سرچ کریں

Displaying 271 to 280 out of 6233 results

271

نعت خواں کو نعت پڑھنے کے دوران ملنے والے پیسوں کا حکم

سوال: ہم اگر نعت شریف پڑھیں تو اگر پڑھنے میں ہمیں کوئی پیسہ دے دے تو کیا وہ ہمارے لئے جائز ہے؟ہم نے ان سے پیسہ طلب نہیں کیا اور نہ ہی کوئی پڑھنے کا اجارہ طے کیا تھا دینے والے نے اپنی خوشی سے دیا۔

271
272

رکوع اور سجدے کی تسبیحات تین سے کم پڑھنے کا حکم؟

جواب: نہیں پڑھنی چاہیے ، لیکن اگر کسی نے تین سے کم تسبیح پڑھی،تو اس کا اایسا کرنا کیسا ہے ،اس بارے میں فقہائے احناف کے تین طرح کے اقوال ہیں کہ رکوع اور سج...

272
273

ٹھنڈا یا گرم چیک کرنے کے لیے پانی میں ہاتھ ڈالا تو پانی مستعمل ہوجائے گا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مرد یا عورت میں سے کسی نے صرف پانی چیک کرنے کی لیے کہ پانی ٹھنڈا ہے یا گرم، پانی میں ہاتھ ڈالا تو پانی مستعمل ہوگا یا نہیں؟

273
274

قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف پیٹھ کرنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ نیز بیت المقدس پاکستان سے شمال کی جانب ہے یا نہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ (پاکستان میں) باتھ روم میں کموڈ اور WC انڈین سیٹ نصب (Fitting) کرتے وقت اس کا رخ (Front) قبلہ سمت (West) کی جانب نہیں کر سکتے، جبکہ پشت(Back) کر سکتے ہیں اور شمال (North) کی جانب بھی بطور ادب رخ (Front) نہیں کرسکتے، کیونکہ اس سمت (direction) میں قبلہ اول اور بغداد شریف ہے، جبکہ پشت (back) کر سکتے ہیں۔آپ شریعت کی روشنی میں وضاحت فرما دیں کہ لوگوں کی بات کس حد تک دُرست ہے؟

274
275

دہ در دہ حوض کی گہرائی کے متعلق تفصیل

سوال: دہ در دہ حوض کی لمبائی چوڑائی دس دس ہاتھ ہوتی ہے، تو اس کی گہرائی کتنی ہو گی؟ جیسے بچوں کے swimming pool ہوتے ہیں ان کی گہرائی زیادہ نہیں ہوتی۔ بچہ اگر کھڑا ہو تو اس کی کمر تک آتی ہے۔ تو ایسے swimming pool کا کیا حکم ہو گا؟ کیا وہ دہ در دہ میں آئے گا؟ اس کی گہرائی جاننی تھی۔

275
276

سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کی وجہ سے نماز چھوڑنا کیسا؟

سوال: ماہِ ربیع الاول میں گلیوں وغیرہ کی سجاوٹ کے دوران،یونہی جلوسِ میلاد میں شرکت کی وجہ سے جماعت چھوڑ نا یا نماز ہی قضا کر دینا کیسا؟کئی لوگ ان کاموں میں مشغولیت کے سبب نماز یا جماعت کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتے،برائےکرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

276
277

قرآن پاک پڑھنے کی منت کا حکم

جواب: نہیں، لیکن بہتر یہی ہے کہ اس منت کو پورا کرے ۔ شرعی اعتبار سے جس منّت کا پورا کرنا واجب ہوجاتا ہے، اس کی کچھ شرائط ہیں : (1) جس بات کی منّت ...

277
278

کیا حرام مال سے بنی دکان سے خریداری کرنا جائز ہے

جواب: نہیں ہوسکتا، جس سے اس نے دوکان میں مال ڈالاہے کیونکہ ممکن ہے کہ وہ کہیں سے قرض لایاہو۔ اور اگربالفرض وہ مال(جس سے اس نے دوکان میں مال ڈالا) خالص ح...

278
279

شرعی سفر کے دوران کسی سے ملاقات کے لیے رکنے پر قصر نماز پڑھیں گے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ چند افراد کا گجرات سے لاہور جانے کا پروگرام ہے، مگر راستے میں گجرانوالہ کچھ علما و مشائخ سے ملاقات کے لیے رکنے کا بھی ارادہ ہے، یوں کہ پہلے گجرانوالہ جائیں گے، وہاں ملاقاتیں کریں گے، پھر آگے لاہور کے لیے نکلیں گے، اسی لیے گھر سے کچھ جلدی نکلیں گے، گجرات سے گجرانوالہ کا سفر تقریباً پچاس کلو میٹر ہے اور گجرانوالہ سے لاہور کا سفر تقریبا ساٹھ کلو میٹر ہے، اس طرح یہ ٹوٹل مسافت، شرعی مسافت یعنی 92 کلو میٹر سے زیادہ ہے، سوال یہ ہے کہ لاہور جاتے ہوئے گجرانوالہ رکنا سفر شرعی میں اتصال کو منقطع کرے گا یا نہیں اور نماز قصر پڑھی جائے گی یا مکمل؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔

279
280

نمازی کی طرف منہ کرنے کا حکم؟ تفصیلی فتویٰ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دیکھا گیا ہے کہ نماز پنجگانہ کی جماعت مکمل ہوجانے کے بعد کئی افراد مسبوق ہوتے ہیں، جو اپنی نماز مکمل کرنے کے لیےکھڑے ہوجاتے ہیں، لیکن ان کے آگے اگلی صفوں میں نماز مکمل کرلینے والے نمازی بھی بیٹھے ہوتے ہیں، کیا ایسی صورت میں امام صاحب کا بعد سلام نمازیوں کی طرف منہ کرکے درس دینا یا وظیفہ پڑھنا درست ہے؟ کیا یہ بات صحیح ہے کہ اگلی صف میں جو نمازی موجود ہیں، وہ سترہ کا کام کرتے ہیں، اس کے لیے نمازی کے قد کے برابر سترہ ہونا ضروری نہیں؟ نیز یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ جو نمازی کی طرف منہ کرنے سے منع کیا جاتا ہے، کیا یہ صرف انفرادی طور پر نماز پڑھنے والوں کے لیے ہے، جماعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں؟ اسی طرح جمعہ والے دن امام صاحب جب سنتوں سے فارغ ہوجائیں، تو اس وقت کئی افراد عین منبر کے سامنے آخر تک سنتوں میں مشغول ہوتے ہیں، ایسی صورت میں منبر پر فوراً بیٹھ جانا درست ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے دلائل کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں۔

280