سرچ کریں

Displaying 271 to 280 out of 7552 results

271

انویسٹمنٹ کرنے اور اس کا کمیشن ایجنٹ بننے سے متعلق اہم مسئلہ

سوال: ہمارے یہاں کئی ایک کمپنیز ہیں ہے جو لوگوں سے مختلف پلان کے تحت انویسٹمنٹ لیتی ہیں۔ کسی پلان میں دوسال کے لئے اور کسی میں کم یا زیادہ مدت کے لئے انویسٹمنٹ لیتے ہیں۔ اس انویسٹمنٹ سے وہ کمپنیاں مختلف قسم کے کاروبار کرتی ہیں جیسا کہ فرنیچر، پراپرٹی،کولڈ اسٹوریج، پنک سالٹ وغیرہ۔ انویسٹ کرنے والے افراد کو انویسٹمنٹ کا 7 فیصد سے 20 فیصد تک رقم اور مدت کے حساب سے طے کرکے ماہانہ پروفٹ دیا جاتا ہے البتہ اس پرافٹ میں سود سے بچنے کے لئے فکس رقم مقرر نہیں کی جاتی بلکہ مقرر کردہ پرسنٹیج یعنی سات سے بیس فیصد کے درمیان کوئی بھی فیصد کبھی کم کبھی زیادہ دی جاتی ہے، معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر انویسٹر کو اس کی اصل رقم بھی واپس مل جاتی ہے۔ اس دوران بالفرض کمپنی کا کوئی نقصان بھی ہوجائے تب بھی انویسٹر کو اس کی اصل رقم بمع پروفٹ ضرور ملتی ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح کی کمپنیوں میں پارٹنرشپ کرناکیسا؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اس طرح کی کمپنیز کے ساتھ کمیشن پر کام کرناکیسا؟ اس میں ان کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جو شخص بھی اپنی کوشش سے کسی فرد کو کمپنی جوائن کروائے گااسے فی لاکھ انویسٹ کروانے پر چار ہزارروپے یا اسی طرح کی کوئی مقرر کردہ رقم بطور کمیشن دی جاتی ہے۔

271
272

ایک روپے کی چیز دس روپے میں بیچنا کیسا؟

جواب: لے فریب نہ کرے مثلاً کہا خرچ وغیرہ ملا کر مجھے سوا چار میں پڑی ہے اور پڑی تھی پونے چار کو یا خرید وغیرہ ٹھیک بتائے مگر مال بدل دیا،یہ دھوکا ہے یہ صورت...

272
273

جن ٹائلز پر ہندو دیوتا کی تصویر بنی ہوایسی ٹائلز بیچنا کیسا ؟

سوال: زید ٹائلز (Tiles)کا کاروبار کرتا ہے۔ کچھ ٹائلز میں ہندو دیوتاؤں کی تصویر لگی ہوتی ہیں، جو صرف ہندو لوگ خریدتے ہیں، اس کا کاروبار حلال ہے؟

273
274

کافروں کے استعمال شُدہ کپڑے بیچنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا پُرانے کپڑوں کا ٹھیلہ ہے اور اس میں کافروں کے بھی استعمال شدہ کپڑے ہوتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ پاک کے ساتھ ساتھ ناپاک کپڑے بھی ہوتے ہوں تو کیا اس طرح کپڑوں کو بیچنا جائز ہے ؟ اگر بالفرض کسی کپڑے کا ناپاک ہونا مجھے معلوم بھی ہو تواس کو بیچنا کیسا ہے؟

274
275

باوضو سونے کی فضیلت کس کو حاصل ہو گی؟

سوال: سونے کے لیے وضو کرنا مستحب ہے ،مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر کسی نے سونےکے لیے وضو کیا اور نیند آنے سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ گیا اور وہ ایسے ہی دعائیں وغیرہ پڑھ کر سوگیا، تو اس کو حدیثوں میں بیان کیے گئے باوضو سونے کے فضائل حاصل ہوں گے ؟اس مستحب پر عمل کرنا کہلائے گا یا نہیں ؟نیز اگر کسی کا پہلے سے وضو ہو ،تو اب سونے کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہوگا یا پہلے والا وضو کافی ہے ؟

275
276

مضاربت پر کام کرنے والے نے اپنا پیسہ لگا دیا تو نفع کا حکم، نیز انویسٹر فوت ہوجائے تو مضاربت کا حکم؟

جواب: رقم: 13، ص 343،مطبوعہ بحرین) (درر الحکام، المادۃ: 1417، ج 03، ص 449، دار الجیل) اس تمام تفصیل کے مطابق پہلی صورت میں ٹوٹل سرمایہ دو لاکھ روپے ہے جس م...

