سرچ کریں

Displaying 191 to 200 out of 1809 results

191

قرض پر مشروط نفع کی پیشکش قبول کرنا کیسا ؟

سوال: ایک شخص نے گندم کاشت کردی ہے اب اس کے پاس کھاد لینے کے لئے پیسے نہیں ہیں وہ مجھ سے کہتا ہے کہ ایک لاکھ روپیہ مجھے دے دو ، میں ان سے کھاد خرید کر اپنی ضرورت پوری کروں گا۔ پھر جب میری فصل کی کٹائی ہوجائے گی تو آپ مجھ سےاپنے ایک لاکھ روپیہ واپس لے لینا اور اسکے علاوہ چاہو تو گندم لے لینا یا چاہو تو منافع کی مد میں مجھ سے پیسے لے لینا۔تو کیا میں اُس شخص سے اب گندم یا منافع طے کرکے کٹائی کے بعد اپنی اصل رقم کے علاوہ گندم یا کوئی اور منافع طے کرکے لے سکتا ہوں؟

191
192

Affiliate مارکیٹنگ کے ذریعے (Amazon) وغیرہ کمپنیوں سے کمیشن لینے کا حکم

سوال: Affiliateمارکیٹنگ ایک ایسا عمل ہے،جس میں کسی دوسرے کی چیز یا سروس کی ایڈورٹائز (Advertise)کر کے پروموٹ (Promote) کیا جاتا ہے اور اس کو بِکوانے پر کمیشن حاصل کیا جاتا ہے۔ہر ویب سائٹ یا کمپنی چاہتی ہے کہ ہماری چیزیں یا سروسز کا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پتا چلے اوروہ ہماری چیزیں خریدیں۔ اس کے لیے انہوں نے کمیشن کی بنیاد پر ایفی لیئیٹ(Affiliate) پروگرام بنائے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ہماری ویب سائٹ کی تشہیر کر کے ، گاہک ہم تک لائے گا، تو ہم چیز بکِنے پر اسے کمیشن دیں گے۔ اسی طرح Amazon بھی ایک مشہور آن لائن ویب سائٹ اور مارکیٹ پلیس (Market Place)ہے۔ اس نے بھی اپنا ایفی لیئیٹ(Affiliate) پروگرام بنایا ہے،جس کی تفصیل یہ ہے کہ ایمازون کہتا ہے آپ تشہیر کے ذریعے لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لائیں، تو چیز بکنے پر ہم آپ کو کمیشن دیں گےاور اس میں ان کا اصول یہ ہےکہ کوئی بھی شخص ہماری دی ہوئی Affiliate ID کے کسی بھی طرح کے Affiliate Link یا Advertising Ad کےذریعے ہماری ویب سائٹ Amazon.com پر آتا ہے اور ہماری ویب سائٹ سے وہ کوئی بھی ایک یا زیادہ چیزیں خریدتا ہے، تو ہم اس کو ہر خریدی ہوئی چیز کا طے شدہ مخصوص فیصد کمیشن دیں گے،حتی کہ اگر آپ نے ایمازون ویب سائٹ کے کسی ایک پیج کی تشہیر کی یا کسی مخصوص برینڈ کی تشہیر کی اور گاہک اس لنک کے ذریعے ایمازون پر پہنچا اور اس نے کوئی دوسری چیز خریدی تب بھی ایمازون ،لنک لگانے والے کو کمیشن دے گا ،کیونکہ اس کے ذریعے یہ گاہک ایمازون ویب سائٹ پر پہنچا ہے۔ ہم ایمازون کے ایگریمنٹ کے بعد اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ویب سائٹ بنا تے ہیں اور اس پر مختلف اشیاء کے متعلق مختلف طرح کا ترغیبی اور معلوماتی مواد (Content) لکھتے ہیں، پروڈکٹس کے بارے میں لوگوں کے ریویوز جمع کرتے ہیں ، اور مارکیٹنگ کرتے ہیں ، یوں اسے اس قابل بناتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ وزٹ کریں اور ان اشیاء کی طرف مائل ہوں ۔ اس کام پر کافی محنت کرنی پڑتی ہے اور کافی وقت اور سرمایہ بھی لگ جاتا ہے۔ مختلف اشیاء کی تشہیر کے ساتھ پھر ہم مواد (Content) میں Affiliate Link بھی دے دیتے ہیں، جس کے ذریعے گاہک ایمازون ویب سائٹ پر چلا جاتا ہے اور وہاں سے یہ لنک میں دی ہوئی چیز یا ایمازون پر رکھی ہوئی کوئی اور متعلقہ یا غیر متعلقہ چیز خریدتا ہے، تو ایمازون ہمیں کمیشن دے دیتا ہے۔ایمازون کمیشن اس لیے دیتا ہے کہ چیز بکنے پر ایمازون کو بھی منافع ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق ہمارا ایمازون سے معاہدہ قبول کر کے تشہیر کرنا اور پھر چیزوں کی خریداری پر ایمازون سے طے شدہ مخصوص فیصد کمیشن لینا جائز ہے یا نہیں؟یہ بھی واضح کریں کہ اگر ہم نے ایک چیز کا اشتہار لگایا ہے، لیکن گاہک دوسری خریدتا ہے، تو اس پر جو ہمیں کمیشن ملتا ہے ،کیا وہ جائز ہے ؟ جبکہ ہم نےاس دوسری چیز کا لنک تو لگایا نہیں ہوتا،البتہ ہم لنک لگاتے وقت یہ چیز ذہن میں رکھتے ہیں کہ گاہک کو اگر یہ چیز پسند نہ آئے، تو وہ لنک سے جڑی دوسری اشیاء خریدسکے۔

