
حج کی قربانی اپنے ملک میں کرنا
سوال: جب بندہ حج تمتع کرتا ہے، تو دس ذی الحج کو اس نے سعودیہ میں قربانی کرنی ہوتی ہے، تو ایک ذہن یہ بنتا ہے کہ قربانی ہم اپنے ملک میں دس ذی الحج کو کرلیں، ویسے بھی نارملی تو عید کے دن قربانی ہوتی ہے، تو کیا ہم دس ذی الحج کی قربانی اپنے ملک میں کرسکتے ہیں؟
عورت کا والد یا شوہر مالدار ہو، تو کیا ان پر اس کو حج کروانا فرض ہوگا؟
سوال: اگر کسی عورت کا والد یا شوہر مالدار ہو، تو کیا ان پر اس عورت کو حج کروانا بھی فرض ہوگا؟
عورت کا بغیر مَحْرَم کے حج وعمرہ پر جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرعِ مَتین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا کوئی عورت بغیر مَحْرَم حج وعمرے کیلئے جاسکتی ہے؟ جبکہ عورت بغیر محرم دیگر ممالک اور اپنے ملک میں دیگر شہروں کا سفر کرتی ہے تو حج یا عمرے کے لئے کیوں نہیں جاسکتی؟ کسی عورت کے پاس محدود رَقْم ہو جس سے وہ خود حج یا عمرہ کرسکتی ہے تو کیا کسی گروپ یا فیملی کے ساتھ جاسکتی ہے؟
واجب الاعادہ نماز کا وقت گزر جانے کے بعد بھی اعادہ واجب ہے؟
جواب: بیان فرمایا ہے اور مطلق بغیر کسی قید کے اپنے اطلاق پہ جاری ہوتا ہے، لہٰذا وقت کے اندر ہو یا وقت کے بعد، بہر حال اس نماز کا اعادہ واجب ہے۔ (2) فقہائے ...
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم کچھ افراد کمیٹی ڈال رہے ہیں،طریقہ کاروہی ہے جو کہ عام طورپرماہانہ کمیٹی ڈالی جاتی ہے،مقصدیہ ہے کہ جس کی کمیٹی کھلے گی،وہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرے گا۔معلوم یہ کرناہے کہ جس کی کمیٹی کھلے گی ، وہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرسکتاہے ؟جبکہ اس نے اپنی پوری کمیٹیاں ادانہیں کیں ہیں جوکہ اس پرقرض ہیں توکیاوہ اس رقم سے حج یاعمرہ اداکرے گاتواس کاحج یاعمرہ قبول ہوجائے گا؟
کیا فرض حج کے لئے بھی والدین سے اجازت ضروری ہے
سوال: کیا فرض حج کے لئے بھی والدین سے اجازت ضروری ہے؟
کیا حج پر جانے سے پہلے روزوں کی قضا ضروری ہے؟
سوال: کیا حج پر جانے سے پہلے زندگی بھر کے فرض روزوں کی قضا ضروری ہوتی ہے ؟
ملٹی پل (Multiple) ویزہ پر حج کرنا
سوال: ملٹی پل ویزہ پر حج کرنے جا سکتے ہیں ؟ کیا یہ جائز ہے ؟
طواف زیارت کے بعد مخصوص ایام شروع ہوجائیں تو!
سوال: ایک خاتون نے حج کیا ، طوافِ زیارت کے بعد آرام کرنے کے لئے ہوٹل آئی ، تو ہوٹل پہنچنے کے بعد اسے حیض آ گیا ، اس نے کسی سے مسئلہ پوچھا ، تو بتایا گیا کہ ناپاکی کی حالت میں سعی کرنا درست نہیں ہے ، لہٰذا وہ مکہ شریف میں ہوٹل میں ہی ٹھہری رہی ، جب پانچ چھ دن بعد حیض سے پاک ہوئی ، تو اس نے سعی کی اور اپنے وطن آ گئی ، تو اس صورت میں کیا اس کا حج اد اہو گیا اور سعی میں تاخیر کرنے کی وجہ سے کوئی کفارہ لازم ہو گا ؟ طواف زیارت پاکی کی حالت میں ہی کیا تھا۔
کیا احرام باندھے بغیر میقات سے گزر سکتے ہیں؟
سوال: ہماری کچھ دنوں بعد حج کے لئے روانگی ہے ، ہم پہلے مدینہ پاک جائیں گے ، پھر وہاں سے حج کے قریب مکہ شریف آئیں گے ، تو اس کے لئے حج منسٹری والوں کی طرف سے یہ میسج آیا ہے کہ “ آپ کی حج پرواز جدہ جائے گی ، پھر وہاں سے بس کے ذریعے مدینہ منورہ جائیں گے ، مدینہ میں قیام کے بعد آپ سنتِ نبوی کی روشنی میں احرام باندھ کر مکہ مکرمہ کے لئے بذریعہ بس روانہ ہوں گے ، لہٰذا جدہ کے سفر کے لئے آپ احرام نہ باندھیں “ ، معلوم یہ کرنا ہے کہ جدہ تو میقات کے اندر ہے ، تو کیا ہم میقات سے احرام کے بغیر گزر سکتے ہیں؟سائل : محمد عدنان عطّاری (کہوٹہ ، راولپنڈی)