
بینک کا نقشہ بنانے کی نوکری کرنا کیسا ؟
جواب: بارے میں سخت وعید آئی ہے اور جن ملازمین کو سود لکھنا نہیں پڑتا مثلا، دربان اور ڈرائیور وغیرہ تو ان کی ملازمت بھی جائز ہے اور تنخواہ بھی۔ (وقار الفتاوی...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس بارے میں کہ لڑکی کا نام ”عارِفہ“ رکھنا کیسا؟
جس عورت کو شہوت کے ساتھ چھولیا اس کی بہن سے نکاح کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی عورت کو شہوت سے مس کیا (چھولیا) تو کیا اس کی بہن سے نکاح کرنا حرام ہوجاتا ہے؟
گناہ گار غیر فاسق معلن کے پیچھے نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک مرتبہ مسجد میں امام نہ ہونے کے سبب ایک شخص کو امامت کے لئے آگے کیا گیا ، وہ شخص بظاہر فاسق نہیں تھا، لیکن وہ گناہ گار ضرور تھااور یہ بات صرف وہ خود ہی جانتا تھا، کسی دوسرے کے علم میں نہیں تھی اور نہ ہی اس نے ظاہر کی کیونکہ گناہ کا اظہار بھی گناہ ہے، اس شخص نے نماز پڑھادی، اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟ اس حوالے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
کیا مسجد کی چھت پر میلاد والا جھنڈا لگا سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد کی چھت پر میلاد والا جھنڈا لگا سکتے ہیں یا نہیں؟
امام وموذن کو ماہانہ یا سالانہ کتنی چھٹیاں کرنے کی اجازت ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام و موذن کو ماہانہ یا سالانہ بنیاد پر کتنی چھٹیاں کرنے کا حق حاصل ہے؟ اور ان کے علاوہ چھٹیاں کرنے پر کٹوتی ہوگی یا نہیں ؟ نیز اگر کوئی امام ماہانہ بنیاد پر معروف چھٹیاں نہ کرے اور پھر بعد میں ایک ساتھ وہ تمام چھٹیاں کرے مثلاً ایک ماہ میں دو چھٹیاں معروف ہیں اور امام وہ چھٹیاں نہ کرے بلکہ ایک ساتھ سال میں 22 چھٹیاں کرلے تو کیا اس کی اجازت ہوگی یا نہیں ؟ سائل :بلال (بیراج کالونی ، جامشورو )
کیا مسجد کی چھت پر امام کے لیے مکان بنا سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد تعمیر کر لینے کے بعد اس میں مسجد کی نیت کر لی گئی اور نمازیں ہونے لگ گئیں پھر کچھ عرصہ کے بعد مسجد کے چھت پر مسجد کے عموی چندے سے یعنی وہ چندہ جو مسجد کے نام پر عموما متولی کے قبضہ میں ہوتا ہے اس سےامام صاحب کے لئے فیملی رہائش تیار کی گئی تو ایسی صورت میں مسجد کی چھت پر امام کے لئے مکان بنانا اور امام صاحب کا اس میں رہائش رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل: محمد اکمل عطاری(لاہور،کینٹ)
منتظم کا خلاف مصرف چندہ استعمال کرنے کا حکم!
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مسجد پہلے سے موجود ہے مزید اسکی تعمیر کے لئے منتظم نے چندہ کیا چندہ ابھی منتظم کے قبضہ میں تھا صرف نہیں ہوا تھا کہ پھر جن افراد نے چندہ دیا تھا انہوں نے اجازت دی کہ آپ اس رقم کو مسجد کی عمارت میں صرف کرنے کی بجائے اس زمین پر خرچ کر دیں جومسجد پر وقف ہے اور اس کی آمدنی امام صاحب کے لئے مخصوص ہے اس نے وہ رقم اس زمین پر خرچ کر دی ۔اب معلوم یہ کرنا ہے کہ چندہ منتظم کے قبضہ میں دے دینے کے بعد کیا چندہ دینے والے کسی اور مد میں صرف کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں؟منتظم کا ان کی اجا زت سے دوسری مد میں صرف کرنا کیسا؟نیز کیا اب وہ رقم اس زمین کے نفع میں سے واپس تعمیر کے لئے لی جا سکتی ؟
کیا مسجد کی سیڑھی کرائے پر دینا درست ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ تعمیرِمسجد کے وقت مزدوروں والی گھوڑی (سیڑھی)کی مسجد کو ضرورت تھی جس وجہ سے مسجد کے متولی نے چند نمازی افراد کی مشاورت سےمسجد کے عمومی چندے سے سیڑھی خریدی اس نیت سے کہ ابھی مسجد کے کام میں استعمال ہوگی اور کام ختم ہونے کے بعد بوقت ضرورت مسجد کے کام آئے اور اہل محلہ کو کرایہ پر بھی دیا جائے گا اور جوآمدنی ہوگی وہ مسجد پر صرف کی جائیگی لہذا اس صورت میں متولی کا سیڑھی خریدنا جائز ہے یا نہیں ؟کیا اس سیڑھی کو محلے میں کرائے پردیا جاسکتا ہےجبکہ خریدتے وقت ہی یہ نیت تھی کہ اسے کرایہ پر دیا جائے گا ؟ نیز متولی اب وہ سیڑھی کسی کو بیچ سکتا ہے یا نہیں ؟ مفصلاً ومدللاً بیان فرمائیں ۔ سائل :مجیب الرحمن (بوری خیل ،تحصیل وضلع میانوالی)