
کمر درد کی وجہ سے رکوع اور سجدے کے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی خاتون کو کمر کے مہروں میں درد کی وجہ سے ڈاکٹر جھکنے سے منع کر رہے ہوں کہ اس سے بیماری بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ کمر کا درد بھی کئی سال پرانا ہے اور اس میں زیادتی ہو رہی ہے۔ خود ان کا بھی یہ تجربہ ہو کہ اگر جھکا نہ جائے تو کمر درد میں افاقہ ہوتا ہے، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس صورت میں ان کو نمازوں میں بغیر جھکے یعنی رکوع اور سجدہ سر کے اشارے سے کرنے کی اجازت مل سکتی ہے؟
مقتدی سے واجب ترک ہو جائے تو سجدہ سہو کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مقتدی سے امام کی اقتدامیں بھولے سے کوئی واجب چھوٹ جائے ،جبکہ امام سےکوئی واجب نہ چھوٹا ہو، تو اب وہ مقتدی سجدہ سہو کس طرح کرے گا؟ اس کا طریقہ ارشاد فرمادیں۔
سورہ فاتحہ یا سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں یاد آیا تو
سوال: نماز کی شروع کی رکعات میں اگر کسی نے سورہ فاتحہ پڑھی اور بھولے سے رکوع کردیا، اور رکوع میں یاد آیا کہ سورت نہیں پڑھی ہے يا بھولے سے سورت پڑھ کر رکوع کردیا اور یاد آیا کہ فاتحہ نہیں پڑھی تو وہ کیا کرے؟ اگر وہ اس خیال سے واپس قیام کی طرف نہیں لوٹتا کہ آخر میں سجدہ سہو کرلوں گا اور سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلیتا ہے تو کیا یہ طریقہ درست ہے؟ یہ بھی ارشاد فرمادیں کہ اگر بھولی ہوئی فاتحہ یا سورت سجدہ میں یاد آئے تو اب کیا حکم ہے؟ سائل : محمد زبیر علی (نارتھ کراچی )
فجر اور عصر کے وقت میں سجدہ تلاوت کرنے کا حکم
سوال: (1)فجر اور عصر کے وقت میں سجدہ تلاوت ادا کر سکتے ہیں؟(2) اگر جائز ہے، تو اس کے جواز کی وجہ کیا ہے؟
دوسری رکعت کے شروع میں ثنا پڑھ لینے کا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی نے فرضوں کی دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ سے پہلے ثناء پڑھ لی، تو کیا سجدہ سہو کرنا ہوگا ؟
حمل کے آخری دنوں میں عورت نماز کس طرح پڑھے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حمل کے آٹھویں نویں ماہ میں سجدہ کرتے وقت سخت دشواری ہوتی ہو یا سجدہ کرنے میں درد ہوتا ہو، تو کیا اشارے سے نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی؟
نمازِ عصر کے بعد سجدۂِ شکر اور سجدۂِ تلاوت کرنے کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز عصر کے بعد سجدہ شکروسجدہ تلاوت ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟
نماز کی پہلی رکعت میں ثناء کا تکرار کرنے سے سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں ؟
سوال: اگر کوئی نماز کی پہلی رکعت میں ثناء کا تکرار کر لے، تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا ؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
نماز کے کون سے واجب چھوڑنے سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز کے کچھ واجبات ایسے بھی ہیں جن کو بھولنے سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا، تو وہ واجبات کون سے ہیں؟
نماز میں قراءت، فاتحہ کی بجائے سورت سے شروع کر لی تو نماز کا حکم؟
جواب: سجدہ سہو کریں اور اگر ایک آیت کی مقدار پڑھنے سے پہلے ہی یاد آجائے ، تو فورا ًسورۃ الفاتحہ شروع کردیں ، پھر سورت ملائیں،البتہ اس صورت میں سجدہ سہو لاز...