
قربانی واجب ہونے کا نصاب اگر قربانی کے دنوں کی راتوں میں پایا جائے تو حکم؟
سوال: قربانی كے وجوب کی شرائط کیا صرف 10، 11 اور 12 ذوالحجہ كے دن میں دیکھیں گے یا ان كے درمیان جو دو راتیں ہیں ان میں بھی اگر شرائط پائی جائیں، تو قربانی واجب ہو جائے گی ؟
تنخواہ لینے والے امام کو قربانی کی کھالیں دینا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک امام مسجد ہیں جو خود صاحب نصاب ہیں، وہ نماز پنجگانہ، نماز جمعہ اور نماز جنازہ بغیر کسی اجرت یا تنخواہ کے پڑھاتے ہیں اور مسجد میں آنے والے بچوں کو ناظرہ بھی مفت میں پڑھاتے ہیں، البتہ عیدین کے موقع پر تقریباً تین چار ہزار روپیہ ان کو دیا جاتا ہے، یہ امام صاحب تقریباً پچھلے پندرہ سال سے یہ خدمت کر رہے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ ان امام صاحب کو قربانی کی کھالیں دی جا سکتی ہیں یا نہیں؟ شرعاً اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
قربانی واجب ہونے کے باوجود نہ کی تو اب کس طرح کی بکری صدقہ کرنا ہوگی؟
سوال: اگر کسی پر قربانی لازم تھی اور اس نے نہ کی یہاں تک کہ قربانی کے ایام گزر گئے تو اب بعض فتاویٰ میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ ”ایک متوسط بکری کی قیمت صدقہ کریں گے“ جبکہ بعض میں یہ ہوتا کہ ہے ایک بکری کی قیمت صدقہ کریں گے تو سوال یہ ہے کہ کیا متوسط بکری کی قیمت ادا کرنے سے ہی واجب ادا ہوگا یا کوئی سی بھی ایسی بکری جو قربانی کے لائق ہو،اس کی قیمت ادا کردیں اگرچہ وہ متوسط سے کم درجے کی ہو تو واجب ادا ہوگا یا نہیں؟
نابالغ کے مال پر زکوۃ لازم ہے یا نہیں؟
سوال: نابالغ کی ملکیت میں اگر نصاب کے برابر سونا یا رقم ہوتو سال پورا ہونے کے بعد اس کی بھی زکوۃ نکالنی ہوگی یا نہیں ؟
کیا نابالغ بچوں کا کھانا کسی دوسرے بالغ بچوں کوکھلا سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے مدرسے میں بعض اوقات کچھ بچے اپنے ساتھ کھانا نہیں لاتے تو معلمات بچوں کو کہتی ہیں کہ جو بچے اپنے ساتھ کھانالائے ہیں وہ اُن بچوں کو بھی اپنے ساتھ بٹھا لیں جو کھانا نہیں لائے،حالانکہ وہ بچے نابالغ ہوتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے کہ نابالغ بچے ایک دوسرے کا کھانا کھائیں؟
نابالغ بچے کا اپنی بالغہ بہن کو عیدی دینا
سوال: اگر نابالغ بچہ اپنی بڑی بہن کو (جو کہ بالغ ہو) عیدی دے تو کیا وہ لے سکتی ہے؟
احرام میں ممنوع کام کے ارتکاب سے نابالغ پر کفارہ ہوگا یا نہیں؟
سوال: جس طرح بالغ افراد پر حالتِ احرام میں، ممنوعات ِاحرام کاموں کے ارتکاب سے کفارہ وغیرہ لازم ہوتا ہے تو کیا اسی طرح نابالغ بچوں پر بھی احرام کے کسی ممنوع کام کے ارتکاب سے کوئی کفارہ وغیرہ لازم ہوگا یا نہیں؟
نابالغ بچے کا اعتکاف میں بیٹھنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نابالغ بچے کا اعتکاف میں بیٹھنا کیسا؟
نابالغ یا پاگل کو زکوۃ دینے کا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نابالغ یا بالغ پاگل کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
نابالغ صاحب نصاب پر بالغ ہونے کے بعد زکوٰۃ کب فرض ہوگی ؟
سوال: کسی نابالغ بچے کے پاس نصاب ہو، تو اس پر بالغ ہوتے ہی زکوٰۃ فرض ہوگی؟ یا سال گزرنے پر؟