
مسجد کی دُکان حَجام(سیلون) کا کام کرنے والے کو کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد کے نیچے مسجد کی پانچ دُکانیں ہیں، جس کا کرایہ مسجد میں جاتا ہے، پانچ دُکانوں میں ایک دُکان حَجام(سیلون ) کا کام کرنے والے کو کرایہ پر دی ہوئی ہے اور وہ اس میں لوگوں کی شیو یعنی داڑھی بھی مونڈتا ہے، تو کیا شرعی اعتبار سے مسجد کی دکان،حجام کو کرایہ پر دینا جائز ہوگا یا نہیں؟
92 کلو میٹر کا سفر اکٹھا نہ ہو، بیچ میں کام سے رکنا ہو تو شرعی مسافر کا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص سیل مین ہے۔ وہ اوکاڑہ سے لاہور کا سفر اس طرح کرتا ہے کہ پہلے رینالہ رکتا ہے، وہاں اس نے اپنا مال ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس نے آگے پتو کی جانا ہے اور وہاں بھی اپنا مال اس نے ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس سے آگے لاہور جاتا ہے۔ لاہور جاکر وہاں پندرہ دن رہنے کی نیت نہیں ہوتی، بلکہ ایک دو دن میں کام مکمل کرکے واپسی کا ارادہ ہوتا ہے۔ اوکاڑہ سے رینالہ شرعی سفر نہیں ہے، اسی طرح رینالہ سے پتوکی اور پتوکی سے لاہور تک بھی شرعی سفر یعنی 92 کلومیٹر نہیں بنتا، مگر اوکاڑہ سے لاہور کا ٹوٹل سفر 92کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ پوچھنا یہ تھا کہ وہ شخص رینالہ، پتوکی اور لاہور میں اپنی نماز پوری پڑھے گا یا قصر کرے گا؟
جواب: دکان دو شخصوں میں مشترک کہ آدھی الگ کرتے ہیں ، تو بیکار ہوئی جاتی ہے ، ایسی چیز کا بلا تقسیم قبضہ دلادینا بھی کافی وکامل سمجھا جاتاہے یا مشاع قابل تقس...
دکان پر بیٹھنے کی وجہ سے جماعت چھوڑنا
سوال: ایک بھائی ہیں وہ عشااور تراویح جماعت سے نہیں پڑھتے بلکہ دکان پر خود رکتے ہیں اور چھوٹے بھائی کو نماز کے لیے بھیجتے ہیں، اس کی وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ میں اگر خود جاؤں گا تو چھوٹا بھائی نماز نہیں پڑھے گا، جب وہ نماز پڑھ کے آجاتا ہے تو میں پھر عشا و تراویح اپنے طور پر ادا کر لیتا ہوں، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
قبرستان پر چھت بنا کر جنازگاہ بنانے کا شرعی حکم ؟
جواب: دکاناً إلا إذا جعل الواقف إلی الناظر ما یری فیہ مصلحۃ الوقف اھ“۔وقف کو اس کی ہیئت سے تبدیل کرنا ،جائز نہیں،لہذا گھر کا باغ بنانا اور سرائے کا حمام بنا...
پتوجڑی کی خرید و فروخت کا حکم؟
جواب: دکان کرے ،تو بھنگ لینا اور دکانداری کرنا،جائز ہے یا ناجائز؟تو اعلی حضرت رحمۃاللہ علیہ نے جواباً ارشاد فرمایا:’’بھنگ اور افیون بقدر نشہ کھانا پینا حرام...
مشترکہ کاروبار میں ایک پارٹنر کا پرسنل سامان پیچنا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ دو شخص آپس میں پارٹنر ہیں ، ایک دکان پر بیٹھتا ہے ۔ اب جو گاہک دکان پر آتا ہے ، وہ مشترک ہی ہوتا ہے ، مگر دکان پر بیٹھنے والے پارٹنر کے کچھ جاننے والے لوگ اسے فون یا واٹس اپ پر سامان کا کہتے ہیں (جن کو دکان سے کوئی غرض نہیں ہوتی ، وہ اس شخص کو گھریلو طور پر جانتے ہیں )، تو یہ ان کے ساتھ پرسنل ڈیل کرتا ہے اور پھر اپنے پیسوں سے وہی سامان مارکیٹ سے لا کر اُن لوگوں کو دے دیتا ہے ، مالِ شرکت سے کچھ بھی نہیں دیتا ، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ اِس پارٹنر کا اس طرح کرنا کیسا ہے اور اس نفع کا کیا حکم ہے ؟ نوٹ ! دونوں کا مشترکہ کام سونے کا ہے اوراسی طرح کے لاکٹ ،سیٹ وغیرہ لوگ فون پر اس جاننے والے کوکہتے ہیں اور ایک پارٹنر باہر سے ہی اسے خرید کر بیچ دیتا ہے۔
شاپنگ بیگ ، مٹھائی کے ڈبوں پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری بیکری ہے، ہم شروع سال میں ہی اپنی دکان کے نام سے مٹھائی والی ٹوکریاں بنوا کر رکھ لیتے ہیں، یونہی دودھ دہی کا کام بھی کرتے ہیں، توبیکری کی آئٹمز اور دودھ دہی کے لئے سادہ شاپر بڑی تعداد میں خرید کر اسٹاک کر لیتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ استعمال کرتے رہتے ہیں، تو سوال یہ ہے کہ کیا ان شاپنگ بیگز اور مٹھائی والی ٹوکریوں کی مالیت کو بھی زکوۃ کے نصاب میں شامل کریں گے؟
پرچون کی دکان والا زکوٰۃ کس طرح نکالے ؟
سوال: ہماری پرچون کی دکان ہے، اُس میں بہت ساری چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں، مثلا:سوئیاں،کامن پنیں،کیل ،موتی وغیرہا۔ اُن کاحساب لگانااورگننامشکل ہے کہ یہ کتنی ہیں، ہاں بطورِ دکاندارایک اندازہ ضرور ہوتا ہے کہ یہ اتنے کی ہوں گی،توکیاجن چیزوں کاگنناممکن ہے ،انہیں گن لیں اورجن کاحساب مشکل ہے اُن کااندازہ کرلیں اورزیادہ سے زیادہ اندازہ کرکے زکوۃ اداکردیں؟تویہ جائزہوگایانہیں؟
فٹ پاتھ یا روڈ پر پتھارے یا دکان لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگ روڈ پر یافٹ پاتھ پر دکان یا پتھارے لگالیتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے؟