سرچ کریں

Displaying 221 to 230 out of 1261 results

221

غیر مسلم سے زنا کاحکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی مسلمان عورت نادانی میں غیر مسلم سے زنا کروا بیٹھے تو کیا وہ اسلام سے خارج ہو جائے گی اسے تجدید ایمان بھی کرنا ہو گا ؟ سائل : محمد امین (شاہدرہ ،لاہور )

221
222

عورتوں کا چراغاں دیکھنے کے لیے نکلنا کیسا ؟‎

جواب: مسئلہ : اِسی لئے چاہئے کہ عورَتیں باجے دار جھانجھن نہ پہنیں ۔حدیث شریف میں ہے : ” اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس قوم کی دُعا نہیں قَبول فرماتا ، جن کی عورَتیں ...

222
223

عذابِ قبر کے منکر کا حکم‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جوشخص کلمہ گومسلمان ہو،لیکن عذاب ِ قبرکامنکرہو،تواس کے بارے میں شرعاً کیاحکم ہے؟کیاعذاب ِ قبرکاثبوت قرآن وسنت میں موجودہے؟

223
224

بچی گود لینےکے شرعی احکام‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی بھتیجی گود لی ہے۔سوال یہ ہے کہ قانونی دستاویزات میں ولدیت کے خانے میں کس کا نام لکھوانا ہو گا،گود لینے والے یعنی میرے شوہر کا یا بچی کے حقیقی باپ کا؟نیز وہ اپنے حقیقی باپ کی وراثت سے حصہ پائے گی یا گود لینے والے کی وراثت سے حصہ پائے گی؟ نوٹ:لے پالک بچی کا گود لینے والے سے کوئی رشتہ نہیں ہے؟

224
225

حج تمتع میں حج کا احرام باندھنے سے پہلے کی گئی سعی کا حکم

جواب: مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ فقہائے کرام نے سَعی کی چند شرائط بیان کی ہیں، اُن میں سے حج کی سَعی کے لیے شرط ہے کہ وہ حالتِ احرام میں ہو، لہذا متمتع نے اگر...

225
226

وراثت کی کرائے پر دی ہوئی مشترکہ دکانوں میں بہنوں کا حق؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ، والد صاحب کی جائیداد ،دکانیں وغیرہ کسی کی تقسیم نہیں ہوئی ، سب کچھ بھائیوں کے قبضے میں ہے اور بہنوں کے مطالبے پر بھی ان کا حصہ انہیں نہیں دے رہے ۔اب بھائیوں نےبہنوں کی اجازت کے بغیر اپنی مرضی سے کچھ دکانیں کرایہ پر دے دی ہیں ،توان دکانوں سے آنے والے کرائے پر کس کا حق ہے ؟ بہنیں مطالبہ کرسکتی ہیں یا نہیں ؟ برائے کرم تفصیل سے رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ : تمام ورثاء عاقل بالغ ہیں ۔ نیز اگر بہنیں اب اجازت دے دیں ، پھر کیا حکم ہوگا ؟

226
227

قعدہ اولیٰ میں بھولے سے کھڑے ہونے پر لوٹنے کا حکم کب ہے؟

سوال: اگر کوئی قعدہ اولی بھول کر کھڑا ہو جائے اگر کھڑے ہونے کے قریب ہے تو نہ لوٹے اور بیٹھنے کے قریب ہے تو لوٹ آئے۔ اس مسئلہ میں کھڑے ہونے کے قریب اور بیٹھنے کے قریب سے کون سی حالت مراد ہے؟

227
228

مسجد کے فنڈ سے کمیٹی ڈالنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ہم مسجد کے فنڈ سے کمیٹی ڈال سکتے ہیں تاکہ کچھ رقم جمع ہو جائے اور ہم مسجد پر سیکنڈ فلور کی تعمیر کروا سکیں ؟ سائل:سید احسان(لاہور)

228
229

کافر کمپنی سے انشورنس کروانے کی ایک ناجائز صورت ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک لائف انشورنس لینا چاہتا ہوں۔ میری صورت حال یہ ہے کہ میری عمر 60سال ہے اور میں نے مورگیج پر گھر لیا ہوا ہے ، جس کا میں نےتقریباً 2 لاکھ50ہزارپاؤنڈ دینا ہے اور میں فی الحال اتنا قرض ادا نہیں کر سکتا اور نہ ہی میرے مرنے کے بعد میری بیوی ادا کر سکے گی اور اگر یوں ہی میں فوت ہوگیا ، تو بینک والے میرا گھرفروخت کر دیں گے ، ہاں اگر ان کے قرض سے زیادہ کا گھر بکتا ہےتو اضافی رقم وہ ہمیں واپس کر دیں گے یا ہمیں خود وہ گھر بیچ کر رقم ادا کرنا ہوگی۔ بہر حال دونوں صورتوں میں میرے بعد میرے گھر والے اس گھر میں نہیں رہ سکیں گے اور اگر اس مورگیج پر میں لائف انشورنس کروا لوں تو بچت ہو سکتی ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ یہ انشورنس غیر مسلم کمپنی سے ہوگی اور ان کی پالیسی پلان15 سال کا ہے یعنی 15 سال کی پالیسی لینے میں مجھے ہر ماہ 100 پاؤنڈ جمع کروانے ہوں گے یعنی 15 سالوں کے 18 ہزار پاؤنڈ۔ پھر اگر میں 15 سالوں میں فوت ہوگیا تو کمپنی میرے مورگیج کی ساری رقم بینک کو ادا کرے گی اور اگر میں اتنے عرصے میں فوت نہ ہوا تو یہ انشورنس کمپنی مجھے کچھ بھی نہیں دے گی۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ میں اس کے بعد پھر اگلے 15 سال کی پالیسی دوبارہ لے لوں ۔اور یوں ہر 15 سال کے بعد پالیسی لے سکتا ہوں۔اس ساری صورت حال کے پیش نظر آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا میں یہ پالیسی لے سکتا ہوں یا نہیں ؟

229
230

کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سنا ہے کہ دعا سے تقدیر بدل جاتی ہے کیا یہ بات درست ہے؟

230