حج وعمرہ کے سفر میں قصر نماز پڑھنا
سوال: ہم حج و عمرہ کرنے جاتے ہیں، تو مسجد حرام مکہ و مسجد نبوی مدینہ میں قصر نمازیں پڑھیں گے یا پوری ؟
دن کے نوافل میں امام قراءت بلند آواز سے کرےگا یا آہستہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ دن کے نوافل مثلاًاشراق وچاشت کی نمازیں جماعت سے پڑھی جائیں ، توان میں امام جہری قراءت کرےگایاسرّی؟اگرسرّی قراء ت واجب ہے ، توامام نےاگرجہری کرلی ، توکیاحکم ہے؟ سائل:کاشف(5-C/2،نارتھ کراچی)
نعت خواں کو نعت پڑھنے کے دوران ملنے والے پیسوں کا حکم
مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
نفل روزہ ٹوٹ جائے تو دن کے باقی حصے میں کھا پی سکتے ہیں ؟
سوال: نفل روزے میں روزہ دار ہونا یاد ہو اور کلی کرتے ہوئے غلطی سے حلق میں پانی چلا جائے ،تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟اگر روزہ ٹوٹ جائے گا، تو کیا اس صورت میں رمضان کے روزے کی طرح، نفل روزے میں بھی باقی دن روزے دار کی طرح رہنا واجب ہوگایا روزہ ٹوٹنے کے بعد کھانے پینے کی اجازت ہوگی؟
حیض سے پاک ہونے پر غسل کرنے سے پہلے ہی ہم بستری کرنا کیسا؟
جواب: نماز نہ گزر جائے کہ جس میں وہ عورت پاک ہوئی ہے۔ عورت حیض سے پورے دس دن پر پاک ہوئی ہو تو غسل کے بعد اس سے جماع کرنا مستحب ہے۔ جیسا کہ فتاوٰی عالم...
نفل کی تیسری رکعت کا سجدہ کرنے سے فرض قعدے کا واجب میں تبدیل ہو جانا
سوال: نماز کے احکام میں واجبات کے بیان میں یہ مسئلہ لکھا ہے کہ نفل کا ہر قعدہ قعدۂ اخیرہ ہے، لیکن اگر کوئی شخص بھول کر نفل کی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا اور اس رکعت کا سجدہ بھی کر لیا، تو اب یہ قعدہ فرض کی بجائے واجب شمار ہو گا۔ تو اس کی کیا وجہ ہے کہ ایک فرض کام واجب ہو گیا؟
صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی۔ ناسمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کےساتھ نماز ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ انداز و رویہ اپنانا سخت معیوب لگتا ہے، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے؟
تنہا فرض شروع کرنے کے بعد جماعت کھڑی ہونے پر شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کوئی شخص مسجد میں اپنی فرض نماز پڑھ رہا ہو اور جماعت کھڑی ہو جائے ، تو اس میں کب شریک ہو؟ تفصیلاً بتا دیں۔
وتر پڑھتے ہوئے فجر کا وقت شروع ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: سورج کا طلوع ہونا، عیدین میں زوال کے وقت (یعنی نصف النہار شرعی ) کا داخل ہو جانا اور جمعہ کی نماز میں عصر کے وقت کا داخل ہونا(ان نمازوں کو توڑ دیتا ہے...
کیا حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے اذان نہ دینے سے سورج طلوع نہ ہوا ؟
سوال: حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ کا اذان والا واقعہ کہ جب تک انہوں نے فجر کی اذان نہیں دی تھی تب تلک سورج طلوع نہیں ہوا تھا، کیا یہ درست ہے؟