192
193

کاروبار میں رقم انویسٹ کر کے نفع لینے کی ناجائز صورت

سوال: ایک آدمی جوتے بیچنے کا کاروبار کر رہا ہے، اب اس کے پاس مزید پیسے ڈالنے کے لئے رقم نہیں ہے، ایک بندہ تین لاکھ روپے دے رہا ہےاس شرط کے ساتھ کہ ہر جوڑے پر اسے آٹھ روپے پرافٹ دیا جائے،یعنی اگر ایک دن میں تین جوتے بکے، تو اس کو24 روپے دینے ہوں گے،پھر جب اس کے پاس 3 لاکھ روپے ہوجائیں گے، تو وہ رقم بھی واپس کر دے گا، کیا اس طرح رقم انویسٹ کر کے نفع لینا اور پھر بعد میں اپنی اصل رقم بھی واپس لینا ، درست ہے؟

193
194

قرض پر ضامن بننے کی اجرت لینا کیسا ؟

جواب: قسمیں ہیں، چنانچہ ہدایہ شریف میں ہے:’’الکفالۃ ضربان: کفالۃ بالنفس وکفالۃ بالمال، فالکفالۃ بالنفس جائزۃ والمضمون بھا احضار المکفول بہ۔۔۔ واما الکفالۃ ب...

194
195

والدین کا خرچہ اولاد پر کب اور کتنا لازم ہوتا ہے؟

جواب: لینا جائز نہیں، تواس حدیث مبارک کو ہم نے خاص کردیا اور اس کہ بعد تنگی کی حالت میں بالعموم ( یعنی اپاہج ہوں یا نہ ہوں) بقدر حاجت لینے کا جواز باقی ...

195
197

اس طرح قسم کھانے کا حکم کہ فلاں کام کروں تو یہودی ہوجاؤں

سوال: اگر کوئی یوں قسم کھائے کہ میں فلاں کام کروں، تو یہودی ہوجاؤں، اس کا کیا حکم ہے؟

197
198

انسانی بالوں کی خرید و فروخت کا حکم

جواب: واپس کرے، اگر وہ نہ ہوں ،تو اُن کے وُرَثاکو اور وُرَثاکا بھی علم نہ ہو،تو اصل مالک کی طرف سے فقیرِ شرعی پر صدقہ کردی جائے۔ اِس رقم کو ذاتی استعما...

198
199

جانوروں کو آپس میں لڑوانے کا کیا حکم ہے؟

جواب: قسمت معلوم کرنے کے تیر ناپاک شیطانی کام ہی ہیں، تو ان سے بچتے رہو تاکہ تم فلاح پاؤ۔‘‘ (پارہ 7،سورۃ المائدۃ ، آیت90) مرغ بازی یا دیگر جانو...

199
200

قرض ختم ہونےپر اضافی قسط بطور فنڈ لینا جائز ہے یانہیں؟

جواب: قسم کا نفع لینا سود ہے، اور سود لینا، دینا، اس کا لکھنا، اور معاہدہ کرنا سب حرام ، حدیث مبارکہ میں جہاں سود لینے والے پر لعنت فرمائی گئی ہے، وہیں سود ...

200