سرچ کریں

Displaying 231 to 240 out of 6785 results

231

گھر میں میت ہو جانے پر گھر میں بنا ہوا کھانا پھینکنا

سوال: اگر گھر میں میت ہو جائے تو کیاگھر میں بنا ہوا کھانا پھینک دینا چاہیے ؟

231
232

میت کے غسل میں استعمال ہونے والے صابن اور تولیہ کا حکم

سوال: میت کو غسل دینے کے لئے جو صابن اور تولیہ استعمال کرتے ہیں تو کیا وہ گھر میں استعمال کر سکتے ہیں؟

232
233

پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond )کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومُفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ حال ہی میں پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond ) کے نام سے ایک نیا بانڈ جاری کیا گیا ہے جس میں ششماہی بنیاد پر نفع بھی ملے گا اور ہر تین مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی حاملانِ بانڈ (جن کے پاس پرائز بانڈ ہو ان) میں سے کچھ افراد کو مختلف انعامی رقم بھی دی جائے گی جس طرح کہ عام پرائز بانڈ میں دی جاتی ہے۔ البتہ پریمئیم پرائز بانڈ سے متعلق آفیشل ویب سائٹ:savings.gov.pk پر اس بانڈ سے متعلق جو اشتہار آویزاں ہے اس میں مزید کچھ باتوں کی صراحت ہے۔ (1)Issued in the name of investor with direct crediting facility of Prize money and Profit into Investor's Bank Account. ترجمہ:یہ بانڈ انویسٹر کے نام پر جاری ہوگا اور نفع اور انعام ڈائریکٹ (Direct) اس کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالا جائے گا۔ (2)No Risk of Loss/Theft/Burnt. ترجمہ:اس بانڈ کے گم ہونے، چوری ہونے یا جل جانے پر بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یعنی انویسٹر کو نقصان نہ ہوگا بلکہ وہ اس کا متبادل حاصل کرسکے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ اس بانڈ کا خریدنا، بیچنا کیسا ہے؟ اور اس پر حاصل ہونے والاششماہی نفع (Six Monthly Profit) اور ہر 3مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی جو انعامات نکلیں گے ان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا وہ جائز وحلال ہیں؟

233
234

حج بدل میں قربانی کس کے نام پر کی جائے گی؟

جواب: میت کی طرف سے حج کرنے والا اگر قِران کر رہا ہو، تو قِران کی قربانی حاجی پر ہو گی ، نہ کہ میت کے مال سے۔ اس میں اصل یہ ہے کہ ہر وہ دَم جو مامور پر حج ...

234
235

مُحْرِمْ کا منہ سوتے ہوئے چادر سے چھپ گیا، تو کیا حکم ہے؟

سوال: ایک اسلامی بہن جو کہ حجِ قران کررہی ہیں،سوتے ہوئے بے خیالی میں اُن کے منہ پر چادر آگئی اور وہ دو گھنٹے تک سوئی رہیں،اب کیا ایسی صورت میں اُن پر دم لازم ہوگا یا صدقہ ؟اگر صدقہ لازم ہوگا، تو یہ صدقہ کہاں اور کس جگہ کے حساب سے دینا ہوگا ؟

235
236

حجِ بدل میں حج کی قربانی کس پر لازم ہے؟

جواب: میت کی طرف سے حج کرنے والا اگر قِران کر رہا ہو، تو قِران کی قربانی حاجی پر ہو گی ، نہ کہ میت کے مال سے ۔اس میں اصل یہ ہے کہ ہر وہ دَم جو مامور پر حج ...

236
237

اللہ کے نام پر مانگنا اور ایسے کو دینا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض افرادمستحق ہوتے ہیں اوراللہ کا واسطہ دے کر یا اللہ کے نام پرسوال کرتے ہیں،جیسے :آپ کو اللہ کاواسطہ مجھے یہ دے دو یا اللہ کے نام پرمجھے پیسے دے دو وغیرہ وغیرہ،تو کیاان کا اللہ کا واسطہ دے کر یا اللہ کے نام پر مانگنااور انہیں دینا شرعا جائزہے یانہیں؟

237
238

مردے کو تلقین کرنے کا طریقہ

سوال: مفتی صاحب کی بارگاہ میں عرض ہے کہ جب مردے کو تلقین کروائی جاتی ہے تو فلاں بن فلاں کی جگہ مردہ اور اس کی ماں کا نام لیا جاتا ہے لیکن اگر تلقین کرنے والا میت کا بیٹا ہو تو وہ اپنی مرحومہ ماں یا باپ کا نام لےگایا کیا کرے گا ،یعنی امی بنت نانی کہے گا یا نام لےگا؟ جواب عطا فرمائیں۔

238
239

جانوروں کو آپس میں لڑوانے کا کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہت سی جگہوں پر جانوروں مثلاً: کتوں، مرغوں اور ریچھوں وغیرہا کی لڑائی کروائی جاتی ہے، اِس لڑائی کے لیے جانوروں کے مالِکان اُنہیں اِسی مقصد کے لیے پالتے اور لڑائی کی تیاری کرواتے ہیں، تیاری کے دوران مرغوں کے ناخنوں کو تراش کر تیز کیا جاتا ہے، یونہی کتوں وغیرہ کے دانتوں کو نوکیلا بنایا جاتاہے، تا کہ دوسرے جانور کو جلد پچھاڑ سکیں، اِس لڑائی میں جانور بالیقین زخمی بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات مربھی جاتے ہیں، اِس پر انعامات بھی دئیے جاتے ہیں اور جوا بھی کھیلا جاتا ہے ۔ ایسے کھیل کا کیا حکم ہے؟

239
240

میت کو غسل دیتے وقت ہاتھوں پرکپڑاوغیرہ لپیٹنا

سوال: کیا میت کو غسل دیتے وقت دستانے یا ہاتھ پر کپڑا باندھنا ضروری ہے اور اگرکسی نے دستانے نہیں پہنے یا ہاتھ پر کپڑا نہیں پہنا توکیا وہ مرتد ہوجائے گا؟

240