
جس کی پانچ نمازیں اور وتر قضا ہو گئے وہ صاحب ترتیب رہے گا یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی پانچ نمازیں اور وتر قضا ہو گئے ہوں، تو اسے صاحب ترتیب کہا جائےگایانہیں ؟کیاعشاء کے فرض ووترکودوالگ الگ نمازیں شمارکریں گے یادونوں کو ملا کرایک ہی نمازشمارکی جائے گی ؟نیزاگریہ دونوں مل کرایک ہی نماز ہے،تویہ وضاحت فرمائیں کہ قضانمازوں میں جب وترکوالگ سے قضاکرنے کاحکم ہے،توترتیب ساقط ہونے میں اس کااعتبارکیوں نہیں کیاگیا؟
کیا شہید کے زندہ ہونے اور رزق پانے کی فضیلت ہر شہید کو ملے گی؟
موضوع: کیا ہر شہید کو زندگی اور رزق کی فضیلت ملتی ہے؟
کسی خاص رنگ کا کفن دینے کی وصیت کا حکم
جواب: زندگی میں پہننا جائز ہو اور مرد کے لئے سبز رنگ کے کپڑے زندگی میں پہنناجائز ہے، تو یوں سبز رنگ کا کفن دینا گناہ نہیں ہوا۔ مخصوص رنگ کا کفن دینے کی وصی...
اسلامی قوانین و اصول ہی کیوں ضروری؟
جواب: زندگی کا دستور بیان کردیا اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک ذات کوہر درجے اور ہر مرتبے کے انسان کے لئے بہترین نمونہ بنا کربھیجا کہ...
غسل کے بعد جسم پر جمےہوئے میل کا علم ہوا، تو پہلے والے غسل و نمازوں کا حکم
سوال: بعض دفعہ بغل یا جسم کے کسی اور حصہ پر جسم کے میل کی تہ جمی ہوئی ہوتی ہے ، انسان کی توجہ نہیں جاتی ، اس کو ہٹائے بغیر ہی وہ فرض غسل کرلیتا ہے ،اس کے بعد نمازیں وغیرہ بھی ادا کرتا رہتا ہے ،بعد میں اس کو پتہ چلتا ہے کہ اس کے جسم پر فلاں جگہ غسل سے پہلے سے ہی میل جما ہوا ہے ، تو ایسی صورت میں اس کا پہلے کیا ہوا غسل ادا ہوا یا نہیں ؟ اس نے جو نمازیں پڑھیں ، وہ ادا ہوئیں یا نہیں ؟ نیز اب جب اس کو علم ہوگیا ہے ،تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
کیا عمرہ کرنے کے لیے مدینہ میں چالیس نمازیں پڑھنا ضروری ہے؟
سوال: اگر عمرہ کرنے گئے ، لیکن مدینے میں چالیس نمازیں ادا نہ کیں، تو کیا عمرہ ہوجائے گا؟
قضا نمازیں عذر کی وجہ سے بیٹھ کرپڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میری والدہ ماضی کی قضاء نمازیں وقتی نمازوں کے ساتھ ساتھ پڑھ رہی ہیں،اسکے متعلق سوال یہ ہے کہ کیا وہ وقتی نمازوں کی طرح قضاء نمازیں بھی بیٹھ کر پڑھ سکتی ہیں جبکہ یہ نمازیں تندرستی کی حالت میں قضاء ہوئی تھی،اور وقتی نمازیں اسلئے بیٹھ کر ادا کر تی ہیں کہ وہ جوڑوں کے درد کے باعث قیام او ر سجدہ ادا نہیں کر سکتی،برائے کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ؟
نفاس کا خون کچھ دن رک کر پھر شروع ہوگیا تو پڑھی گئی نماز روزے کا حکم ؟
سوال: ایک عورت کو پہلے بچے کی ولادت کے بعدچند دن خون آکر رُک گیا۔ چند دن انتظار کرنے کے بعد یہ سمجھ کر کہ اب دوبارہ خون نہیں آئے گا، اُس عورت نے غسل کرکے نمازیں پڑھنا شروع کر دیں، چونکہ محرم کا مہینہ تھا اس لئے نفلی روزے بھی رکھنا شروع کر دیے، لیکن چالیس دن مکمل ہونے سے پہلے ، مثلاً اکتیسویں دن دوبارہ خون آگیا اور چند دن آ کر چالیس دن کے اندر مکمل طور پر رُک گیا۔ اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ عورت نے اُس وقفہ کے دوران جو نمازیں پڑھیں اور نفلی روزے رکھے، تو کیا وہ شرعاً درست تھے یا اُن کی قضا لازم ہے؟ نیزروزے کی حالت میں جو دوبارہ خون آیا، تو کیا وہ روزہ ٹوٹ گیا؟اور اگر ٹوٹ گیا، تو کیا اُس کی قضا لازم ہے؟
حج کرنے کے بعد قضا نمازیں معاف ہوگئیں یا ادا کرنی ہوں گی؟
سوال: جو نمازیں قضا ہوئیں،کیا حج کرنے کے بعد وہ قضا نمازیں ہمیں ادا کرنی ہوں گی یا حج کرنے سے وہ معاف ہوگئیں؟
زندگی میں ہی اولاد میں جائیداد تقسیم کرنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد اپنی اولاد میں تقسیم کرنا چاہے تو کیا حکم ہے؟ بیٹوں اور بیٹیوں کو کتنا کتنا حصّہ ملے گا؟ اگر کوئی بعض اولاد کو حصّہ دے بعض کو نہ دے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نیز اولاد والد سے اس کی زندگی میں اپنے حصے کا زبردستی مطالبہ کر سکتی ہے یا نہیں؟