سرچ کریں

Displaying 21 to 30 out of 313 results

21

عدت میں 40 دن کے بعد نئے کپڑے پہننا

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک اسلامی بہن کے شوہر کا انتقال ہوگیا، 40دن پورےہونے کے بعد ان کی بیوی کو رشتے داروں نے نئے کپڑے دیئے تو کیا 40دن کے بعد وہ اسلامی بہن نئے کپڑے پہن سکتی ہے؟

21
23

کاروبار میں ایک کا پیسہ اور دوسرے کی محنت ہو تو نقصان کس پر ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امجد نے قاسم کو جانوروں کے کاروبار کے لیے ایک لاکھ بیس ہزار روپے دئیے، جس میں طے یہ ہوا کہ اس کا نفع جو ہوگا وہ امجد اور قاسم کے درمیان آدھا آدھا ہوگا۔ پیسہ سارا امجد کا تھا اور جانوروں کی دیکھ بھال قاسم کرتا تھا، جانوروں کے اوپر جو خرچ ہوتا وہ نفع میں سے کیا جاتا۔ اب اس کام میں سے نقصان ہوا، آیا کہ نقصان بھی امجد اور قاسم کے درمیان آدھا آدھا ہوگا، یا نقصان کسی ایک پر ہوگا؟ اگر ایک پر ہوگا تو کس پر ہوگا امجد پر یا قاسم پر؟ نفع زیادہ ہے نقصان کم ہے یعنی اگر ایک لاکھ روپے نفع ہوا ہے تو اس میں سے 40 ہزار نقصان ہوا ہے۔اب یہ 40 ہزار کوئی ایک دے گا یا دونوں آدھا آدھا دیں گے، یا پھر نفع میں سے نقصان کو پورا کیا جائے گا؟

23
24

چھوٹی بستی میں جمعہ شروع کرنا کیسا؟

سوال: شہر اور اڈے سے 17 کلومیٹر دور بستی ہے، جس میں تقریبا ً 18 گھر ہیں، مسجد کی لمبائی، چوڑائی 40 × 40 فٹ ہے اور 100 سے زائد افراد اس میں نماز ادا کرسکتے ہیں، اس علاقے میں یہ صرف ایک ہی مسجد ہے اور تقریباً دو کلو میٹر سے زیادہ دور مسلک اہلسنت و جماعت حنفی بریلوی کی جامع مسجد ہے، جہاں جمعہ ہوتا ہے، تو عرضِ خدمت یہ ہے کہ اس بستی کے اکثر مسلمان جمعہ نہیں پڑھ پاتے، ایسے میں اگر اسی بستی کی مسجد میں جمعہ شروع کر دیا جائے، تو تقریباً 30 سے زائد جمعہ کے اہل افراد کو جمعہ کی ادائیگی کا موقع مل سکتا ہے، بستی کی مسجد میں پانچوں نمازوں کی جماعت اور عید کی نماز ہو رہی ہے، باقاعدہ امام بھی موجود ہے، حفظ کا درجہ بھی موجود ہے، برائے کرم رہنمائی فرما دیجیے کیا اس مسجد میں جمعہ کا آغاز کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

24