
احرام کے نفل ادا کرنے کے بعد ناخن کاٹے ، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں نے عمرے کے لیے احرام باندھا اور دو نفل ادا کئے، بعد میں یاد آیا میں نے ناخن تو کاٹے ہی نہیں ، تو یاد آنے پر میں نے ناخن کاٹ لئے، جہاں پر احرام باندھا تھا وہیں پر ناخن کاٹے تھے مگر نفل ادا کرنے کے بعد کاٹے ہیں۔جب کاٹ لئے اس کے بعد معلوم ہوا کہ احرام باندھنے کے بعد ناخن نہیں کاٹتے ، اب میرے لئے کیا حکم ہے؟
عصر کی نماز کے دوران وقت ختم ہوگیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا عصر کی نماز کا وقت ختم ہو گیا اور کوئی نماز پڑھ رہا تھا تو اس کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
مقتدی امام کے آخری قعدے میں دُرود و دعا پڑھ لے ،تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کوئی مقتدی مسبوق ہو کہ اس کی کوئی رکعت رہ گئی ہو اور وہ امام کے ساتھ آخری رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد دُرود شریف اور دعا بھی پڑھ لے، تو ایسی صورت میں اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟جبکہ اسے صرف تشہد تک ہی پڑھنا تھا۔
ضحوی کبری سے پہلے پہلے قضا روزے کی نیت کرنا
سوال: زوال یعنی ضحوۂ کبری سے پہلے پہلے قضا روزے کی نیت کر لی جائے تو کیا روزہ ہو جائے گا ؟ سحری میں آنکھ نہیں کھلی اور نمازِ فجر کے وقت ذہن کچا پکا سا تھا ، ابھی ضحوۂ کبری سے پہلے نیت کر لی جائے تو کیا روزہ ہو جائے گا ؟
کمزوری کی وجہ سے قضا نمازیں بیٹھ کر ادا کرنا
سوال: میرے ذمہ پر کئی قضا نمازیں لازم ہیں جن میں ادائیگی کر رہی ہوں ، روز کچھ نہ کچھ تعداد میں قضا نمازیں ادا کرتی ہوں، اب رمضان کے دنوں میں روزے بھی رکھنے ہوتے ہیں اور تراویح بھی ادا کرنی ہوتی ہے، اب کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے میں اگر کمزوری محسوس ہو، تو کیا قضا نمازیں بیٹھ کر ادا کرسکتی ہوں؟
سوال: زیدنفل روزے سے تھا ، اُس کے دوست نے اُسے کھانے کی پیشکش کی، ابھی کھانے کا دوسرا نوالہ زید کے منہ میں تھا کہ اُسے یاد آگیا کہ وہ تو روزے سے ہے مگر زید نے وہ نوالہ پھینکنے کے بجائے اُسے نگل لیا، پھر زید نے کچھ نہ کھایا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں زید کا وہ روزہ ٹوٹ گیا؟ اگر ٹوٹ گیا تو کیا اُس روزے کی قضا بھی کرنا ہوگی؟
نماز میں ادھر ادھر دیکھنا کیسا،کیا اس سے بینائی چلے جانے کا اندیشہ ہے؟
سوال: بعض لوگوں سے سنا ہے کہ نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنا گناہ ہے ، کیا ایسا ہی ہے اور کیا اس طرح کرنے سے بینائی چلے جانے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے ؟
شرعی معذور امامت کروا سکتا ہے؟
جواب: پنجگانہ میں ہر شخص صحیح الایمان،صحیح القراءۃ،صحیح الطہارۃ،مرد،عاقل،بالغ،غیر معذور(شرعی) امامت کرسکتا ہے یعنی اس کے پیچھے نماز ہوجائے گی۔‘‘(فتاوی رضوی...
نماز میں نزلہ بہہ رہا ہو تو اسے صاف کر سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز میں چھینک آنے پر نزلہ بہہ کر ناک و منہ کی بیرونی جگہ پر لگ جائے، تواس صورت میں کیا کیا جائے، کیونکہ اگر اس کو ایسے ہی رہنے دیا جائے، تو سجدہ کرنے کی صورت میں مسجد کے فرش پر گرنے کا خدشہ بھی رہتا ہے اور نماز کا خشوع خضوع بھی نہیں رہ پاتا، تو کیا جیب سے رومال نکال کر اسے صاف کرسکتے ہیں؟
صلوٰۃ التسبیح میں تسبیحات انگلیوں پر گِننا کیسا ؟
سوال: صلوۃ التسبیح کی نماز میں انگلیوں پر تسبیحات شمارکرنا کیسا ہے؟