276
277

پٹاخے اور آتشبازی کا سامان بیچنا

جواب: کرنا ناجائز و گناہ ہے، اور اسے فروخت کرنا گناہ کے کام پر مدد کرنا ہے، اسی بناء پر پٹاخوں کی تجارت جائز نہیں۔ اللہ رب العزت قرآن پاک میں ارشاد فرم...

277
278

مردانہ لاکٹ یا انگوٹھی آن لائن بیچنا

سوال: ہم آن لائن سیلنگ کا کام کرتے ہیں، بعض لوگ ہم سے جینٹس کے لئے بنے ہوئے آرٹیفیشل لاکٹ یا رنگ خریدتے ہیں جن پر اپنا نام بھی لکھواتے ہیں، ہمیں یہ معلوم ہے کہ مرد کے لئے ان کا پہننا جائز نہیں ، تو اگر ہم یہ چیزیں ان کو بیچیں گے تو ہم بھی گناہ گار ہوں گے؟

278
279

اکاؤنٹ میں آنے والی رقم کا کیا کریں؟

سوال: میرے جاز کیش اکاؤنٹ میں چند ہزار روپے کی رقم آگئی ، اب چھ ماہ ہوچکے ہیں کوشش کے باوجود اصل مالک کا علم نہیں ہوا اور معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ رقم کسی ایجنٹ کے ذریعے بھیجی گئی ہے اور ایجنٹ کے پاس کئی افراد آ کر رقم ٹرانسفر کرواتے رہتے ہیں ، اس لیے مالک تک پہنچنے کی فی الحال کوئی امید نہیں ہے اور کسی نے خود سے بھی رابطہ نہیں کیا۔ اب اس رقم کا کیا کیا جائے ؟

279
280

خریداری میں ملنے والا ڈسکاؤنٹ کمپنی کا حق ہے یا ملازم کا؟

سوال: میں ایک کمپنی میں ملازم ہوں،اور میرا کام مختلف اشیاء کی تلاش،خریداری اور پھر ان اشیاء کو کمپنی کے کسٹمرز کو فروخت کرنا ہوتا ہے،حال ہی میں مَیں نے ایک کمپنی سے ایک مخصوص پروڈکٹ خریدی، اور اس کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد اپنی کمپنی کے کسٹمر کو فروخت کر دیا،کچھ عرصہ بعد جس کمپنی سے میں نے یہ پروڈکٹ خریدی تھی،اس کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ آپ سے جس نمائندے نے ڈیل کی تھی،وہ اب ملازمت چھوڑ چکا ہے۔آڈٹ کے دوران معلوم ہوا کہ اس نمائندے نے آپ کو مذکورہ پروڈکٹ دس ہزار روپےزائد پر بیچ دی تھی،یعنی پروڈکٹ ایک لاکھ کی تھی اور اس نے آپ کو ایک لاکھ دس ہزارکی بیچ دی تھی لہٰذا ہم وہ اضافی رقم آپ کو واپس کرنا چاہتے ہیں۔ اب شرعی رہنمائی مطلوب ہے کہ اگر وہ زائد رقم مجھے مل جائے تو کیا اس کا حقدار میں ہوں،کیونکہ خریداری تو اب مکمل ہو چکی ہے، لہذا کیا میں وہ رقم خود رکھ سکتا ہوں،یا مجھے وہ رقم اسی کمپنی کو واپس کرنی ہوگی جس کے لیے میں نے یہ پروڈکٹ خریدی تھی؟ واضح رہے کہ میں نے یہ خریداری بطور ملازم اپنی کمپنی کی طرف سے کی تھی، اور ادائیگی بھی کمپنی ہی کے پیسوں سے کی گئی تھی۔

280