
کسی کی زکوۃ کی رقم اپنے پاس رکھ کراپنی رقم اس کی زکوۃ میں دینا
سوال: اگرکسی شخص نےزکوۃ کی رقم دی،اورکہاکہ ان پیسوں سےکسی مستحق کوسامان دلادینا،وکیل نےاپنےپاس سےاتنی رقم کاسامان مستحق شخص کودلوادیا،یہ سوچ کرکہ زکوۃ کی رقم والےپیسےمیں رکھ لوں گاکیااس طرح زکوۃ ادا ہوجائے گی ؟
کمیٹی رمضان کے بعد نکلنی ہے، تو اس پر زکوۃ ہوگی یا نہیں ؟
سوال: زید نے کمیٹی ڈالی ہوئی ہے جو رمضان شریف کے بعد نکلنی ہے کیا اس پر بھی زکوۃ واجب ہے؟
زمین کی وجہ سے زکوٰۃ اور صدقہ فطر لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زکوۃ اور صدقہ فطر دونوں کے وجوب کے لیے مالک نصاب ہونا ضروری ہے تو زمیندار پر زمین کی وجہ سے اُن دونوں کا وجوب ہوگا یا نہیں؟
بیٹی کی قسم کھا کر توڑ دی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مجھے ایک جاننے والی عورت نے میری قریبی رشتہ دار عورت کے متعلق کہا کہ وہ ایسی ایسی ہے(یعنی اس کی برائیاں بیان کیں) اور پھر مجھے کہا کہ اپنی بیٹی کی قسم کھاؤ کہ تم یہ باتیں کسی کو نہیں بتاؤ گی، میں نے اس وقت اپنی بیٹی کی قسم کھا لی، کچھ دن بعد میں اپنی اسی رشتہ دار عورت کے پاس بیٹھی تھی جس کے متعلق مجھے غلط گائیڈ کیا گیا تھا، تو میں نے اسے کہا کہ آپ کتنی اچھی ہیں، لیکن لوگ آپ کے متعلق کیا کیا کہتے ہیں، تو وہ مجھے کہتی کہ یقیناً تمہیں فلاں نے کہا ہوگا، حالانکہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا، اسے خود ہی معلوم ہو گیا، میں اب کافی پریشان ہوں، میری ایک ہی بیٹی ہے اور میں نے اس کے نام کی قسم کھا لی اور جس بات پر قسم کھائی تھی وہ بھی ظاہر ہو گئی، میں کافی پریشان ہوں، میری رہنمائی فرمائیں کہ اس قسم کا کیا کفارہ ہوگا؟
زکوٰۃ لینے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم
سوال: ایک امام مستحق زکوۃ ہے تو کیا اسے زکوۃ دے سکتے ہیں ؟ اور اگر وہ سامنے سے خود زکوۃ کا سوال کرے تو کیا اسے زکوۃ دینا درست ہوگا اور اس صورت میں اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں شرعاً کوئی خرابی ہوگی یا نہیں ؟ اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
لاعلمی کی بناء پر اعوان خاندان کو زکوٰۃ دے دی تو کیا حکم ہے؟
سوال: ہمیں معلوم نہیں تھا کہ اعوان کو زکوٰۃ نہیں دے سکتے، لہذا ہم نے لا علمی کی بنا پر اُنہیں زکوۃ دیدی،تو کیا ہماری زکوۃ ادا ہو گئی یا نہیں؟
سادات کو زکوٰۃ نہ دینے کی وجہ اور ان کا آپس میں ایک دوسرے کو زکوٰۃ دینے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ساداتِ کرام اور بنو ہاشم کو زکوۃ نہیں دے سکتے، اس کی وجہ کیا ہے؟ نیز کیا یہ اپنی زکوۃ اپنے رشتہ داروں کو دے سکتے ہیں؟ سائل: محمد بدر الدین (جوہر ٹاؤن، لاہور)
عورت کا وراثت میں حصہ مرد سے کم کیوں ہے ؟
جواب: بیٹی ، ایک پوتی اور ایک چچا چھوڑا ہو ، تو کل مال کو 6 حصوں میں تقسیم کر کے ماں کو 1 حصہ ، بیٹی کو 3 حصے ، پوتی کو ایک حصہ اور چچا کو 1 حصہ ملے گا۔ اس ...
کیا درود پاک حق مہر بن سکتا ہے ؟
جواب: بیٹی وغیرہا کا مہر ، اس عورت کے ليے مہرِ مثل ہے۔ مسئلہ کی تفصیل:نکاح کے باب میں ایک اہم چیز ” مہر “ہے، شرعاً ” مہر “ اُس مال کو کہا جاتا ہے،جو عو...
کیاقرض دی ہوئی رقم واپس ملنے پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ ادا کرنا ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے بکر کو 5 لاکھ روپے قرض دیا ،اب بکر نے زید کووہ رقم 5 سال کے بعد واپس کردی ہے تو کیا اب زید پر ان پانچ سالوں کی زکوۃ لازم ہوگی یا نہیں ؟اس کےبارے میں رہنمائی فرمادیں ۔جزاک اللہ نوٹ:زید پر قرض نہیں ہے ،زیدکے پاس قرض دینے سے پہلے بھی روپے جمع تھے اور وہ صاحب نصاب تھا اور اس کا سال شعبان میں مکمل ہوتا ہے ۔ سائل:رفاقت علی عطاری (چھانگا مانگا)