کیا بیعت کے لیے پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینا ضروری ہے؟
جواب: شخص، میسج، کال یا خط کے ذریعے بھی بیعت ہو سکتی ہے۔ شیخ الاسلام، اعلی حضرت، امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ(سالِ وفات: 1340ھ) سے سوال ہوا کہ ایک ...
غلطی سے بغیر وضوکیے جماعت میں شامل ہوگیا
سوال: غلطی سے اگر کوئی شخص بغیر وضو کے جماعت میں شامل ہوگیا اور شامل ہونے کے بعد ياد آيا کہ وضو نہیں کیا تھا۔ تو اب اس شخص کو کیا کرنا چاہئے۔؟ شرم کی وجہ سے اگر جماعت میں امام کے ساتھ اٹھک بیٹھک کی مگر کچھ نہ پڑھا۔ ساتھ ہی ایسا عمل بھی کیا جو نماز توڑ دیتا ہے۔ اب اس شخص کے لئے کیا حکم ہے؟
حاجی پر عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں؟
جواب: شخص پر واجب ہوتی ہے، مسافر اور ایسے شخص پر جو صاحبِ نصاب نہ ہو، عید کی قربانی واجب نہیں ہوتی، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر آپ اور آپ کی زوجہ قربانی کے...
جی پی فنڈ والی رقم کی وجہ سے حج فرض ہوگا یا نہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کو کمپنی کی طرف سے جی پی فنڈ کی مد میں رقم ملی ہے ، جو اُس کی تنخواہ سے ہی کاٹی گئی تھی اور وہ حج کے اخراجات کے برابر ہے ، تو کیا اس شخص پر حج فرض ہوگا ؟ اصل رقم حج کے اخراجات کے برابر ہو ، تو کیا حکم ہے اور سود والی رقم کے ساتھ مل کر حج کے اخراجات کے برابر ہو ، تو کیا حکم ہے ؟ نیز اگر سود والی رقم کے ساتھ حج کر لیا ، تو فرض ادا ہوگیا یا دوبارہ کرنا پڑے گا ؟ سائل:خرم عطاری (ٹیکسلا ، راولپنڈی )
چاندی کی دو انگوٹھیاں پہننا کیسا اور ایسے شخص کی امامت کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مرد کے لیے چاندی کی دو انگوٹھیاں پہننا کیسا ہے ؟ نیز چاندی کی ہی دو انگوٹھیاں پہننے والے شخص کو امام بنانا ، اس کا نماز پڑھانا کیسا ؟ اگر جائز نہیں ہے ، تو اگر اس کے پیچھے نماز پڑھ لی ہو ، ا س کے متعلق کیا شرعی حکم ہے ؟
ملازم کو نماز پڑھنے کے لیے کتنے ٹائم کی چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کپڑے کی دکان پر وقت کا اجیر ہے ۔ مالک پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملازم کوفرض نماز کے لیے چھٹی دے ، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کتنے ٹائم کے لیے چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟ یعنی نماز میں اگر اوسطاً 15 ،20 منٹ لگتے ہوں اور وہ ملازم دعائے ثانی ہوجانے کے بھی 15 سے 20 منٹ بعد آتا ہو اور 40 ، 50 پچاس منٹ لگاتا ہو ، تو کیا ایسا کرنا اُس کے لیے جائز ہے ؟
حلی(حدودِ حرم سے باہر میقات کے اندر رہنےوالا)شخص حجِ تمتع یا قران کر سکتا ہے ؟
سوال: حل میں رہنے والا (یعنی حدودِ حرم سے باہر میقات کے اندر رہنے والا) شخص حجِ تمتع یا قران کر سکتا ہے یا نہیں ؟
معذور کا تَیَمُّم کرنا اور بعدِ صحت ان نمازوں کا اِعادہ کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی غریب شخص مَعْذور ہو اس کے دونوں گُھٹنے ٹوٹے ہوں جس کے سبب وہ چل نہ سکتاہو، وہ پانی تک خود بھی نہ جا سکتا ہو اور کوئی شخص اس کو وضو کرانے والا نہ ہو، نہ ہی پانی دینے والا ہو اور نہ ہی پانی خریدنے کی وہ طاقت رکھتا ہو، الغرض اس کو پانی تک کسی طرح قدرت نہ ہوتوکیا وہ نماز کے وقت تَیَمُّم کر سکتا ہے؟ نیز جب ایسا عذر والا شخص تندرست ہوجائے تو کیا اس کے لئے ان نمازوں کا جو تَیَمُّم کے ساتھ ادا کی گئیں ان کااِعادہ کرنا ضروری ہوگا ؟
نسوار رکھ کر سوگئے اور سحری کا وقت گزر گیا تو روزے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک میں سحری کرنے کے بعد 4:20 پر ایک شخص نے منہ میں نسوار رکھی اور اس کو نیند آگئی اور 4:40 پہ سحری کا وقت ختم ہو رہا ہے، جب اس کی آنکھ کھلی 5:00 بج گئے تھے، اب پوچھنا یہ تھا کہ ایسی صورت میں روزے کا کیا حکم ہے؟
نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ غیر قبلہ کی سمت نماز پڑھی گئی
جواب: شخص کے لئے جائز نہیں کہ وہ قبلہ کے علاوہ کسی اور طرف منہ کرکے نماز پڑھے خواہ وہ فرض نماز ہو یا نفل، سجدہ تلاوت ہو یانماز جنازہ اورجہتِ قبلہ دلیل سے جا...