
سر کے بال پورے سے کم ہوں تو زیرو مشین پھیرنے سے احرام سے باہر ہو جائےگا ؟
سوال: اگر کسی شخص کے بال ایک پورے سے کم ہوں اور وہ حلق کے بجائے بالوں پر زیرو مشین پھیرلے،تو کیا اس صورت میں زیرو مشین پھیرنا، حلق کے قائم مقام ہوجائے گا اور مُحْرِم احرام سے باہر ہوجائے گا یا نہیں؟ نیز اگر کوئی مُحْرِم زیرو مشین پھیر چکا ہو،مگر اس کے بعد اُس نے سر پر اُسترہ بھی پھیرلیا ہو،تواب کیا حکم ہوگا؟
حج قران والا طواف قدوم کے بعد سعی کرلے تو طواف الزیارۃ کے بعد سعی کرے یا نہیں؟
جواب: پہلے یہ اصول سمجھ لیں کہ جس طواف کے بعد سعی ہوگی، اس طواف میں رمل سنت ہے اور اگر وہ طواف حالتِ احرام میں کیا جائے تو اضطباع بھی سنت ہے،ورنہ نہی...
عورت کو احرام کی حالت میں ماہواری شروع ہوجائے تو احرام کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر عورت حالت احرام میں ہو، ابھی عمرہ نہیں کیا اور حیض آجائے تو احرام کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی یا باقی رہیں گی؟ اگر غسل سے پہلے مدینے جانا ضروری ہو، یعنی پیکج ہی ایسا طے ہوا ہے، تو کس طرح احرام سے نکلا جائے؟
طوافِ وداع کیے بغیر طائف چلے گئے، تو کیا حکم ہے ؟
جواب: پہلے یہ سمجھ لیجیے کہ "طوافِ وداع " اس طواف کو کہتے ہیں جو اپنے وطن واپسی کے وقت بیت اللہ شریف سے رخصت ہونے کے لیے کیا جاتا ہے، یہ آفاقی یعنی میقات ...
احرام سے نکلنے کیلئے شوہرکا اپنی بیوی کے بال کاٹنا
جواب: حلق)أی المحرم(رأسہ)أی رأس نفسہ(أو رأس غیرہ)۔۔۔ (عند جواز التحلّل)أی الخروج من الإحرام بأداء أفعال النسک ۔۔۔لم یلزمھماشیء“ترجمہ:جب محرم اپنا ...
حلق کروانے سے پہلے نئے احرام کی نیت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص عمرے میں طواف و سعی کرنے کے بعد حلق کروانے سے پہلے ہی بیرونِ حرم جاکر دوبارہ نئے احرام کی نیت کرکے آگیا، اور پھر کسی نے بتایا کہ تمہیں تو پہلے حلق کروانا چاہئے تھا تو اس نے پہلے حلق کروا دیا اور پھر اس دوسرے عمرے کے ارکان یعنی طواف، سعی کی اور آخر میں پھر حلق کروا دیا تو اب ایسے شخص پر کتنے دم لازم ہوں گے؟سائل:(کراچی)
مونچھیں بالکل صاف کروانے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: حلق سنۃ وھو أحسن من القص وھذا قول أبی حنیفۃ وصاحبیہ رحمھم اللہ‘‘ترجمہ: امام طحاوی نے شرح الآثار میں فرمایا کہ مونچھیں کاٹنا اچھا ہے اور اس کا کم کر...
حالت احرام میں کمر پر بیلٹ باندھنا اور گھٹنے پر (Knee Grip) پہننا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ احرام کی حالت میں کمر میں درد کی وجہ سے بیلٹ باندھنا اور گھٹنے میں درد کی وجہ سےگرِپ(Knee Grip) پہننےکا کیا حکم ہے،کیا اس صورت میں کوئی کفارہ بھی لازم ہوگا یا نہیں؟ نیز اگر کوئی احرام کی حالت میں درد کی وجہ سے کمر پربیلٹ اور گھٹنوں میں گرپ دونوں ہی چیزیں پہنے، تو اس پر کتنے کفارے لازم ہوں گے؟
ایک احرام سے دو عمرہ کرنے کا حکم؟
سوال: زید نے مسجدِ عائشہ سے ایک ساتھ دوعمروں کی نیت سے احرام باندھا۔ دو عمروں کی نیت کرتے ہوئے اس کاارادہ یہ تھا کہ ”وہ اسی نیت کے ساتھ دو عمرے کرے گا ، پہلا عمرہ کرنے کے بعد وہ حالتِ احرام میں ہی ہو گا اور اسی احرام سے دوسرا عمرہ کرے گا ، دوسرے عمرے کی نیت کے لئے مسجد عائشہ آنے کی حاجت نہیں ہوگی“ اس مذکورہ نیت و ارادے سے زید نے ایک عمرہ کے لئے طواف وسعی کرکے حلق کروایا اور خود کو حالت احرام میں سمجھتے ہوئے اس نے مسجد حرام سے ہی دوسرےعمرے کے لئے تلبیہ پڑھا ، اور طواف و سعی کرکے حلق کروایا۔ زید نے دو عمرے کرنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا ہے ، کیا یہ درست ہے ؟ زید پر کوئی دَم وغیرہ تو لازم نہیں ہوا ؟ راہنمائی فرمادیں ۔
نفل روزہ ٹوٹ جائے تو دن کے باقی حصے میں کھا پی سکتے ہیں ؟
سوال: نفل روزے میں روزہ دار ہونا یاد ہو اور کلی کرتے ہوئے غلطی سے حلق میں پانی چلا جائے ،تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟اگر روزہ ٹوٹ جائے گا، تو کیا اس صورت میں رمضان کے روزے کی طرح، نفل روزے میں بھی باقی دن روزے دار کی طرح رہنا واجب ہوگایا روزہ ٹوٹنے کے بعد کھانے پینے کی اجازت ہوگی؟