فجر پڑھی اس کا کیا حکم ہوگا؟
آنکھ کا آپریشن ہوا ہو، تو وضو وغسل کیسے کیا جائے؟
سوال: آنکھ کا آپریشن ہوا ہے ڈاکٹر نے آنکھ میں پانی ڈالنے سے منع کیا ہے،یعنی ایک قطر ہ پانی بھی آنکھ میں نہ جائے۔ ایسی صورت میں فرض غسل کیسے کیا جائے؟
غسلِ میت کے بعد میت کو چھونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد محترم کاانتقال ہوا،تو غسل ہوجانے کے بعد آخری دیدارکرواتے ہوئےمیری بڑی بہن نے فرط محبت میں چہرے پر ہاتھ لگاکرمحبت کااظہارکرناچاہا،تو اس پر خاندان کے بعض افراد نے بہن کو برا بھلا کہا اوربعض نے یہ بھی کہاکہ غسل میت کے بعدبلاحائل چھوناسخت گناہ ہے۔برائے کرم یہ رہنمائی فرمادیں کہ اس بارے میں شریعت کا کیاحکم ہے ؟ کیاواقعی غسلِ میت کے بعد چھوناگناہ ہے ؟
کیا غسل وغیرہ کرنے کے لیے احرام کی چادریں اتار سکتے ہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ عمرہ کے احرام کی حالت میں اگر کوئی نہانا چاہے، تو کیا غسل کے لیے احرام کی چادریں اتار سکتا ہے؟
ڈکیتی کے دوران اگر ڈاکو کو قتل کر دیا تو کیا اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھیں گے؟
جواب: عورتوں کو بے کئے ستاتے ہیں انہوں نے بہتان اور کھلا گناہ اپنے سر لیا۔( پارہ22، سورۃ الاحزاب، آیت 58) اس آیت مبارکہ کے تحت تفسیر مدارک میں ہے:”عن ال...