
پورے گھر کی طرف سے ایک قربانی کا شرعی حکم
سوال: ”حضرت سیِّدُنا عطا بن یسار رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا : رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے زمانے میں آپ لوگوں کی قربانیاں کیسی ہوتی تھیں ، تو انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے زمانے میں آدمی اپنے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک بکری کی قربانی کرتا تھا ، تو اس کے سارے گھر والے کھاتے اور لوگوں کو کھلاتے ، پھر لوگ فخر و مباحات کرنے لگے (ایک دوسرے پر برتری اور دکھاوے کے لیے ایک سے زیادہ قربانیاں کرنے لگے ) ، تو معاملہ ایسا ہو گیا جو تم دیکھ رہے ہو ۔“(سنن ابنِ ماجہ ، حدیث 3147) اس کے بعد نوٹ لکھا ہے کہ اسلام میں ایک خاندان کا مطلب ایک شادی شدہ مرد و عورت اور اس کی اولاد ہے ، اب اگر ایک گھر میں ایک سے زیادہ شادی شدہ لوگ ہوں، تو وہ سب الگ خاندان شمار ہوں گے اور ہر خاندان اپنی الگ اور صرف ایک قربانی یا صرف ایک حصہ قربانی کرے گا ۔
دو بچوں میں سے ایک بچہ نکال لیا، اب جو خون آئے وہ نفاس ہوگا یا نہیں؟
سوال: جوڑواں بچوں سے حاملہ خاتون کا ایک بچہ سات ماہ کاپیٹ میں فوت ہوگیا اور دوسرا بچہ زندہ تھا، ڈاکٹرز نے مردہ بچے کو نکال دیا جبکہ زندہ بچہ ابھی پیٹ میں ہے، عورت کوخون آنا شروع ہوگیا، تو یہ خون نفاس کا ہوگا یا نہیں؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
جواب: بچے کو روزہ رکھنے کی طاقت ہو تو والدین پر لازم ہے کہ اسے روزہ کا حکم دیں اور گیارہویں سال کے بعد والدین پر واجب ہے کہ روزہ چھوڑنے پر بچے کو سزا دیں ، ...
پیٹ میں موجود بچے کا فطرہ کس پر لازم ہوگا؟
سوال: کیا پیٹ میں موجود بچے کا فطرہ ماں پر لازم ہوگا؟
نابالغ بچے کی خرید و فروخت کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عام طور پر نابالغ چھوٹے بچے دکانوں سے کھانے پینے کی چیزیں خریدتے ہیں تو کیا نابالغ بچوں کا یہ چیزیں خریدنا درست ہے؟
”اے علی ! پیاز ضرور استعمال کرو “ کیا یہ حدیث ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ آجکل سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ کافی گردش کر رہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: اے علی !پیاز ضرور استعمال کرو، کیونکہ یہ نطفہ صاف کردیتا ہے اور بچے کو درست کرتا ہے، تو کیا یہ حدیث درست ہے؟
کیا قرآنِ پاک کے عموم و اطلاق سے صحابہ کرام علیہم الرضوان کا استدلال کرنا ثابت ہے ؟
جواب: اسلام میں از عہد صحابہ کرام بلا نکیر جاری ہے اور عقلِ سلیم (کہ شوائبِ اوہامِ باطلہ سے پاک ہے) اس کی صحت پر حکم کرتی ہے۔مسلم الثبوت میں ہے:”و ایضا شاع...
سوال: بچے کا نام عبد المطلب رکھنا کیسا؟
جواب: اسلام میں جائز نہیں ہے۔...