
مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-2010
تاریخ اجراء:08 جمادی الاولیٰ 1446 ھ/11 نومبر 2024 ء
دار الافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
احرام کے دوران چہرے پر کپڑا لگنے کے احکام کیا ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
حالتِ احرام میں مرد یا عورت کا اگر مکمل چہرہ یا چہرے کا کم ازکم چوتھائی حصہ کسی کپڑے کے لگنے سے چھپ جائے اور لگاتار اسی حالت میں چار پہر( یعنی 12گھنٹے (گزر جائیں، تو دَم لازم ہو گا اور چار پہر) یعنی 12گھنٹے (سے کم وقت گزرے، چاہے ایک سیکنڈ ہی کے لیے چھپے، تو صدقہ لازم ہو گا۔ اور اگر چوتھے حصے سے کم چھپے، تو چار پہر) یعنی 12 گھنٹے (تک مسلسل چھپا رہاتو صدقہ لازم ہو گا اور اس سے کم وقت تک چھپنے سے کوئی کفارہ لازم نہیں ہو گا لیکن جان بوجھ کر ایسا کرنے سے گنہگار ضرور ہو گا اور توبہ لازم ہو گی۔
نوٹ: صدقہ سے مراد ایک صدقہ فطر کی مقدار ہے جوکہ کسی شرعی فقیر مستحقِ زکوٰۃ کو دینا ہوگا۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم