
مسجد کے چندے سے کمیٹی ڈالنے کا حکم
سوال: کہ مسجد کی انتظامیہ نے مسجد کی توسیع و تعمیر کے لیے مسجدسے متصل ہی ایک پلاٹ خریدنے کے لیے کئی لوگوں سے چندہ کیا ،پلاٹ خریدنے کے بعد کچھ رقم کی ادئیگی باقی ہے، کوئی ایسے ذرائع نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی فنڈ جمع ہے جس سے مسجد کے پلاٹ کی قیمت مکمل ادا کی جا سکے ۔پلاٹ کی بقیہ قیمت کی ادائیگی اور اس پلاٹ پر تعمیر کرنے کےلیے جو رقم کی حاجت ہے، اس کے متعلق مسجد کی کمیٹی کے افراد میں سے کسی نے مشورہ دیا کہ ایک کمیٹی ڈالی جائے اور پہلی کمیٹی مسجد کو مل جائے، اس میں مسجد کو ایڈوانس کوئی کمیٹی نہیں دینی پڑے گی، بلکہ پہلی بار ہی کمیٹی کی کل رقم مسجد کو مل جائے گی اور پہلی کمیٹی ملنے کے بعد بقیہ کمیٹیوں کی ادائیگی چندے کی مد سے ہر ماہ کر دی جائے گی ۔ اس طرح پلاٹ کی قیمت کی ادائیگی اور اس پر تعمیر کے لیے اخراجات کی رقم حاصل ہو جائے گی۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح چندے سے کمیٹی ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔ نوٹ!سوال میں بیان کردہ کمیٹی کا طریقہ کار جب معلوم کیا، تو وہ درست تھا، جیسا کہ عام طور پر کمیٹی اس طرح ڈالی جاتی ہے کہ ہرمہینے کچھ افرادمقررہ مقدار میں پیسےجمع کرواتےہیں اور کسی ایک کا نام منتخب کرکے جمع شدہ پیسے اسے دے دیتےہیں ، یوں آگے پیچھے تمام افراد کوایک ایک کرکے اپنے جمع کروائےہوئے پیسے مل جاتےہیں۔
جواب: رقم شرعی حیلہ کرکے دےسکتےہیں ۔ سیدی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ اسی حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں:’’متوسط حال والے اگر مصارف مستحبہ ک...
مالِ تجارت موجود ہے لیکن زکوۃ ادا کرنے کے لئے رقم موجود نہیں تو حکم
سوال: میرے بھائی کا بزنس ہے جس میں وہ کاریں خریدتے اور بیچتے ہیں، ابھی ان کے پاس بیچنے کے لئے کاریں موجود ہیں ، حالات ایسے ہیں کہ جتنی رقم بھی موجود ہے وہ جلد ہی خرچ ہوجائے گی ، ایسی صورتحال میں سال پورا ہونے کی صورت میں کیا ان پر زکوٰۃ فرض ہوگی؟
زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرض ادا کرنا
سوال: میرے والد صاحب مقروض ہیں، لیکن وہ قرض ادا نہیں کر سکتے، کیا میں اپنی زکوۃ کی رقم سے ان کا قرض ادا کر سکتا ہوں؟
جانوروں کو آپس میں لڑوانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: رقم یا اپنا مخصوص جانور دے گا، یہ جوا ہے، جو ناجائز، گناہ اور سخت حرام ہے، اِسی طرح تماشائیوں میں سے بعض لوگ آپس میں جیت ہار کی بنیاد پر رقم متعین...
بی سی جمع کرنے والی کا جمع شدہ رقم اپنے ذاتی استعمال میں خرچ کرنا
سوال: ایک عورت بی سی ڈالتی ہے ، ان کے پاس بی سی کی جو رقم جمع ہوتی ہے ضرورت پڑنے پر وہ اس میں سے کچھ خرچ کر لیتی ہیں اور بی سی دینے کے وقت وہ نکالی گئی رقم واپس ڈال دیتی ہیں ۔ان کا ایسا کرنا کیسا؟
بیٹی کو جہیز میں دینے کی نیت سے خریدے گئے مکان پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: ایک مکان اس نیت سے خریدا کہ بیٹی کو جہیز میں دیں گے، پھر نیت بدل گئی اور یہ نیت ہوگئی کہ اس کو بیچ کر دوسری جگہ مکان لیں گے، لیکن ابھی تک اس مکان کو بیچا نہیں بلکہ کرائے پر دیا ہوا ہے، اس مکان پر زکوۃ ہوگی یا نہیں؟
پی ایل ایس (PLS) اکاؤنٹ کے ذریعے ملنے والے نفع کا حکم ؟
سوال: میں ایک سرکاری ملازم ہوں، پہلے میرا کرنٹ اکاؤنٹ تھا، جس میں میری تنخواہ آتی تھی، پھر کسی وجہ سے وہ اکاؤنٹ ختم کر اکےمیں نےPLS اکاؤنٹ کھلوایا اور اس سے اصل رقم پر نفع ملتا رہا ،جوابھی تک اکاؤنٹ میں ہی موجود ہے،میں نے استعمال نہیں کیا ۔ پوچھنا یہ ہےکہ اس نفع کے متعلق شرعا کیا حکم ہے ؟اس نفع کاکیا کروں؟
قرض واپس ملنے کی امید نہ رہی ہو تو زکوۃ کا حکم
سوال: میں کاغذ کی تھیلیاں سپلائی کرتا ہوں، کئی کسٹمرز کے پاس 3 سے 4سال سے میرے تقریباً دس سے بارہ لاکھ روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ جب بھی ان سے تقاضا کرتا ہوں وہ اس قرض کا اقرار تو کرتے ہیں مگر حالات کی تنگی کا رونا روتے ہیں، اب مہنگائی مزید بڑھ جانے کی وجہ سے میں ان رقوم کے ملنے سے تقریباً ناامید ہوچکا ہوں ، پوچھنا یہ ہے کہ کیا مجھے اس رقم کی زکوٰۃ نکالنی ہوگی؟
چندے کی رقم سے قبرستان کے لیے جگہ خریدنا کیسا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ہمارےہاں اعوان ٹاؤن لاہورمیں ایک سوسائٹی نےاپنانجی بیت المال قائم کیاہےجس میں زکوۃ وصدقات نافلہ،قربانی کی کھالوں کی رقوم مستحق افرادکےلیےاکٹھاکرکےساراسال تقسیم کی جاتی ہیں۔بیت المال اعوان ٹاؤن سوسائٹی کاایک ذیلی ادارہ ہے۔ان دنوں سوسائٹی قبرستان کےلیےجگہ خریدنےکےپروگرام بنارہی ہےجس کےلیےممبران سوسائٹی سےرقم کامطالبہ کیاگیاہےیہی مطالبہ انتظامیہ نےبیت المال کمیٹی سےبھی کیاہے۔آپ سےگزارش ہےکہ شریعت کی روشنی میں ہمیں اس معاملہ میں جواب عنایت فرمائیں کہ بیت المال کی وہ رقم جوزکوۃ وصدقات نافلہ اورقربانی کی کھالوں کی قیمت کی صورت میں ہمارے پاس موجودہےآیاہم اس رقم کوقبرستان کےلیےجگہ خریدنےمیں استعمال کرسکتےہیں؟ سائل :ذوالفقارعلی(لاہور)