
روزے کی حالت میں سینی ٹائزر گیٹ سے گزرنے سے روزے کا حکم ؟
سوال: آج کل کرونا وائرس سے حفاظت کے لیے مختلف مقامات پرسینی ٹائزرگیٹ نصب کیے گئے ہیں ۔ گزرنے والے روزے کی حالت میں اس میں سے گزرتے ہیں اوراس کے اجزاءحلق میں چلے جاتے ہیں ،ان کاذائقہ بھی حلق میں محسوس ہوتاہے ،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ روزے کی حالت میں یہ جانتے ہوئے کہ میراروزہ ہے ،ایسے گیٹ میں سے کوئی گزرا اوراس کے ذرات اس کے حلق میں پہنچ گئے ، توکیااس کاروزہ ٹوٹ جائے گا؟
عورت کو حیض آنا کب بند ہوجاتا ہے؟ اس عمر کے بعد بھی خون آئے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ عورت کو کس عمر میں حیض آنا بند ہوتا ہے؟ اگر اس کے بعد بھی کسی عورت کو خون آئے، تو اسے حیض شمار کریں گے یا نہیں؟
روزے میں انجیکشن لگوانے کا حکم
سوال: روزے کی حالت میں اگر شدید بیماری کی وجہ سے انجیکشن لگوانا پڑ جائے ، تو کیا لگوا سکتے ہیں ، اس سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا ؟
نفاس کی حالت میں طلاق دینا کیسا؟ اورعدت کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: جس عورت کو نارمل روٹین سے ماہواری آتی ہو ، ایسی عورت کو نفاس کی حالت میں اس کا شوہر طلاق دیدے ، تو اس کی عدت کب شروع ہوگی اور کب تک ہوگی ؟ کیا جب نفاس ختم ہوگا ،تو عدت ختم ہوجائے گی ؟
روزے کی حالت میں وضو و غسل کے دوران ناک میں پانی چڑھانے کا حکم
سوال: اگر روزے کی حالت میں احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائےاورغسل کرنا ہو، تو دورانِ غسل ناک کے نرم حصےتک پانی پہنچانا ضروری ہےیا نہیں؟اسی طرح وضو میں ناک میں پانی چڑھانے کا کیا حکم ہے؟
نفل روزہ ٹوٹ جائے تو دن کے باقی حصے میں کھا پی سکتے ہیں ؟
سوال: نفل روزے میں روزہ دار ہونا یاد ہو اور کلی کرتے ہوئے غلطی سے حلق میں پانی چلا جائے ،تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟اگر روزہ ٹوٹ جائے گا، تو کیا اس صورت میں رمضان کے روزے کی طرح، نفل روزے میں بھی باقی دن روزے دار کی طرح رہنا واجب ہوگایا روزہ ٹوٹنے کے بعد کھانے پینے کی اجازت ہوگی؟
کیا عورت حیض کی حالت میں عمرہ کر سکتی ہے؟ شرعی حکم کیا ہے؟
سوال: عورت کا حیض کی حالت میں عمرہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟
رات میں قضا روزے کی نیت کی، مگر سحری بھولے سے مطلق روزے کی نیت سے کی تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید کی رات میں یہ نیت تھی کہ اگر میری سحری میں آنکھ کھلی تو میں نے قضا روزہ رکھنا ہے، لیکن سحری کے وقت زید قضا روزے کی نیت کرنا ہی بھول گیا اور مطلق روزے کی نیت سے اس نے روزہ رکھا، پھر صبح اسے یاد آیا کہ میں نے تو آج قضا روزہ رکھنا تھا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید دن میں اس قضا روزے کی نیت کرسکتا ہے؟ کیا دن میں نیت کرلینے سے اس کا وہ قضا روزہ ادا ہوجائے گا؟؟
روزے میں ہونٹ کی کھال کھانے کا حکم
جواب: حالت ِروزہ میں منہ کے باہر سے کوئی چیز لی اور وہ چیز بغیر چبائے غلطی سے یا بالقصد حلق سے نیچے اتر گئی اور روزہ دار کو روزہ بھی یاد تھا ،تو روزہ ...