سرچ کریں

Displaying 381 to 390 out of 924 results

381

ساڑھے سات تولے سے کم سونا ہو، تو زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شادی شدہ اسلامی بہن کے پاس تقریباً سات (7) تولہ سونا ہے، ان کے گھر میں خرچ وغیرہ کے لئے عام طور پر عورتوں کو رقم نہیں دی جاتی ہے، بلکہ ضرورت کی چیزیں مرد حضرات خود ہی خرید کر دے دیتے ہیں، اس کے علاوہ کبھی والدین سے کچھ رقم اگر تحفے کے طور پر مل بھی جاتی ہے، یا کبھی بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر کچھ پیسے آتے ہیں تو وہ بھی خرچ ہوجاتے ہیں، یعنی کچھ رقم پورا سال اُن کے پاس رہے، عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا اس اسلامی بہن پر زکوٰۃ فرض ہو گی؟

381
382

بہنوں کے حصے کی پراپرٹی بیچنے کا حکم

جواب: گھر یا ایسی زمین ہو جو دو لوگوں کے درمیان مشاع ہو ،تقسیم شدہ نہ ہو ،پھر ان میں سے ایک نے تقسیم سے پہلے اس گھر میں سے ایک معین حصہ یا معین ٹکڑا بیچ د...

382
383

اللّٰہ نے بھول کر اس گھر میں پیدا کردیا کہنا کفر تو نہیں؟

سوال: اگر ایک عورت دوسری عورت سے کہے کہ تمہیں تو اس گھر میں پیدا نہیں ہونا چاہیے تھا، اللہ نے بھول کر اس گھر میں پیدا کردیا ہے، تو اس کے لیے کیا حکم ہوگا؟

383
384

قرض معاف کرنے سے زکوٰۃ کا حکم اور مالِ تجارت کے بدلے خریدے گئے برتنوں پر زکوٰۃ کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں بچوں اور بچیوں کے سوٹ بیچتا ہوں، بازاروں میں سوٹ بیچنے وا لے لوگ ہمارے پاس سے مال لے جاتے ہیں لیکن وہ ادائیگی بعد میں کرتے ہیں۔ اب اسی طرح میرے ایک پڑوسی نے مجھ سے 65 ہزار روپے کا مال اٹھایا تھا، لیکن کافی مہینے گزر گئے اس نے ابھی تک مجھے پیسے نہیں لوٹائے، وہ مالی اعتبار سے کافی کمزور ہے اور زکاۃ لینے کا مستحق بھی ہےاور اس نے مجھے مال کے متعلق بتایا کہ وہ اس نے بیچ تو دیا لیکن تمام رقم گھر کے اخراجات میں صرف ہوگئی اور اب وہ بہت پریشان ہے۔ اب مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میری زکاۃ ٹوٹل ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بنتی ہے جو میں 26 ویں روزے کو ادا کرتا ہوں، تو اگر میں میرےپڑوسی والے 65 ہزار روپے زکاۃ کی نیت کرکے معاف کردوں اور اس کے علاوہ صرف 85 ہزار روپے مزید ادا کردوں تو کیا میری زکاۃ ادا ہوجائے گی؟ اس طرح اس کا قرض بھی اترجائے گا۔ یہ بھی رہنمائی فرمادیں کہ دوران سال میں نے اپنے گھریلو استعمال کیلئے کچھ برتنوں کے سیٹ لئے تھے اور اس کے بدلے میں برتن والے نے مجھ سے اپنے بچوں اور بچیوں کے سوٹ لئے تھے، تو کیا سال کے آخر میں ان برتنوں کو بھی زکاۃ میں شامل کرنا ہوگا؟ جو برتن لئے تھے، وہ ابھی تک موجود ہیں اور زیر استعمال ہیں۔

384
385

میراث میں ملی چیز کو قبضے سے پہلے بیچنا

جواب: گھر پہنچا بھی نہ تھا کہ وہ شے ہلاک ہوگئی تو مشتری کی ہلاک ہوئی اور اگر قبضہ ایسا نہ ہو جس سے ضمان لازم آئے مثلاً مشتری کے پاس وہ چیز امانت کے طور پر ت...

385
386

کروڑوں زرعی زمین ہے، لیکن حج کے لئے نقد رقم نہیں تو حج کا حکم

سوال: اگرحج کرنے کے لئے کسی مسلمان کے پاس کچھ رقم نقد موجود ہے اوراس کی بیوی بھی اپنا سونا دے رہی ہے کہ بیچ کر حج کے لئے رقم حاصل کر لے، لیکن پھر بھی اس کی مطلوبہ رقم کیش میں پوری نہیں ہورہی، کیا اس پر حج فرض ہوگا جبکہ مذکورہ شخص ایسے زرعی رقبے کا مالک ہے جو کم سے کم 2 سے 3 کروڑ کا ہے،جس سے اس کو سالانہ آمدن ٹھیکے کے طور پر وصول بھی ہوتی ہے،لیکن رقم کا بندو بست ابھی نہیں ہےاور گھر والوں کے اخراجات کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے؟

386
387

عورت نے مسجد میں نوافل پرھنے کی منت مانی،کیا گھر میں پڑھ سکتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک عورت نے اپنے بیٹے کے لئے بس پہ بخیر و عافیت ترکی جانے پر منت مانی کہ جتنے دن میں وہ ترکی پہنچے گا، میں روز قریبی مسجد میں جا کر بارہ نوافل ادا کروں گی، اب اسے اس منت کو پورا کرنے کے لئے مسجد میں جانا ضروری ہے، یا گھر میں بھی ادا کر سکتی ہے؟ سائل:خاور مدنی (واہ کینٹ)

387
388

نابالغ سے پانی بھروانے کا حکم؟ تفصیلی فتویٰ

سوال: گاؤں دیہات وغیرہ میں بعض مقامات پر پانی کا فلٹر لگا ہوتا ہے ،جس کے ساتھ ٹینکی بھی ہوتی ہے،جس میں اولاً پانی جمع ہوتا ہے،پھر فلٹر مشین سے فلٹر ہوکر ٹونٹیوں سے نکلتا ہے،اور بعض مقامات پر پانی کے بور ہوتے ہیں،جن کے ساتھ کوئی ٹینکی وغیرہ نہیں ہوتی بلکہ زمین سے لگاتار جاری پانی ہی ٹونٹیوں سے آتا ہے،اب جن گھروں میں صاف پانی میسر نہیں ہوتا وہ فلٹریا بور کا پانی استعمال کرتے ہیں،ایسی صورت میں گھر میں اگر پانی لانے کے لیےکوئی بالغ فرد موجود نہ ہو تو نابالغ بچے سے فلٹر یا بور سے پانی بھروانا کیسا؟نیز اس کے بھرے ہوئے پانی کو والدین سمیت دیگر بہن بھائیوں کا استعمال کرنا کیسا؟اگر جائز نہیں ہے تو کوئی حیلہ ارشاد فرمادیں۔

388
389

ناپاکی کی حالت میں کپڑے دھونے کا حکم

جواب: گھر میں جنب (بے غسل فرد )ہو، اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے، لہذا بہتر یہی ہے کہ جلد از جلد غسل کرلیا جائے یا کم ازکم وضو کرلیا جائے،کیونکہ جنبی اگر و...

389
390

گھر خریدنے کے بعد اس میں سونے کی چین ملی تو کیا کیا جائے؟

سوال: نوید نے یونس سے گھر خریدا۔ نوید کو 2 سال بعد گھر سے سونے کی چین gold chain ملی۔ اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا نوید یہ سونے کی چین رکھ سکتا ہے یا نہیں؟

390