سرچ کریں

Displaying 411 to 420 out of 4620 results

411

زکوٰۃ سے بچنے کیلئے نصابِ زکوٰۃ دوسرے کی ملک کرنا کیسا ؟

سوال: میرے والد نے سونے کی جیولری لے کر میری شادی کے لئے میری ملک کردی ہے ابھی شادی نہیں ہوئی ، اس جیو لری پر جو زکوۃ بنتی ہے وہ ادا کرنے کے لئے میرے پاس پیسے نہیں ہیں ، تو کیا میں وہ زیور اپنی نابالغ بھانجی کی ملک کرسکتی ہوں تاکہ اس پر زکوٰۃ نہ بنے ؟

411
413

سجدہ تلاوت سے متعلق چند احکام

سوال: (1)اگر کسی شخص کے کئی سجدہ تلاوت ادا کرنے سے رہ گئے ہوں،تو کیا اُن تمام سجدوں کی تلافی کے لیےصرف ایک سجدہ کرلینا کافی ہوجائے گا،یا جتنے سجدے واجب ہوئے ہیں، اُتنے ہی ادا کرنے ہوں گے؟ (2) اگر طالبِ علم سبق پڑھتے ہوئے،بار بار آیتِ سجدہ کی تکرار کرے،تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟کیا اسے ایک سجدہ کرنا ہی کافی ہوگا یا جتنی بار آیت پڑھی ہے،ان سب کی تعداد کے برابر سجدے کرنے ہوں گے؟ (3) آیتِ سجدہ کی تلاوت سےسجدہ تلاوت واجب ہونے کے لیےاپنے کانوں تک آواز پہنچنا شرط ہے یا نہیں؟

413
414

کیا زکوٰۃ دینے کے لیے زکوٰۃ کا بتانا ضروری ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا اپنے سگے بہن بھائیوں کوزکوٰۃ کی رقم زکوۃ کا بتائے بغیر دے سکتے ہیں یا نہیں؟

414
415

مالِ تجارت کی زکوٰۃ میں کون سی قیمت کا اعتبار ہوگا؟

سوال: میری دکان ہے ، ایک چیز میں پانچ روپے میں خرید کر دس روپے میں بیچتا ہوں۔ اب پیچھے اس کا ریٹ بڑھ کر آٹھ روپے ہوگیا ہے تو یہ ارشاد فرمائیں کہ اب میں کس ریٹ سے زکوٰۃ کا حساب لگاؤں؟

415
416

نفلی طواف شروع کیا، تو پورا کرنا لازم ہے؟ پورا نہیں کیا تو کیا حکم ہے ؟

سوال: اگر کسی خاتون نےنفلی طواف کے دو چکر کر کے چھوڑ دئیے،تو کیا خاتون پراس نفلی طواف کو پورا کرنا ضروری ہے؟ اگر پورانہیں کیا، تو کیا اس کے چھوڑنے پر کوئی کفارہ بھی ہوگا؟ کیونکہ عورت کو پریگننسی (Pregnancy) ہے، ساتواں مہینا ہے،کنڈیشن ایسی ہے کہ چلنا بہت مشکل ہے،مجبوری کے تحت چھوڑا ہے ،جان بوجھ کر نہیں۔

416
417

متعدد افراد کا ایک آدمی کو زکوٰۃ کی ادائیگی کا وکیل بنانا

سوال: ہماری جوائنٹ فیملی ہے،ہمارے گھر کے متعدد افراد ،گھر کے ہی ایک فرد کو زکوٰۃ کی رقم دے کر وکیل بنادیتے ہیں کہ مستحق تک زکوٰۃ پہنچا دو، توکیا کئی افراد ایک آدمی کو زکوٰۃ کی ادائیگی کا وکیل بنا سکتے ہیں؟

417