
سونے کے لیے تیمم کرنا کیسا جبکہ پانی موجود ہو ؟ تفصیلی فتوی
سوال: پانی موجود ہونے کے باوجود باطہارت سونے کے لیے تیمم کرسکتے ہیں یا نہیں؟ بہارِ شریعت میں اجازت ، جبکہ فتاویٰ رضویہ میں ممانعت کا حکم ہے ۔
پاک پانی میں ناپاک پانی مل جائے، تو اسے بیچنا کیسا؟
سوال: زید واٹر سپلائی کے ادارے میں کام کرتا ہے، ایک جگہ پانی جمع کرنے کا ایک بڑا تالاب ہے، جس کے قریب ہی ناپاک و گندہ پانی بھی جمع ہوتا ہے، جو کہ تالاب کے پانی میں مل جایا کرتا ہے، جس سے اس پانی کا رنگ بھی تبدیل ہو جاتا ہے، البتہ بو نہیں ہوتی، کیونکہ تالاب کا پانی بہت زیادہ ہے، لوگ اس پانی کو پینے کے لیے خریدتے ہیں، کیا اس پانی کو لوگوں کے لیے سپلائی کرنا درست ہے؟
ٹھنڈا یا گرم چیک کرنے کے لیے پانی میں ہاتھ ڈالا تو پانی مستعمل ہوجائے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مرد یا عورت میں سے کسی نے صرف پانی چیک کرنے کی لیے کہ پانی ٹھنڈا ہے یا گرم، پانی میں ہاتھ ڈالا تو پانی مستعمل ہوگا یا نہیں؟
غسلِ جنابت میں زکام کی وجہ سے سر پر پانی نہ ڈالنا
سوال: اگر کسی شخص پر غسل جنابت فرض ہو جائے مگر اس کو زُکام ہو، جس کی وجہ سے نہانے میں سر پر پانی ڈالے گا تو زکام کے بڑھنے یا دیر سے ٹھیک ہونے کا خطرہ ہو،تواکیا اس حالت میں اسےسر پر پانی نہ ڈالنے کی اجازت ہوگی ،اس طرح کہ وہ سر پر پانی نہ ڈالے اور باقی جسم پر پانی بہا لے اور پورے سر کا اچھی طرح سے مسح کر لے ؟تو کیا اس طرح فرض غسل ہوجائے گا اور اس غسل سے نمازیں ہوجائیں گی؟
دم کیا ہوا پانی قبر پر ڈالنا کیسا؟
سوال: حصولِ برکت کےلیے قبر پر سورۃ الملک کا دم کیا ہوا پانی ڈالنا جائز ہے،کیایہ اسراف تونہیں کہلائے گا؟
روزے کی حالت میں وضو و غسل کے دوران ناک میں پانی چڑھانے کا حکم
سوال: اگر روزے کی حالت میں احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائےاورغسل کرنا ہو، تو دورانِ غسل ناک کے نرم حصےتک پانی پہنچانا ضروری ہےیا نہیں؟اسی طرح وضو میں ناک میں پانی چڑھانے کا کیا حکم ہے؟
دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک ؟ایک حدیث پاک کی وضاحت
جواب: پانی چھڑکا جائے گا ۔ (2) ’’يغسل من بول الجارية ويرش من بول الغلام‘‘یعنی بچی کے پیشاب کو دھویا جائے گا اوربچے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے گا۔ ...
آنکھ کا آپریشن ہوا ہو، تو وضو وغسل کیسے کیا جائے؟
سوال: آنکھ کا آپریشن ہوا ہے ڈاکٹر نے آنکھ میں پانی ڈالنے سے منع کیا ہے،یعنی ایک قطر ہ پانی بھی آنکھ میں نہ جائے۔ ایسی صورت میں فرض غسل کیسے کیا جائے؟
غسل میں کلی ناک میں پانی چڑھانا بھول گئے تو پڑھی گئی نمازوں کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر فرض غسل میں فقط کلی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنایا دونوں ہی بھول جائیں اور نماز پڑھنے کے بعد یاد آئے،تو اس نماز کا کیا حکم ہے ؟نیز اب نئے سرے سے غسل کرنا ضروری ہوگا یا جو فرض رہ گیا تھا،فقط اسے ادا کرنا کافی ہوگا؟اور اگر وضو کرنے کے بعدیہی صورت پیش آجائے،تو اب کیا حکم ہو گا؟
غسل کے دوران کچھ چھینٹیں بالٹی میں چلی جائیں، تو کیا اس پانی سے غسل درست ہوگا؟؟
سوال: غسل کے دوران کچھ چھینٹیں بالٹی میں چلی جائیں، تو کیا اس پانی سے غسل درست ہوگا؟؟