
اسمِ جلالت "اللہ" کے ساتھ "تعالی" کا لفظ قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟
سوال: ہم اللہ پاک کے نام کے ساتھ تعظیماً لفظ "تعالیٰ" بھی لکھتے اور بولتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا لفظ "تعالٰی" کہیں قرآن پاک یا احادیث میں موجود ہے؟ اور کیا لفظ "تعالٰی" کو بطور ذکر پڑھا جا سکتا ہے، ایک شخص درود پاک صلی اللہ علی محمد کو صلی اللہ تعالیٰ علی محمد اس لیے پڑھنا چاہتا ہے کہ درود پاک کے ساتھ ساتھ ذکر اللہ بھی ہو جائے گا۔ اس کی یہ سوچ کیسی ہے۔ رہنمائی فرما دیجیے۔
تمباکو اور نسوار حلال ہے، تو الکوحل والا مشروب حرام کیوں؟
جواب: پاک چیز حلال بھی ہو۔ طہارت ونجاست جدا چیز ہے اور حلت وحرمت الگ چیز ہے، لہذا اصول یہ ہے کہ خباثت اور حلت ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتی، البتہ خباثت وطہارت...
کثرتِ درود کی فضیلت کے لیے روزانہ کتنی بار درود شریف پڑھنا چاہیے؟
جواب: پاک میں ارشاد فرماتا ہے:﴿ اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ- یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُو...
درہم سے کم نجاست لگ جائے تو کیا کپڑا ناپاک ہو گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر جسم یا کپڑے پر منی ایک درہم سے کم مقدار میں لگ جائے، تو کیا جسم یا کپڑا ناپاک ہوگا؟
سورج گہن کی نماز جماعت سے ادا کریں تو قراءت جہری ہوگی یا سری؟
سوال: سورج گہن کی نماز جماعت سے ادا کریں تو قراءت جہری ہوگی یا سری؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جہری قراءت کرنی چاہیے کیونکہ بخاری شریف میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے :"جهر النبي صلى الله عليه وسلم في صلاة الخسوف بقراءته" ترجمہ: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز خسوف میں جہری قراءت فرمائی ۔(صحیح البخاری ، کتاب الصلوۃ ، باب الجھر بالقراءۃ الخ ، ج1، ص145، کراچی) آپ درست رہنمائی فرمادیں۔
بگلے کی بیٹ کپڑوں پر لگی تھی اور نماز پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک سفیدرنگ کاپرندہ جسے بگلا کہاجاتا ہے، کیااس کی بیٹ پاک ہے؟ اگر کپڑوں میں لگ گئی اور نماز پڑھ لی تو کیا نماز ہوجائے گی؟
شوہر نہ طلاق دے ، نہ ساتھ رکھے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب: پاک میں ہے :﴿وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ﴾ ترجمۂ کنزالایمان :’’اور عورتوں کے لیے بھی شریعت کے مطابق مردوں پر ایسے ہی حق ...
پاک پانی میں ناپاک پانی مل جائے، تو اسے بیچنا کیسا؟
سوال: زید واٹر سپلائی کے ادارے میں کام کرتا ہے، ایک جگہ پانی جمع کرنے کا ایک بڑا تالاب ہے، جس کے قریب ہی ناپاک و گندہ پانی بھی جمع ہوتا ہے، جو کہ تالاب کے پانی میں مل جایا کرتا ہے، جس سے اس پانی کا رنگ بھی تبدیل ہو جاتا ہے، البتہ بو نہیں ہوتی، کیونکہ تالاب کا پانی بہت زیادہ ہے، لوگ اس پانی کو پینے کے لیے خریدتے ہیں، کیا اس پانی کو لوگوں کے لیے سپلائی کرنا درست ہے؟