سرچ کریں

Displaying 371 to 380 out of 7049 results

371

مسجد سے متصل راستے میں واٹر فلٹر پلانٹ لگانا مسجد کی بجلی استعمال کرنا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ہماری مسجد میں ایک فرد نے اپنی ذاتی حیثیت سےپانچ لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروایا ہے اور مسجد کی موٹر سے دو نلکے باہر سڑک کی جانب لگوائے گئے ہیں تاکہ عام لوگ اس صاف پانی سے مستفید ہوسکیں۔ کیا شرعاً مسجد کے پانی کو اس طرح باہر عوامی استعمال کے لیے فراہم کرنا جائز ہے تاکہ یہ کارِ خیر صدقۂ جاریہ بنے؟ اگر شریعت میں مسجد کے پانی کو باہر کی طرف اس انداز سے فراہم کرنا درست نہ ہو، تو کیا کوئی ایسی متبادل صورت ممکن ہے کہ باہر نکلنے والے پانی کے تناسب سے موٹر کی بجلی کا تخمینہ لگا کر لوگ مل کر مسجد میں اُتنا بل جمع کروادیں؟

371
372

کن جانوروں کی قربانی جائز ہے؟ قربانی کے جانور کی شرائط و احکام

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے قربانی کے لیے ایک بکری خریدی ہے، جس کی عمر بھی ايك سال سے زیادہ ہے ، لیکن میرے گھروالوں کا کہنا ہے کہ قربانی تو بکرے کی ہوتی ہے ، بکری کی نہیں ، آپ شرعی حوالے سے ارشاد فرمائیں کہ بکری کی قربانی ہوسکتی ہے یا نہیں ؟

372
373

وضو کے بعد لوٹے میں بچ جانے والا پانی کھڑے ہو کر پینا

جواب: کن کن پانیوں کو کھڑے ہو کر پینے کا حکم ہے؟ارشاد : زمز م اور وضو کا پانی شرع میں کھڑے ہو کر پینے کا حکم ہے۔‘‘(ملفوطات اعلیٰ حضرت،صفحہ436،مکتبۃ المدینۃ...

373
374

شرعی وزن سے زائد اور سونے کی مردانہ انگوٹھی بیچنے اور اس کی آمدن کا حکم ؟

جواب: کنز الایمان:نیکی اورپرہیزگاری پرایک دوسرے کی مددکرواورگناہ اورزیادتی پرباہم مددنہ کرو۔ (پارہ6،سورۃ المائدۃ،آیت2) امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان...

374
375

نو مولود لڑکے کو سونے چاندی کے کنگن پہنانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نو مولود بچے کو یعنی لڑکے کو سونےاور چاندی وغیرہ پہنانے کا کیا حکم ہے؟ مثلا سونے کی انگوٹھی اور چاندی کے کنگن وغیرہ۔برائے کرم رہنمائی فرما دیں۔

375
377

پرانے دور کے یادگاری سکوں پر زکوۃ کی تفصیل

جواب: زکوٰۃ کی ادائیگی کے دو طریقے ہیں: () اگر تو چاندی سے اس چاندی والے کوائن کی زکوۃ ادا کرنا چاہیں تو پھر وزن کا اعتبار ہو گا ۔ () اور اگرچا...

377
378

قرض والی رقم کی زکوۃ کس پرلازم ہے؟

سوال: قرض پرزکوٰۃ دینی ہوتی ہے ،تو جو رقم قرض میں دی ہوئی ہے اس کی زکوٰۃ ،قرض دینے والے پر لازم ہے یا لینے والے پر؟

378
379

Hamster Kombat گیم کھیلنے اوراس کے کوائنز کا حکم

سوال: ایک آن لائن گیم ہے (HAMSTER KOMBAT)اور اس گیم کے ڈویلپرز کی طرف سے یہ دعوی ہے کہ اس گیم سے حاصل ہونے والے کوائنز کی لسٹنگ کی جائے گی اور اس کو بطور کرپٹو کرنسی متعارف کروایا جائےگا۔ اس گیم کو کھیلنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ: سب سے پہلے آپ کو ٹیلی گرام نامی سوشل میڈیا ایپ پر اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے، اس کے بعد کسی ایسے بندے کا ریفرل لنک چاہیے ہوتا ہے، جو پہلے یہ گیم کھیل رہا ہو ،اس لنک پر کلک کرنے سے آپ کا گیم میں خودبخود اکاؤنٹ بن جاتا ہے، پھر اس کے بعد اس گیم میں کوائنز حاصل کرنے کے مختلف طریقے ہیں: •مثلاً: آپ کو ڈیلی گیم اوپن کرنا ہوتی ہے ،جس کے آپ کو کوائنز ملتے ہیں۔ •یونہی دوسرے لوگوں کو اپنے لنک کے ذریعے ایڈ کروانے پر بھی آپ کو کوائنز ملتے ہیں۔ •گیم اوپن کرکے اسکرین پرٹیپ(Tap)کرتے رہنے سے بھی آپ کے اکاؤنٹ میں کوائنز کا اضافہ ہوتا رہتاہے۔ اوراس گیم کوکھیلنے کایہی طریقہ ہوتاہے کہ اسکرین کوٹیپ کرتے جائیں اورکوائنز حاصل کرتے جائیں ،اس کے علاوہ اورکچھ نہیں کرناہوتا۔ •یونہی اپنے اکاؤنٹ میں موجود کوائنز کے ذریعے کارڈز خرید سکتے ہیں(اس خریداری میں علیحدہ سے رقم نہیں دینی پڑتی، بلکہ کوائنزکے بدلے ہی کارڈخریدسکتے ہیں) اور ان کارڈز کی وجہ سے آپ کو خود بخود مزید کوائنز ملتے ہیں، اگر آپ آف لائن ہیں،تو ان کارڈز کی وجہ سے تین گھنٹے تک آپ کے کوائن بڑھتے رہیں گے،تین گھنٹے بعد کارڈز اپنا کام روک دیں گے،پھر جب آپ دوبارہ گیم اوپن کریں گے،تو وہ کارڈز دوبارہ اپنا کام شروع کردیں گے اور آپ کے کوائنز بڑھنا شروع ہوجائیں گے۔ •اس کے علاوہ روزانہ کے مختلف ٹاسکس بھی دئیے جاتے ہیں، جن کو پورا کرکے آپ کوائنز حاصل کرسکتے ہیں اور ان ٹاسکس میں گیم ڈویلپرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو اور یوٹیوب چینلز کو سبسکرائب کرنا ہوتا ہے یا ان کی ویڈیوز دیکھنا ہوتی ہیں جوکہ گیم کی تشہیر پر مشتمل ہوتی ہیں،ویڈیوزپرایڈزبھی ہوتی ہیں،جوغیرشرعی انداز(بے پردگی وغیرہ) پربھی مشتمل ہوتی ہیں،اسی طرح ان ویڈیوزمیں میوزک بھی ہوتاہے۔ ابھی تک اس گیم کےکوائنز کی لسٹنگ نہیں ہوئی(یعنی اس کو باقاعدہ کرپٹو کرنسی کا درجہ نہیں دیا گیا) لیکن ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ستمبر 2024 کے آخر تک اس کی لسٹنگ ہوجائے گی اور سب کو ایئر ڈراپ مل جائے گا(یعنی اس گیم کو کھیلنے والے سب لوگ اس بات کے اہل ہوں گے کہ وہ ان کوائنز کے ذریعے دوسری ڈیجیٹل کرنسیز خریدلیں یا اس کو فزیکل کرنسی میں کنورٹ کرلیں)۔

379
380

خریداری میں رقم ایڈوانس دے کر سامان ایک سال بعد لینا... کیا یہ درست ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ زید کے پاس کچھ رقم موجود ہے، جو اس نے گھر کی تعمیرات میں استعمال کرنے کےلیے رکھی ہوئی ہے، لیکن فی الحال تعمیرات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تقریباً ایک سال کے بعد تعمیرات شروع کرے گا۔ وہ چاہتا ہے کہ سیمنٹ بیچنے والےشخص سےبیسٹ وےکمپنی کے بلیک سیمنٹ کی موجودہ ریٹ475روپے کے حساب سے پچاس کلووالی130بوریاں 61750روپے کے بدلے خریدلے، لیکن سیمنٹ کی وصولی بیچنے والے کی دکان سے ایک سال بعدچنددنوں کے وقفے سے تھوڑی تھوڑی کرکے اٹھائے، سوال یہ ہے کہ شرعی اعتبارسے یہ سودا کس طرح درست ہوگا؟

380