سرچ کریں

Displaying 281 to 290 out of 5923 results

281

حالت احرام میں چادرسے پاوں چھپانا

سوال: حالت احرام میں میری طبیعت خراب ہوگئی تو میں چادر اوڑھ کر سوگیا جب جاگا تو دوستوں نے بتا یا کہ آپ نے پاؤں سے لیکر سینے تک چادر کیے رکھی تھی، جبکہ حالت احرام میں پاؤں چھپانا جائز نہیں، تو کیا اب مجھ پر اس کی وجہ سے کچھ لازم ہوگا؟

281
282

معدے کے السر کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آج سے کچھ دن پہلے میرے معدے میں تکلیف اٹھی اور کھانا وغیرہ بالکل ہضم نہیں ہورہا تھا، اس کے بعد میں نے علاج کروایا تو یہ تکلیف ختم ہوگئی، لیکن اب معدہ بھاری بھاری رہتا ہے، ڈاکٹر نےمعدے کا السر مجھے بتایا ہے، اس کا بھی علاج ابھی چل رہا ہے، تو کیا میں اس کی وجہ سے رمضان کے روزے چھوڑ سکتا ہوں؟ میرے گھر میں میری ایک بہن کو یہی تکلیف ہے، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ اس بیماری میں کھاتے پیتے رہنا ضروری ہوتا ہے ورنہ خالی پیٹ رہنے سے تکلیف بہت بڑھ جاتی ہے۔

282
283

آخری قعدہ میں ایک سے زیادہ دعائیں پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب: کرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ایک سے زیادہ دعائیں پڑھنا ثابت ہے، لیکن جو دعائیں پڑھی جائیں ان میں اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ وہ دعائیں ماثورہ یعن...

283
284

جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔

284
285

حالتِ احرام میں چہرے پر کپڑا لگنے کا کیا حکم ہوگا

سوال: احرام کے دوران چہرے پر کپڑا لگنے کے احکام کیا ہیں؟

285
286

کیا مرد پر احرام سے باہر ہونے کے لئے حلق کرانا ہی ضروری ہے ؟

سوال: کیا اپنے وقت پر احرام سے باہر ہونے کے لئے مرد پرحلق کرانا ہی ضروری ہے یا قصر بھی کراسکتا ہے ، اگر قصر کراسکتا ہے توافضل عمل کیا ہے نیز قصر کی مقدار کتنی ہے؟

286
287

عورت کے بال چھوٹے ہوں تو تقصیر کا حکم ؟

سوال: احرام سے باہر نکلنے کے لئے عورت تقصیر کرواتی ہے، تو اگر اس کے بال اتنے چھوٹے رہ جائیں کہ مزید تقصیر سے کندھوں سے اوپر چلے جائیں گے یا پھر اب ایک پورے کے برابر بھی نہ بچیں،تو اب عورت کے لئے کیا حکم ہو گا؟

287
288

حلالہ کیا ہے اور اس کی شرائط کیا ہیں؟ تفصیلی فتویٰ

جواب: کرنے کا اختیار صرف دو طلاقوں تک حاصل ہوتا ہے۔ اگر تین طلاقیں دے دی جائیں، تو اب عورت اس سابق شوہر کے لیے بغیر حلالۂ شرعیہ ہرگز حلال نہیں رہتی۔ پہلے ش...

288
289

کرائے پر دی ہوئی دوکانیں،مکان گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ کسی شخص کی بہت ساری جائیداد ہوتی ہے ،جس میں دوکانیں ، مکان بھی ہوتے ہیں ، جو کرائے پر دیے ہوتے ہیں ۔ وہ شخص اپنی زندگی میں ہی بچوں میں تقسیم کرتے ہوئے مکان اور دوکانیں بچوں کے نام کر دیتا ہے،جس کا کرایہ وغیرہ والد کی زندگی میں ہی بچے لینا شروع ہوجاتے ہیں ، لیکن والد نے دوکانیں مکان جن لوگوں کو کرائے پر دیے ہوتے ہیں،ان لوگوں سے خالی کروا کر بچوں کو نہیں دیتا ،صرف دوکانوں کی رجسٹری بچوں کے نام کروا کر مکمل اختیارات بچوں کو دے دیتا ہے ، یہاں تک کہ اگر وہ بچے ان کرائے داروں کو نکالنا چاہیں ، تو نکال بھی سکتے ہیں ، ان کی جگہ کسی اور کو کرائے پر دے سکتے ہیں ، لیکن بچے سوچتے ہیں کہ کسی اور کو بھی تو کرائے پر دینا ہی ہے ، ان کے پاس ہی رہنے دیتے ہیں ، تو اس طرح بچے بھی ان کو نہیں نکالتے اور جو کرایہ پہلے والد صاحب وصول کرتے تھے ، اب والد کی موجودگی میں بچے وصول کرتے رہتے ہیں ، اپنی اپنی دوکان مکان کے معاملات دیکھتے رہتے ہیں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ والد نے کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو قبضہ نہ دیا ہو ، تو کیا اس طرح وہ دوکانیں ، مکان بچوں کے ہوجائیں گے یا کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو دینا ضروری ہے ؟ اگر کرائے داروں سے خالی کروا کر قبضہ نہ دیا ہو اور والد کا انتقال ہوجائے ، تو اب بعد میں وہ کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان وراثت کے طور پر تقسیم ہوں گے یا جن بچوں کو زندگی میں والد نے دے دیے تھے ، ان کے ہوگئے ؟

289
290

عورت کا احرام کی حالت میں کان کی لو چھپانا

سوال: احرام میں عورت کی ٹکلی کھلی رہنی ہوتی ہے،ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک ٹکلی ہوتی ہے، لیکن جب عورتیں احرام میں سر پہ حجاب یا ڈوپٹہ وغیرہ کرتی ہیں، تو کان کی لو بھی چھپ جاتی ہے، تو کیا اس کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہو گا ؟

290