
کرائے پر دِیے ہوئے گھر کی وجہ سے قربانی کا حکم ؟
سوال: میں شوہر کے ساتھ ان کے گھر پر رہتی ہوں ،مجھے میرے والد صاحب کی طرف سے اس سال گھر وراثت میں ملا ہے، جو میں نے کرایہ پر دیا ہوا ہے، کیا اس گھر کی وجہ سے مجھ پر قربانی واجب ہوگی؟
جانور کا ایک سینگ آدھا ٹوٹا ہو تو اس کی قربانی کا حکم
سوال: اگر کسی مینڈھے کے سینگ ہوں، اور ایک سینگ آدھا ٹوٹا ہو ا ہو تو کیا اس کی قربانی ہو سکتی ہے ؟
اجتماعی قربانی میں وقتِ ذبح شرکاء کے نام لینے کا حکم
سوال: جانور ذبح کرتے وقت شرکاء کے نام زبان سے نہیں کہے لیکن دل میں نیت تھی کہ یہ فلاں فلاں کی قربانی ہے تو اس طرح قربانی ہوجائے گی ؟
سونے پر سال نہیں گزرا ،تو قربانی واجب ہوگی یا نہیں
سوال: میری ملکیت میں سونے کا سیٹ ہے جوایک تولے سے اوپر ہے اور سونے کی کچھ انگوٹھیاں بھی ہیں ،میری ابھی نئی شادی ہوئی ہے ،توجہیز کا کچھ سامان بھی ہےجو حاجت میں داخل نہیں جیسے برتن وغیرہ ، مگر وہ سامان سسرال میں ہےجبکہ سونا میرے پاس ہے اور میں میکے میں ہوں،تو کیا مجھ پر قربانی واجب ہو گی جبکہ اس سونے پر ابھی سال نہیں گزرا اور میرے پاس کوئی رقم بھی موجود نہیں ہے؟
سینگ جڑ سے نکال دیے گئے، تو قربانی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی نے قربانی کا ایسا جانور خریدا جس کے سینگ جڑ سے نکا ل دیے گئے تھے، پھر اس کا زخم بھر کر ٹھیک ہو گیا اور وہاں کھال جڑ کر مکمل ٹھیک ہو گئی، تو اب کیا ایسےجانور کی قربانی ہو جائے گی؟ سائل: محمد شریف(خداداد کالونی، کراچی)
کیا صاحبِ نصاب والد پر نابالغ بچے کی طرف سے بھی قربانی لازم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ والد، صاحبِ نصاب ہو تو کیا اس پر اپنے مال سے اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے بھی قربانی کرنا واجب ہے یا نہیں؟
دودھ دینے والے جانور کی قربانی کا حکم
سوال: اگر دودھ دینے والے جانور کی قربانی کردیں، تو کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا؟
صاحبِ نصاب امام مسجد سے تنخواہ بھی لیتا ہو، تو اسے قربانی کی کھال دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد کے امام صاحب تنخواہ لیتے ہیں اور صاحب نصاب بھی ہیں، اس حالت میں ان کو قربانی کی کھال دے سکتے ہیں یا نہیں؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
میت کی طرف سے کی گئی قربانی کے گوشت کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اپنی قربانی کے علاوہ جو قربانی کسی میت مثلا والدین وغیرھما کی طرف سے کی جاتی ہے، تو کیا اس کا گوشت خود بھی کھا سکتے ہیں یا سب صدقہ کرنا واجب ہے؟
گائے کی ایک آنکھ میں موتیا ہو تو اس کی قربانی کا حکم
سوال: گائے کی ایک آنکھ میں موتیا ہو، تو اس کی قربانی کا حکم کیا ہے؟