زکوۃ کی رقم سے اپنے والد کا قرض ادا کرنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرض ادا کرنا
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
میرے والد صاحب مقروض ہیں، لیکن وہ قرض ادا نہیں کر سکتے، کیا میں اپنی زکوۃ کی رقم سے ان کا قرض ادا کر سکتا ہوں؟
جواب
آپ اپنی زکوۃ سے اپنے والد کے قرض کی رقم ادا نہیں کر سکتے، کیونکہ والد ان افراد میں سے ہیں جن کو شرعی فقیر ہونے کے باوجود زکوۃ نہیں دے سکتے۔ نیز یہ بات ذہن میں رکھیں کہ زکوۃ میں تو کل مال کے چالیس حصوں میں سے صرف ایک حصہ دیا جاتا ہے، تو اس ایک حصے کو والد صاحب کے علاوہ کسی اور شرعی فقیر، مستحق زکٰوۃ کو ادا کریں اور جو 39 حصے آپ کی ملک میں موجود ہیں اس مال سے خوش دلی سے والد صاحب کا قرض ادا کر کے دنیا و آخرت میں برکتیں حاصل کیجئے۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1573
تاریخ اجراء: :14 رمضان المبارک 1445 ھ/25 مارچ 2024 ء