
کسی کی جگہ پر بغیر اجازت مسجد بنانے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کا دو مرلے گھرتھا اس کے پیچھے بکر کا چار مرلے کا پلاٹ تھا ۔بکراپنی جگہ پر مسجد بنانا چاہتاتھااورزید کا مکان جو متصل ہے اس کو مسجد میں شامل کرنا چاہتا تھا۔ زید اپنا مکان بیچنا ہی نہیں چاہتاکیونکہ زید کو اس کے مکان کی قیمت کم دی جارہی تھی۔بکر کو اپنے چارمرلے والی جگہ کے لئے بھی راستہ گلی سے مل رہا تھا اور زید کے علاوہ بھی ایک پلاٹ اور ساتھ خالی پڑا تھا۔بکر نےزید کے والد کو ساڑھے چار لاکھ کی رقم دے کرجگہ خریدلی جبکہ اس جگہ کی قیمت اس سے زیادہ بنتی تھی۔ جب زید کو اس بات کا پتہ چلا کہ میرے والد کو پیسے دے کر میرا گھر خرید لیا گیا ہے تو زید نے فورا اس کا انکار کیا اور قانونی کاروائی کی کہ میں یہ جگہ بیچنے پر راضی نہیں۔بکر نے جگہ کی رقم دیتے ہی فورا زید کا سامان باہر نکال کر اس گھر کو ختم کردیا اور مسجد کی جگہ میں شامل کردیا۔زید کے گھر والی جگہ پر مسجد کے استنجاء خانے بنا دیئے ہیں۔شرع اس بارے میں کیا کہتی ہے ؟کیا یہ جگہ مسجد کی ہوگئی؟
جو لوگ علمِ دین میں مشغول ہوں، کیا ان کو سلام کرنا گناہ ہے؟
جواب: دینا بھی واجب نہیں، کیونکہ یہاں سلام کرنے کا محل نہیں اور سلام کے ذریعے ان کی علم دین سے توجہ بٹے گی، لہذا انہیں سلام کرنے کی اجازت نہیں۔ جن مقام...
بیٹی کو حج کروانے کی منت مانی تو اس کے علاوہ کو بھیج سکتے ہیں؟
جواب: دینار یا کوئی فرد خاص کر لیا جائے، تو شرعاً وہ متعین نہیں ہوتا، بلکہ کسی اور فرد یا مقام پر بھی منت پوری کی جا سکتی ہے۔ منتِ شرعی کی ایک شرط...
مسجد کے چندے سے امام مسجد کو تنخواہ دینا
سوال: مسجد کے لیے جو چندہ کیا جاتا ہے، کیا اس سے امام مسجد کو ان کی منتھلی تنخواہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
15دن سے زائد قیام کرنا ہو تو کیا پھر بھی دوران سفر قصر کریں گے؟
جواب: فنائے شہر سے نکلنے کے بعد، اور دوسرے شہر کی شرعی حدود میں داخل ہونے سے پہلےتک، راستے بھر قصر نماز پڑھیں گے۔ فتاوٰی عالمگیری میں ہے : ”قال محمدرح...
مسجد سے کسی اور کے جوتے پہن کر گھر آگیا ، تو اب کیا حکم ہے ؟
سوال: دو افراد کہ جن کی عمر میں کچھ فرق تھا۔ وہ دونوں نماز پڑھنے مسجد گئے۔ اِتفاقاً دونوں کی سلیپر (Slipper) ایک جیسی تھی ، لیکن عمر میں فرق کی وجہ سے ایک چھوٹی اور دوسری اُس سے کچھ بڑی تھی۔ نماز پڑھنے کے بعد ایک شخص بے توجہی میں دوسرے کی چپل لے کر چلا گیا۔ جب دوسرا شخص چپل پہن کر گھر جانے لگا، تو اُسے وہ سلیپر کچھ چھوٹی محسوس ہوئی۔ گھر پہنچنے پر اُسے سمجھ آگئی کہ یہ دوسرے کی چپل ہے۔ اُس کے گھر والوں نے اسے کہا کہ آپ اگلی نماز میں یہ چپل لے کر چلے جانا، وہ دوسرا شخص آئے گا، تو اُسے اس کی چپل دے کر اپنی لے لینا۔ کافی دن گزر گئے، لیکن کوئی سلیپر چینج (Change)کرنےنہیں آیا اور اب لگتا بھی نہیں کہ وہ آئے گا، لہذا اب اس سلیپر کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟
سوال: میں نے مسجد میں کھڑے ہو کر اپنی زکوۃ کی رقم دعوت اسلامی والوں کو دی ، میں نے سنا ہے کہ مسجد میں اگر کوئی سائل سوال کرے تو اسے نہیں دے سکتے تو کیا میری زکوۃ ادا ہو گئی یا نہیں ؟
صدقۂ فطر کی رقم مسجد کی تعمیر میں دینا
سوال: صدقۂ فطر کی رقم مسجد کی تعمیر کے لئے دے سکتےہیں یا نہیں؟
مسجد کی پُرانی دریوں کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ ہماری مسجد میں کچھ دن قبل ایک شخصیت نے نئی دریاں لا کر دیں تو پُرانی دریاں اُٹھا کر مسجد کے اسٹور میں رکھ دی گئیں ، وہ دریاں مسجد کی حاجت سے زائدہیں اور آئندہ بھی کسی جگہ استعمال کے قابل نہیں کیونکہ وہ کافی جگہوں سے پھٹ چکی ہیں، اور پڑے رہنے سے مزید خراب ہونے کااندیشہ ہے، ایک شخص وہ دریاں خریدنا چاہتا ہے، براہِ کرم شَرْعی راہنمائی فرمائیں کہ ان دریوں کو بیچنا اور اُس شخص کا انہیں خریدنا شرعاً کیسا؟ یاد رہے! یہ دریاں مسجِد کے پیسوں سے خریدی گئی تھیں۔
عشر کی رقم مسجد کی تعمیر میں استعمال کرنے کا حکم
سوال: کیامسجد کی تعمیر میں عشر کی رقم لگا سکتے ہیں ؟