
سوال: ایک عورت ماہواری کی حالت میں عمرے کے لیے گئیں،میقات سے نیت کرکے عمرے کا احرام باندھ لیا،لیکن پھر جب وہ ماہواری سے فارغ ہوگئیں تو عمرہ اداکیے بغیرمسجد عائشہ جا کر دوبارہ احرام باندھ کر پھرعمرہ ادا کیا۔اب ان کےلئے کیا حکم ہے؟کیا ان کا عمرہ ادا ہوگیا اور دم یا صدقہ لازم ہوا یا نہیں؟
کیا احرام باندھتے وقت عمرہ کی نیت ضروری ہے؟
سوال: عورت نے میقات سے پہلے احرام کی نیت کر لی تھی لیکن عمرہ کی نیت نہیں کی، عمرہ کی نیت مکہ پاک میں جاکر کی ہے، تو کیا یہ درست ہے یا نہیں؟
غسل کرنے کے کتنی دیر بعد احرام پہنا جائے؟
سوال: عمرہ کے لیے غسل کرنے کے فوراً بعد احرام پہننا ضروری ہے یا کچھ وقت کے لیے کوئی اور لباس پہن کر بھی احرام پہن سکتے ہیں؟
حالت احرام میں فوت ہونے والے کا سر اور چہرہ چھپانے کا حکم
سوال: کیا حالت احرام میں فوت ہونے والے کا سر نہیں ڈھانپا جائے گا؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک حدیث مبارکہ بھی وائرل ہو رہی ہے۔ اصل مسئلہ کیا ہے؟
جس شخص کا ایک ہاتھ نہ ہو تو کیا وہ احرام میں لاسٹک استعمال کر سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایسا معذور شخص جس کا دایاں ہاتھ نہ ہو اور وہ حج یا عمرے کے لئے جائے، تو اسے احرام میں لاسٹک لگوانے کی اجازت ہے؟ کیونکہ اِس کے بغیر اُسے سخت آزمائش ہوگی، ایک تو ابتداءً احرام باندھنے میں مشکل ہوگی، پھر حالت احرام میں قضائے حاجت کے لئے جائے گا تو دوبارہ سے احرام باندھنے میں الگ مسئلہ ہوگا، نیز حج و عمرہ کے مشاغل اوروضو کے دوران احرام کےکھل جانے کا بھی اندیشہ رہےگا، لہذا اس کے متعلق شرعی رہنمائی فرمادیں۔ واضح رہے کہ شخصِ مذکور غیر شادی شدہ ہے،اس کی بیوی نہیں جو احرام کے معاملات میں اس کی مدد کرسکے۔
حج تمتع میں حج کا احرام باندھنے سے پہلے کی گئی سعی کا حکم
سوال: حج تمتع کرنے والے نے عمرہ کے بعد احرام کھول دیا، اب وہ حج کا احرام باندھنے سے پہلے اگر نفلی طواف کرے اور اُس کے بعد حج کی سَعی کر لے، تو کیا یہ سَعی کفایت کرے گی؟
مخصوص ایام میں عورت کا ناخن کاٹنا کیسا؟
جواب: احرام کے لیے سر میں کنگھی کرنے کا حکم فرمایا، اب اس روایت سے بھی سمجھ میں آتا ہے کہ حیض کی حالت میں بال توڑنا منع نہیں ہے، کیونکہ عورتیں جب کنگھی کرت...
حِل میں رہنے والا اگر مکہ مکرمہ جائے تو احرام باندھنا ضروری ہوگا یا نہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص حِل میں رہتا ہو، وہاں سے مکہ مکرمہ جانا چاہے تواحرام باندھنا ضروری ہے یا نہیں؟
حج تمتع والا 8 ذوالحجہ کو حج کا احرام کہاں سے باندھے گا ؟
سوال: حج تمتع کرنے والا،عمرہ کرنے کے بعد احرام کھول دیتا ہے،توکیا اب اسے 8 ذو الحجہ کو احرام باندھنے میقات سے باہر جانا ہوگا؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ احرام میقات کے باہر سے باندھ کر آنا ہوتا ہے۔اور یہ بھی بتادیں کہ ہم نیت کیاکریں گے؟کیونکہ حج تمتع کی نیت تو ہم پہلے ہی کرچکے تھے (یعنی ہماری تو پہلے سے ہی نیت تھی کہ ہم حج تمتع کریں گے)۔
کیا مخصوص ایام میں عورت غسل کر سکتی ہے ؟
جواب: احرام باندھتے وقت غسل کرنا مستحب ہے،لہذااگر حیض یا نفاس والی عورت حج یا عمرہ کا احرام باندھ رہی ہو،تواس کے لیےبھی یہ غسل مستحب ہے،بلکہ اس کی حِلَّت پر...