
جمعہ کی کونسی اذان کے بعد کاروبار بند کرنے کا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جمعہ کے دن کونسی اذان پر کاروبار بند کرنے کا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کا بکر پر 2500روپے دَین تھا، بکر ایک ساتھ اس دَین کو ادا نہیں کرسکتا ،خالد نے زید سے کہا کہ تمہارا بکر پر جو دَین( جو چیز واجب فی الذمہ ہو کسی عقد مثلاً بیع یا اجارہ کی وجہ سے یا کسی چیز کے ہلاک کرنے سے اسکے ذمہ تاوان ہو یا قرض کی وجہ سے واجب ہو، ان سب کو دَین کہتے ہیں۔ (حاشیہ بہارشریعت،752/2)) ہے وہ مجھے 2000روپے میں بیچ دو، میں تمہیں 2000 یکمشت دے دیتا ہوں پھر زید سے میں تھوڑا تھوڑا کرکے وصول کرتا رہوں گا،کیا خالد اور بکر کا اس طرح کرنا درست ہے یا نہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گھر میں دو ٹی وی ہیں،اگر ان میں سے ایک بیچیں اور خریدنے والا اس کا غلط استعمال کرے تو کیا گناہ ہمیں ملے گا؟
زیادہ ایڈوانس دے کر کرایہ کم کروانا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک مکان کرایہ پر لینا چاہتا ہوں جس کا کرایہ عام طور پر پچیس ہزار روپے اور ایڈوانس پانچ لاکھ روپے ہوتا ہے لیکن مالک مکان نے مجھے یہ آفر کی ہے کہ اگر آپ مجھے بارہ لاکھ روپے ایڈوانس دے دو تو میں کرایہ کم کرکے پندرہ ہزار کردوں گا۔ کیا اس طرح زیادہ ایڈوانس دے کر کرایہ کم کروانا جائز ہے؟
کمیشن ایجنٹ کا زائد قیمت پر چیز بیچنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کمیشن ایجنٹ کمپنی ریٹ سے زیادہ قیمت پر چیز بیچ کر اضافی رقم خود رکھ سکتا ہے؟
محرم الحرام میں نئےکپڑوں اور شادی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا محرم الحرام کے پہلے دس دن میں نئے کپڑے پہن سکتے ہیں اور گھر میں کلر وغیرہ بھی کروا سکتے ہیں؟ اورکیا محرم الحرام کے مہینے میں شادی کرنا جائز ہے؟
محرم الحرام میں قربانی کاگوشت کھاناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے گھر میں قربانی کاگوشت پڑا ہوا ہے۔ چند دن پہلے میرا ایک عزیز گھر میں آیا اس نے بتایا کہ قربانی کاگوشت محرم سے پہلے پہلے ختم ہوجانا چاہئے محرم میں قربانی کا گو شت کھانا گناہ ہے۔ میری رہنمائی فرمائیں کہ قربانی کا گوشت کب تک کھا سکتے ہیں کیا واقعی محرم میں کھانا گناہ ہے؟
عورت کا مہر معاف کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ نکاح کے وقت جومہرمقررہواتھااگرعورت اپنی رضامندی سےاُسے معاف کردے توکیااس طرح حق مہرمعاف ہوجاتا ہے؟ اورپھرعورت بعدازطلاق اس کامطالبہ کرسکتی ہے؟
پھوپھی اوربھتیجی کونکاح میں جمع کرناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بیوی کے نکاح میں ہوتے ہوئے اس کی بھتیجی سے نکاح کرنا جائز ہے؟
مکان بیچ کراُسی میں کرایہ پر رہنے کی شرط لگاناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک مکان خریدنا چاہتا ہوں مگر بیچنے والے کی طرف سے یہ شرط لگائی جا رہی ہے کہ دو سال تک وہ مکان میں کرائے دار کے طور پر رہے گا۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس شرط کے ساتھ میرا مکان خریدنا جائز ہے یا نہیں؟