
غلطی سے ٹائم سے پہلے ہی افطار کرلیا تو روزے کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر روزے دار نے غلطی سے ٹائم سے پہلے ہی افطار کرلیا، جبکہ اسے روزہ دار ہونا یاد بھی تھا۔ تو کیا اس کا وہ روزہ ادا ہوجائے گا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائل: سلمان ارشد (via ، میل)
روزے کی حالت میں بغل کے بال صاف کرنا کیسا ؟
سوال: روزے کی حالت میں بغل کے بال کھینچ کر اتارے جائیں ،تو کیا اس سے روزے پر کوئی فرق پڑے گا؟
تردُّد کے ساتھ روزے کی نیت کرنے پر روزے کا حکم
سوال: ہندہ کو رات میں پیٹ میں شدید درد ہوا تو اس نے سحری میں اس طرح روزے کی نیت کی کہ اگر دن میں میرے پیٹ میں درد ہوا تو میرا روزہ نہیں ، ورنہ میرا روزہ ہے۔ اب ہوا یوں کہ فجر کی نماز کے بعد پھر اس کے پیٹ میں شدید درد ہوا جس کی وجہ سے مجبوراً اسے شربت پینا پڑا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں کیا ہندہ پر اس روزے کی قضا کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا ؟ رہنمائی فرمادیں۔
اعتکاف کی منت ماننے سے منت کیوں واجب ہو جاتی ہے ؟
جواب: روزے پر مشتمل ہوتا ہے ، اس لیے اس کی منت بھی واجب ہوجاتی ہے ۔ (3)اعتکاف کی منت مان کر درحقیقت بندہ اپنے اوپر نماز کو لازم کرتا ہے اور نماز کو اپنے...
قضا اور نفل روزے کی نیت ایک ساتھ کی تو کون سا ادا ہوگا ؟
سوال: اگر کسی نے قضا روزے اور نفل روزے کی نیت کی تو کون سا روزہ ادا ہوگا ؟
اس شرط کے ساتھ مکان بیچنا کیسا کہ تم سے واپس میں ہی خرید لوں گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مجھے اپنے قرض کی ادائیگی کیلئے پچاس لاکھ روپے کی حاجت تھی، تو میں نے اپنا مکان جو سیکٹر 11 ایف کراچی میں موجود تھا اور اس کی مالیت تقریبا ً 60 سے 65 لاکھ کی تھی، اپنے کزن کو ضرورت کی وجہ سے 55 لاکھ کا بیچ دیا اور اس میں یہ معاہدہ طے ہوا کہ میں آپ کو یہ 55 لاکھ دوبارہ دوں گا تو اس وقت آپ مجھے یہ مکان واپس کردینا، اس دوران آپ اس میں رہ سکتے ہو، اب اس بات کو تقریبا تین ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔ حال ہی میں کاروباری مسائل کے متعلق ایک آن لائن سیشن ہوا جس میں، میں نے شرکت کی، اس میں مجھے معلوم ہوا کہ یہ طریقہ شرعاً ناجائز ہے۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا واقعی یہ ناجائز ہے؟ اس کی وجہ کیا ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
روزے کی حالت میں عورت نے اپنی شرمگاہ کو چھوا لیکن انزال نہ ہوا
سوال: اگرکوئی عورت رمضان المبارک کے مہینے میں روزے کی حالت میں گناہ کا ارتکاب کرتی ہے، اس نے روزےکی حالت میں اپنی انگلی سے شرمگاہ کو چھونا شروع کیا،پھر رک گئی، اس بات کا یقین نہیں ہے کہ انزال ہوا،البتہ غالب گمان یہ ہے کہ انزال نہیں ہوا تھا ،اس نے اپنے اس عمل دل سے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک کے حضور توبہ کی اور روزہ بھی قضا کر لیا، اس صورت میں کفارے کا کیا حکم ہوگا؟
عورت پر غسل فرض ہو، تو وہ کب تک غسل کر کے روزے کی نیت کرے ؟
سوال: اگر کسی اسلامی بہن پر غسل فرض ہو جائے اور وہ سحری کے وقت نہ نہا سکے، تو دن میں کس وقت تک وہ غسل کر کے روزے کی نیت کر سکتی ہے؟