
صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی۔ ناسمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کےساتھ نماز ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ انداز و رویہ اپنانا سخت معیوب لگتا ہے، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے؟
عورت کا لے پالک بچے کو اپنی بہن کا دودھ پلاکر محرم بنانا کیسا؟
سوال: بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی سے بچہ گود لیا، بچے کی عمر ابھی دو سال سے کم ہے، اب بڑے بھائی کی بیوی اُس لے پالک بچے کو اپنی بہن کا دودھ پلانا چاہتی ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں بچہ گود لینے والی عورت کا اُس بچے سے حرمت کا رشتہ قائم ہوجائے گا ؟
والد اپنے نابالغ بیٹے کا سونا قرض لے سکتا ہے ؟
سوال: ایک نابالغ بچے کی مِلک میں کچھ سونا ہے، جو اس کے والد کے پاس رکھا ہوا ہے۔ اب کیا اس بچے کا والد اس سونے کو اپنے کسی ذاتی کام میں اس نیت سے خرچ کر سکتا ہے کہ اس بچے کے بالغ ہونے کے بعد اتنا ہی سونا اسے لوٹا دے گا؟
نابالغ حج یا عمرے کی نیت کس طرح کرے؟
جواب: بچے کی طرف سے نیت کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سر پرست اس کی طرف سے یہ کہے:احرمت عن فلان یعنی میں نے فلاں کی طرف سے احرام باندھا پھر اس کے بعد کہے:لبیک عن ف...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں بچوں کے آنے کے حوالے سے ہمیں تفصیلی معلومات عطا فرما دیں کہ کون سا بچہ مسجد میں آ سکتا ہے اور کون سا نہیں آ سکتا۔ جو بچہ اکثر مسجد میں آ کر شور کرتا رہتا ہو، اسے اور اس کے والد کو سمجھانے کے باوجود بھی اگر وہ شور اور مسجد کی بے ادبی سے باز نہ آتا ہو تو کیا اس بچےکو مسجد میں آنے سے روکا جاسکتا ہےیا نہیں؟
ہر عمر کے بچے کا پیشاب ناپاک ہے
سوال: بچے کا پیشاب کتنی عمر تک ناپاک ہوتا ہے؟
نابالغ بچوں کا بڑوں کی صف میں کھڑا ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سمجھدار اورناسمجھ بچےبالغوں کی صف میں کھڑےہوجائیں اورنمازشروع کردیں ، توبعد میں آنے والےنمازی کاان کو صف سےپیچھےکرناکیساہے؟ سائل:غلام سرور(خداکی بستی،سرجانی ٹاؤن،کراچی)
کیا نابالغ بچوں کا کھانا کسی دوسرے بالغ بچوں کوکھلا سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے مدرسے میں بعض اوقات کچھ بچے اپنے ساتھ کھانا نہیں لاتے تو معلمات بچوں کو کہتی ہیں کہ جو بچے اپنے ساتھ کھانالائے ہیں وہ اُن بچوں کو بھی اپنے ساتھ بٹھا لیں جو کھانا نہیں لائے،حالانکہ وہ بچے نابالغ ہوتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے کہ نابالغ بچے ایک دوسرے کا کھانا کھائیں؟
سوال: چھوٹا بچہ فوت ہو جاتا ہے تو بچے کی امی بڑی بوڑھیاں کہتی ہیں کہ بچےکا دُودھ معاف کر دو، بچے کا دودھ بخش دو ، یہ کہنا کیسا؟