
عمرہ کا احرام باندھ لیا لیکن روانگی سے پہلے حیض آگیا، تو حکم
سوال: اگر کسی خاتون نے عمرہ کی نیت سے احرام باندھ لیا، نفل بھی ادا کر لئے اور تلبیہ بھی کہہ لیا، لیکن جانے سے چند منٹ پہلے اسے حیض آنا شروع ہوگیا، تو کیا اس پر اس عمرہ کی قضا لازم ہوگی اور دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر حیض کی حالت میں مدینہ منورہ حاضری ہو، تو کیا مسجدِ نبوی کے صحن میں جا سکتی ہے؟
عورت کا ناخنوں پر کالی مہندی لگانا
جواب: مسجد میں جانے کی اجازت نہیں۔ ۔۔مگر جو حقہ ایسا کثیف و بے اہتمام ہو کہ معاذ اللہ تغیرِ باقی پیدا کرے کہ وقتِ جماعت تک بو زائل نہ ہو، تو قربِ جماعت میں ...
کیا مسجد کی چھت پر میلاد والا جھنڈا لگا سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد کی چھت پر میلاد والا جھنڈا لگا سکتے ہیں یا نہیں؟
عین مسجد کو وضو خانے میں شامل کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم نے ایک مسجد بنائی ہے جس کی ایک طرف وضوخانہ بنوایا ہے ،اب وضوخانے میں توسیع کی حاجت ہے ،وضوخانے کے ساتھ تھوڑی سی جگہ ہے جہاں پر نماز تو نہیں پڑھتے لیکن اسے بھی عین مسجد ہی قرار دیا ہوا ہے ، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وضوخانے کے ساتھ والی جگہ کو وضوخانے میں شامل کر لیں کہ وہاں کون سی نماز پڑھتے ہیں ۔اگر اس جگہ کو وضوخانےمیں شامل کرتے ہیں تو کیا حکم ہے؟
مسافر کے لیے تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم جس جگہ کام کرتے ہیں وہ جگہ کراچی سے تین سو کلو میٹر دور واقع ہے اور آس پاس کوئی مستقل آبادی بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی باقاعدہ مسجد ہے، یہ جگہ بھٹ کا پہاڑی سلسلہ کہلاتاہے اور اس کے قریب کوئی شہر یا بڑی آبادی نہیں، البتہ 45کلومیٹر کے فاصلے پر سہون شریف واقع ہے۔ کمپنی کے اندر دو جگہیں نماز کے لیے مخصوص کی ہوئی ہیں، جن میں سے ایک کو مستقبل میں باقاعدہ مسجد بنانے کا ارادہ ہے، ان دونوں جگہوں پر پنج وقتہ نماز ادا کی جاتی ہے اور ایک جگہ پر جمعہ کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔ ہماری ڈیوٹی کا شیڈول کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ ہمیں چودہ دن سائٹ پر رہنا ہوتا ہے اور چودہ دن ہم فیلڈ بریک پر گھر آجاتے ہیں، لیکن کبھی کبھار طے شدہ پروگرام کے تحت اور کبھی ایمرجنسی میں سائٹ پر چودہ دن سے زیادہ بھی رکنا پڑتا ہے۔ ہماری آمد و رفت اکثر ہوائی جہاز کے ذریعے ہوتی ہے۔ جہاں ہماری رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، وہ ہائی کلاس سٹینڈرڈ کے مطابق ہے اور ہر طرح کی بنیادی سہولیات ہمیں میسر ہیں ، ہمارا ضروری سامان وہیں رکھا رہتا ہے۔اس کمپنی میں تقریباً ڈیڑھ سو ملازمین مذکورہ طریقے کے مطابق کام کرتے ہیں، جبکہ پینتیس سے چالیس افراد وہاں مستقل رہائش پذیرملازم ہیں ،جو چند مخصوص ایام میں ہی چھٹی پر گھر جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جگہ ہر ایک کے گھر سے شرعی سفر یعنی تقریباً92 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، لہٰذا مذکورہ صورتِ حال کے پیشِ نظر درج ذیل اُمور میں رہنمائی فرما دیں: (1)کیا ہمیں تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کی اجازت ہو گی؟ (2)مذکورہ فیکٹری میں جمعہ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟
جمعہ میں سجدہ سہو لازم ہوا اور نہیں کیا تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس جمعۃ المبارک کو میں جماعت کروا رہا تھا، تو میں نے بھول کر آہستہ آواز میں قراءت شروع کر دی، مقتدیوں میں سے کسی نے لقمہ نہیں دیا، یہاں تک کہ ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴾ پڑھ کر مجھے یاد آیا اور پھر میں نے اس کے بعد باقی سورہ فاتحہ اور سورت جہری پڑھی، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کر لی۔ میرے ذہن میں تھا کہ جمعہ و عیدین میں سجدہ سہو لازم ہوجائے تو سجدہ سہو نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس وجہ سے میں نے سجدہ سہو نہیں کیا۔شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس واقعہ کوکچھ دن گزر گئے ہیں، ہماری اس نماز کا کیا حکم ہے؟ نوٹ: اس مسجد میں جمعہ کی نماز اسپیکر پر پڑھائی جاتی ہے اوربآسانی آواز تمام نمازیوں تک پہنچ جاتی ہے، کسی قسم کا اشتباہ نہیں ہوتا۔
مسجد کی چیزیں ذاتی استعمال میں لانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ مسجدکی اشیاء مثلاًپائپ وغیرہ جوکہ مسجدمیں استعمال کے لیے ہوتاہے، اسے عاریتاًاپنے گھروغیرہ میں استعمال کے لیے لے جاتے ہیں اورپھراستعمال کرکے واپس مسجدمیں رکھ جاتے ہیں ،کیاان کاایساکرناشرعاًدرست ہے ؟ سائل:قمرزمان(شیخوپورہ)
مسجد کے مائک پر فلاحی کاموں کا اعلان کرنا
سوال: مسجد کے مائیک پر فلاحی کاموں مثلاً پولیو وغیرہ کے لئے اعلان کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا مسجد میں زکوۃ نہیں لگ سکتی؟
نفلی طواف کے بعد بھی نمازِ طواف پڑھنا واجب ہے؟
جواب: مسجد الحرام میں جہاں میسر ہو وہاں پڑھ لی جائے اور اگر کسی نے حدودِ حرم سے باہر اپنے ملک میں ادا کی ،تو بھی جائز ہے،مگر بلاضرورت ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ ...