
جواب: زکوٰۃ کی زکوٰۃ ادا ہو اور خدمتِ سادات بھی بجا ہو یعنی کسی مسلمان مصرفِ زکوٰۃ معتمد علیہ کو کہ اس کی بات سے نہ پھرے، مالِ زکوٰۃ سے کچھ روپے بہ نیتِ زکو...
نصاب پر سال گزرا لیکن تجارت کی نیت سے لئے گئے پلاٹ پر سال نہیں گزرا تو زکوٰۃ کا حکم
سوال: میرے بھائی نے چار ماہ پہلے ایک پلاٹ تجارت کی نیت سے خریدا ،تو کیا زکوٰۃ فرض ہونے کے لیے اس پرسال گزرنا ضروری ہے،جبکہ بھائی پہلے سے صاحبِ نصاب ہے کہ اس نے کمیٹیوں میں رقم جمع کروائی ہوئی ہے اور کاروبار میں بھی رقم و مال ہے،تو کیا پلاٹ پر سال گزرنا ضروری ہے اور اگر زکوٰۃ فرض ہوگی ،تو موجودہ قیمت کے حساب سے یا خریداری کے وقت کی قیمت کے اعتبار سے؟
سونا نصاب سے کم ہو لیکن اس کے ساتھ کچھ رقم بھی ہو،تو زکوٰۃ کا حکم
سوال: اگر کسی کے پاس نصاب سے کم سونا ہو اور ساتھ ہی کچھ رقم بھی ہو، جیسے چار یا پانچ تولہ سونا اور 15000 روپے اور اس پر سال گزر گیا ہو، تو کیا اس پر زکوٰۃ ہوگی؟ اگر زکوٰۃ ہوگی تو اس کی وجہ کیا ہے؟ کیونکہ یہ سونا تو نصاب کو نہیں پہنچ رہا اور چاندی بھی موجود نہیں ہے۔
نابالغ صاحب نصاب پر بالغ ہونے کے بعد زکوٰۃ کب فرض ہوگی ؟
سوال: کسی نابالغ بچے کے پاس نصاب ہو، تو اس پر بالغ ہوتے ہی زکوٰۃ فرض ہوگی؟ یا سال گزرنے پر؟
کیا زکوٰۃ دینے کے لیے زکوٰۃ کا بتانا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا اپنے سگے بہن بھائیوں کوزکوٰۃ کی رقم زکوۃ کا بتائے بغیر دے سکتے ہیں یا نہیں؟
زکوٰۃ کا مال غیر شادی شدہ لڑکی کو دینا کیسا؟
سوال: کیا زکوٰۃ کا مال گھر کی غیر شادی شدہ لڑکی کو دے سکتے ہیں؟
ہیرے جواہرات کی زکاۃ کے متعلق تفصیل
سوال: ڈائمنڈ وغیرہ جواہرات اگر مال تجارت ہوں تو کیا ان کی زکوٰۃ لازم ہوگی؟