
رکوع اور سجدے میں قرآن کی آیت پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہارِ شریعت میں سجدۂ سہو کے بیان میں لکھا ہے:”رکوع و سجود و قعدہ میں قرآن پڑھا ، تو سجدہ واجب ہے“لیکن اس میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ کتنی مقدار میں قرآن پڑھنا سجدہ سہو واجب کرتا ہے، میں نے بھی دیگر کتبِ فقہ میں تلاش کیا ،لیکن مقدار کی وضاحت نہیں ملی، اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمادیجیے کہ کتنی مقدار میں قرآن پڑھنے سے سجدۂ سہو واجب ہوگا۔
دو اسلامی بہنوں کو زکوۃ کی مد میں کچھ سامان و رقم دی، ان میں ایک سیدہ ہے، تو حکم
سوال: دو اسلامی بہنوں کو ان کے ایک رشتہ دار کچھ جوڑے اور رقم وغیرہ تحفہ دے گئے اور کہا کہ یہ میری طرف سے تحفہ ہیں،جبکہ ان کے گھر کی عورت نے بتایا کہ اس نے زکوۃ دی ہےیہ ہر سال ایسے ہی دیتے ہیں، گھر ذاتی ہےمگر کچھ سونا چاندی نہیں ہے بس 30ہزار کے قریب رقم جمع رکھی ہو گی دونو ں کے پاس ،اب دینے والے سے وضاحت لینا ضروری ہےاور ایک اسلامی بہن ہے سیدہ ہیں تو کیا حکم
چیل، کوے وغیرہ کو دانہ وغیرہ دینے میں ثواب ہے یا نہیں؟
سوال: حدیث میں ہے کہ ہر تر جگر میں اجر ہے۔ کیا اس حدیث کے پیشِ نظر چیل کوے کودانہ وغیرہ کھلانے کا بھی اجر و ثواب ہے؟
ٹوٹے ہوئے برتن میں کھانا گناہ ہے؟
جواب: حدیث میں وارد ہوئی ہے، یہ ممانعت محدثین کے نزدیک حرام وناجائز کے درجے والی نہیں ہے، بلکہ مرادنا پسندیدگی ہے۔ اس ممانعت کی وجہ یہ ہے کہ ٹوٹی ہوئی جگہ ک...
کرایہ کے گھر میں رہنے والی عورت کا دورانِ عدت گھر تبدیل کر نا
جواب: وضاحت تنویر الابصار مع الدرالمختار میں ہے :” (وتعتدان) ای معتدۃ طلاق وموت (فی بیت وجبت فیہ) ولا یخرجان منہ (الا ان تخرج او یتھدم المنزل او تخاف ) انھد...
کیا یہ حدیث ہے کہ مسلمان کے جھوٹے میں شفا ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ کیا یہ حدیثِ پا ک ہے کہ " مسلمان کے جھوٹے میں شفا ہے " اسی طرح کیا یہ بھی حدیثِ پاک ہے کہ " جو مسلمان بھائی کا جھوٹا پیئے گا اس کے ستر درجے بڑھا دئیے جائیں گے " ، براہِ مہر بانی رہنمائی فرمادیجیے ۔سائل : اسماعیل سہروردی ( فیصل آباد )
حدیث میں وارد ہونے والے اورادنماز میں ثنا کے بعدپڑھنا کیسا ہے ؟
سوال: حیح مسلم شریف میں حضرت ابنِ عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے ، لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا:”اللہ اکبر کبیرا والحمد للہ کثیرا وسبحان اللہ بکرۃ و اصیلا“۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:فلاں ، فلاں کلمات کہنے والا کون ہے؟تو اس آدمی نے کہا :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مجھے ان کلمات پر بہت حیرت ہوئی کہ ان کے لئے آسمان کے دروازے کھول دئیے گئے۔ (صحیح مسلم،حدیث 601) مذکورہ بالا روایت میں جو تسبیحات پڑھنے کا ذکر ہے ،کیا یہ تسبیحات ثنا پڑھنے کے بعد نماز میں پڑھی جا سکتی ہیں؟
اذان سے پہلے درود نبی پاک ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دور میں نہیں تھا تو اب کیوں پڑھتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اذان سے پہلے درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟ قرآن و حدیث سے دلائل کے ساتھ جواب عطا فرمائیں۔ نیز دور رسالت و دور صحابہ میں تو اذان سے پہلے درود شریف نہیں پڑھا جاتا تھا، مگر اب پڑھا جارہا ہے، تو کیا یہ بدعت نہیں ہوگا؟
یہودی اور عیسائی بالوں کو رنگ نہیں کرتے، تم ان کی مخالفت کرو! حدیث کا حوالہ
سوال: سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں لکھا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” یہودی اور عیسائی بالوں کو رنگ نہیں لگاتے، تم ان کی مخالفت کرو (یعنی بالوں کو رنگ لگاؤ)“ (بخاری و مسلم)۔ کیا واقعی یہ حدیث پاک ہے؟