سرچ کریں

Displaying 291 to 300 out of 6819 results

291

گروی رکھے ہوئے سونے پر زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟

سوال: زید نے اپنی بیوی کا سونا رکھوا کر قرض لیا ہےتو زید کی بیوی پر سونے کی زکوۃ ہوگی یا نہیں ؟

291
292

زندگی میں اپنے لیے کفن تیارکرنا

سوال: لوگ حج یا عمرہ کرنے جاتے ہیں، تو اپنے ساتھ کفن لے کر رکھ لیتے ہیں، یہ عمل کیساہے اور کیا اس کفن پر زکوۃ ہو گی؟

292
293

ارحم نام رکھنا کیسا اور ارحم کا معنی؟

جواب: پر ’’ارحم‘‘ نام رکھنا جائز ہے کہ ممنوع ہونے کی کوئی وجہ نہیں، کیونکہ نہ یہ ان اسماء میں سے ہے جو اللہ تعالی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذ...

293
294

مال کسی اور جگہ، بندہ کسی اور جگہ ہو، تو زکوٰۃ کس حساب سے دینی ہوگی ؟

سوال: ایک اسلامی بہن کے سونے کے زیورات پاکستان میں ہیں،لیکن اس وقت وہ اپنے شوہر کے ساتھ آسٹریلیا میں رہتی ہیں۔کبھی کبھار چھٹی کے موقع پر وہ پاکستان آتی ہیں۔ ان کا زیور اتنا ہے کہ اس پر زکوۃ لازم ہوتی ہے ۔ چند دن بعد ان کی زکوۃ کا سال مکمل ہوجائے گا اور انہیں زکوۃ ادا کرنی ہوگی ۔ اُس وقت بھی زیورات پاکستان میں ہوں گے،مگر وہ خود آسٹریلیا میں ہوں گی،تووہ اپنی زکوٰۃ پاکستان کی قیمت کے مطابق ادا کریں گی یا آسٹریلیا کی قیمت کے مطابق ادا کریں گی؟

294
295

ہیوی ڈپازٹ کی رقم نصاب سے مائنس ہوگی

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم نےہیوی ڈپازٹ پر روم دیا ہےتو ہیوی ڈپازٹ کے وہ پیسے تین ،چار لاکھ ہم نے خرچ کئےتو جب ہم اپنی رقم کی زکوۃ نکالیں گے تو ہیوی ڈپازٹ کی رقم مائنس کرکے زکوۃ ادا کرنی ہے یا اسی کو ملا کرکیونکہ ہیوی ڈپازٹ کی رقم تو ہم نے اس شخص کو واپس کرنی ہے ؟

295
296

چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟

سوال: (1)مارکیٹ میں خرید و فروخت کا ایک طریقہ یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی گاہک دکان پر آ کر کسی چیز کو خریدنا چاہتا ہے اور دکاندار کے پاس وہ مال ابھی موجود نہیں ہوتا، تو وہ گاہک کو مال کا نمونہ (Sample)دکھا کر اسے مخصوص مقدار میں وہ مال بیچ دیتا ہے اور پھر کسی دوسرے دکاندار کہ جس کے پاس وہ چیز موجود ہوتی ہے، اُسے کہہ دیتا ہے کہ میرے فلاں گاہک کو وہ چیز اتنی مقدار میں دے دو اور جب گاہک وہ چیز لے لیتا ہے ،تو پہلا دکاندار اس چیز کا ریٹ وغیرہ معلوم کر کے دوسرے دکاندار کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، یعنی پہلا دکاندار چیز خریدنے سے پہلے ہی گاہک کو بیچ چکا ہوتا ہے، کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟ (2)اور اگر اس طریقے سے چیز کو بیچ دیا جائے کہ پہلا دکاندار دوسرے سے کوئی چیز خرید لے اور اس کے بعد اپنے گاہک کو بیچے اور دوسرے دکاندار کو کہہ دے کہ میں نے آپ سے جو چیز خریدی ہے، وہ آگے بیچ دی ہے، لہذا آپ ڈائریکٹ میرے گاہک کو ہی وہ چیز ڈیلیور کر دیں، تو ایسا کرنا کیسا؟ (3)اگر یہ طریقے درست نہیں، تو کیا انداز اختیار کیا جا سکتا ہے، جو شرعاً درست ہو؟

296
297

مقروض کی قربانی کا مسئلہ

سوال: کسی شخص پر قرض ہے جس کی وجہ سے اس پر زکوۃ فرض نہیں ہوتی تو کیا اس پر قربانی فرض ہوگی؟ اور اگر قربانی فرض نہ ہو اور کرلی تو کیا قربانی ہوجائے گی؟

297
298

وضو و غسل کے بعدمعلوم ہوا کہ نیل پالش لگی رہ گئی، تو جو نماز پڑھی اس کا حکم

سوال: کسی اسلامی بہن نے ناخن پالش لگائی ہوئی تھی، اسے اپنی طرف سے صاف کر کے وضو یا غسل کیا اور نماز بھی پڑھ لی، پھر توجہ گئی ، تو معلوم ہوا کہ ناخن پالش صحیح طور پر نہیں اتری تھی،جس وجہ سے پانی ناخن تک نہیں پہنچا، تو اس صورت میں اُس پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہو گا؟

298
299

مال تجارت کی قیمت کم ہو گئی تو زکوۃ کس قیمت سے ادا کی جائے ؟

سوال: زید نے ایک نجی سوسائٹی کے قریب تقریباً 1 کروڑ روپے کا پلاٹ بیچنے کی غرض سے لیا تھا اور اب بھی وہ اپنی اسی نیت پر قائم ہے، لیکن اب سال کے اِختتام پر اس پلاٹ کی قیمت کم ہو کر تقریباً 50 لاکھ روپے رہ گئی ہے ، یہ ارشاد فرمائیں کہ اس پلاٹ کی زکوۃ کس حساب سے نکالی جائے گی؟

299
300

غریب بچی کی شادی کے لیے اپنی زکوۃ کی رقم اپنے پاس جمع کرنا

سوال: تین، چار سال بعد ایک غریب رشتہ دار بچی کی شادی کروانی ہے ، اور اس پر کم و بیش چا ر لاکھ روپے خرچ ہونے ہیں ، تو کیااس نیت سے ابھی سے ہر سال زکوٰۃ کے پیسے رکھ سکتے ہیں ،تا کہ شادی تک اتنی رقم جمع ہو جائے ؟

300