
عورت دن میں حیض سے پاک ہوکر روزے کی نیت کر سکتی ہے؟
سوال: ہندہ سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد حیض سے پاک ہوئی تو اُس نے غسل کرلیا۔ اب اگر ہندہ ضحوہ کبری سے پہلے پہلے اُس دن کے فرض روزے کی نیت کرلیتی ہے، تو کیا اس صورت میں ہندہ کا وہ فرض روزہ ادا ہوجائے گا؟
جہری نماز میں بھولے سے آہستہ سورہ فاتحہ پڑھنا
سوال: اگر کسی شخص نے مغرب کی نماز میں بھول کر سورہ فاتحہ جہر سے پڑھنے کے بجائے آہستہ پڑھ لی ہو اور سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد اسے یاد آیا کہ اسے تو جہر سے تلاوت کرنی تھی،تو اب اس کیلئے کیا حکم ہوگا؟نیز ایسی صورت میں یاد آنے کے بعد دوبارہ سورہ فاتحہ جہر سے تلاوت کرے یا سورت کی تلاوت جہر سے شروع کردے؟
حیض کی عادت چار دن ہو لیکن اب ہر ماہ خون دس دن سے زائد جاری رہے، تو حکم
سوال: اگرایک عورت کی حیض کی عادت چار دن مقرر ہےاور اب اسے ہر مہینے یہ معاملہ درپیش ہونا شروع ہو گیا ہے کہ خون دس دن سے اوپر نکل جاتا ہے یعنی کبھی11دن، کبھی12دن، کبھی13دن، تو اس کے حیض کے ایام چار ہی مانے جائیں گے یا زیادہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک لڑکی کی عمر28 سال ہے ، اسے اب 24 نومبر کو شوہر نے طلاق دیدی ہے۔ 7 مہینے پہلے اس کے ہاں ولادت ہوئی تھی اور ولادت کے بعد 40 روز تک نفاس کا خون رہا ، پھر پاک ہونے سے لے کر آج تک دوبارہ حیض کا خون نہیں آیا ، اب اس کی عدت کتنی ہوگی؟ ڈاکٹر کہتی ہیں کہ بچے کو دودھ پلانے تک حیض کا معاملہ یوں ہی رہے گا اور ایک سال یا دو سال بعد شروع ہوگا ، آپ راہنمائی فرمائیں ؟
شافعی امام فجر میں قنوت نازلہ پڑھے تو حنفی کیسے اقتداء کرے ؟
سوال: میں حنفی ہوں اور میرے گھر کے قریب ایک مسجد ہے،جس میں فجر کی نماز کبھی حنفی امام پڑھاتے ہیں اور کبھی شافعی امام پڑھاتے ہیں،شافعی امام نماز فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور دعا پڑھتے ہیں۔کیا میں شافعی امام کے پیچھے ان کے طریقے کے مطابق فجر کی نماز ادا کرسکتاہوں؟کیا ان کے پیچھے میری نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟
تنہا فرض شروع کرنے کے بعد جماعت کھڑی ہونے پر شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کوئی شخص مسجد میں اپنی فرض نماز پڑھ رہا ہو اور جماعت کھڑی ہو جائے ، تو اس میں کب شریک ہو؟ تفصیلاً بتا دیں۔
جنابت کی حالت میں حیض آگیاتوغسل کاحکم
سوال: جنابت کی حالت میں حیض آگیاتوغسل کاحکم؟
کن اوقات میں قضا نماز پڑھنا جائز نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کن اوقات میں قضا نمازیں پڑھنا جائز نہیں ہے؟ سائل:غلام ربانی عطاری (کوٹلی، آزاد کشمیر)
قعدہ اخیرہ بھولنے کی صورت میں کیا سجدہ سہو کفایت کرے گا؟
سوال: نمازی اگر فرض نماز میں قعدہ اخیرہ کیے بغیر ہی کھڑا ہو جائے اور تیسری یا پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلے، تو کیا اس صورت میں اسے وہ نماز نئے سرے سے پڑھنا ہوگی؟ یا پھر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