
قواعد موسیقی پر قرآن پاک کی تلاوت سیکھنا
جواب: ہے؟ انہوں نے جواب دیا : ہاں یہ جائز ہے اور مکروہ بھی نہیں کیونکہ خوبصورت آواز میں قرآن مجید پڑھنا شرعا مطلوب ہے جیسا کہ محقق ابن الہمام نے فتح القدیر ...
مرد کا ہاف ٹراؤزر،ہاف پینٹ یا نیکر پہننا کیسا؟
سوال: آج کل گرمی کی وجہ سے کئی مرد ہاف ٹراؤزر،ہاف پینٹ یا نیکرپہنتے ہیں،جس میں ان کے گھٹنے اور بعض کی رانیں بھی نظر آتی ہیں اور وہ اسی طرح لوگوں میں گھوم پھِر رہے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ تو ویسے ہی فیشن کے طور پر ایسا کرتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا لوگوں کے سامنے مرد اس طرح کا لباس پہن سکتا ہے؟
تراویح میں حافظ صاحب کا مدات اور غنے کا خیال نہ رکھنا کیسا؟
سوال: اگر کوئی حافظ صاحب تراویح میں اس انداز سے قرآن پڑھے کہ ہر حرف کی پہچان بھی ہوتی ہو اور اُن کا پڑھنا سمجھ میں بھی آتا ہو، مگر وہ حافظ صاحب مدات اور غنے وغیرہ کی بالکل بھی رعایت نہ کرتے ہوں، تو اس انداز سے قرآن پڑھنے میں شریعت ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟
IVF کے ذریعے اولاد حاصل کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا کوئی عورت شوہر کے اسپرم سے بچہ پیدا کر سکتی ہے؟ آج کل کے ڈاکٹر شوہر کےاسپرم لے کر بیوی کے رحم میں منتقل کر دیتے ہیں جس سے بچے کی پیدائش ممکن ہوتی ہے۔ شریعت کی رُو سے ایسا کرنے کا کیا حکم ہے؟
حیض والی عورت وضو کر کے سوئے تو اسے ثواب ملے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن کی عادت ہے کہ وہ وضو کرکے سوتی ہیں ،لیکن حیض کےدنوں میں چونکہ پاک نہیں ہوتیں تو وہ وضو نہیں کرتیں، اگر وہ حیض کے دنوں میں بھی سونے سے قبل وضو کرلیا کریں، تو کیا ثواب حاصل ہو گا یا حیض کی وجہ سے یہ عمل بے فائدہ ہے؟
حضرت جبریل علیہ السلام نبی پاک ﷺ کے استاذ ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اللہ تعالی نے قرآن ِ کریم میں ارشاد فرمایا ﴿عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰى ﴾ ترجمہ: انہیں سخت قوتوں والے نے سکھایا۔(النجم: 5) آیت کا معنی یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو حضرت جبریل علیہ السلام نے قرآن سکھایا۔ گویا اِس آیت ِمبارکہ میں حضرت جبریل امین علیہ السلام کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا معلم اور استاد ہونا بتایا گیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ کہنا درست ہے کہ حضرت جبریل امین علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے استاد ہیں؟ اگر یہ درست نہیں، تو فتاوی رضویہ میں جو حضرت جبریل امین کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا استاد ہونے کا ذکرہے، جیساکہ فتاوی رضویہ میں ہے : جبرئیل علیہ السلام من وجہ رسول ا ﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے استاذ ہیں، قال تعالٰی﴿عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰى﴾۔“ (فتاوی رضویہ، 29353/)، اس کا کیا محمل ہے؟ اس بارے میں تفصیلاً رہنمائی فرما دیں۔
کیا نامحرم عورت کے جنازے کو کندھا دینا جائز ہے؟
سوال: کیا مرد نامحرم عورت کے جنازے کو کندھا دے سکتا ہے؟
غیر مسلم سے جوئے کی مشین والا ریسٹورنٹ کرائے پر لینے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے غیر مسلم سے ریسٹورنٹ کرائے پر لیا، اس نے یہ شرط رکھی کہ جوئے والی مشین اس سے ہٹائی نہیں جائے گی، یہ یہیں رکھی رہے گی کیونکہ اس مشین کا مخصوص کنٹریکٹ ہوا ہوتا ہے۔ کرایہ دار کا اس مشین کے چلانے میں کوئی دخل نہیں ہوگا کیونکہ یہ آٹومیٹک ہے جس میں پیسے ڈال کر جوا کھیلا جاتا ہے اور مشین خود ہی کام کرتی ہے، اس سے پیسے نکالنے اور ڈالنے کا کام بھی مالک ہر ماہ خود دیکھے گا۔ اب یہ ریسٹورنٹ ٹھیک چل رہا ہے اور ظاہر ہے غیر مسلم اس مشین پر جوا بھی کھیل جاتے ہیں۔ مہینے کے بعد اس مشین سے نکلنے والے پیسوں میں سے مالک اس کا حصہ تقریباً 60 - 65 یورو رکھتا ہے جو کہ ہر ماہ اسے دے جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس کا اس شرط کو قبول کرتے ہوئے کنٹریکٹ کرنا جائز تھا؟ نیز ان پیسوں کا کیا کیا جائے جو مالک اسے دیتا ہے؟ کیا انہیں لینا جائز ہے؟ نوٹ: کرایہ دار کا مشین کے ساتھ تو تعلق نہیں، البتہ جوا کھیلنے والے اکثر اپنے کیش کا چینج اس سے لیتے ہیں تاکہ مشین میں ڈال کر جوا کھیل سکیں۔
رمضان میں شیطان کو کہاں قید کیا جاتا ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان المبارک کےفضائل میں سے یہ بھی ہے، کہ شیاطین کو بیڑیوں میں جکڑ دیا جاتا ہے، دریافت طلب امر یہ ہے کہ انہیں کہاں جکڑا جاتا ہے؟ دنیا میں ، آسمان پر، زیرِ زمین، جہنم میں یا کہیں اور؟
جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی، اس نے کفر کیا۔حدیث پاک کی وضاحت
سوال: کیا یہ حدیث ہے؟’’جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی ، تحقیق اس نے کفر کیا۔‘‘ اگر یہ حدیث ہے، تو اس میں کفرسے کیا مراد ہے ؟