
لقمہ دینے کے لیے نابالغ حافظ پہلی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تراویح میں لقمہ دینے کے لیے ایسے نابالغ حافظ کو پہلی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں؟ جو سمجھدار ہو، نماز کی ادائیگی کا طریقہ جانتا ہو۔
قرض معاف کرنے سے زکوٰۃ کا حکم اور مالِ تجارت کے بدلے خریدے گئے برتنوں پر زکوٰۃ کا حکم؟
جواب: طریقہ بیان کرتے ہوئے ملک العلماء امام کاسانی علیہ الرحمۃ بدائع الصنائع میں لکھتے ہیں: ”و الحيلة في الجواز أن يتصدق عليه بخمسة دراهم عين ينوي عن زكاة ا...
بیل دوڑ کے مقابلے کروانا، اس میں شریک ہونا اور دیکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقہ میں’’بیل دوڑ‘‘ کے مقابلے بہت زیادہ ہوتے ہیں، جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ اولاً مخصوص افراد یا پارٹیاں اس مقابلے کا اہتمام کرتی ہیں اور بیل رکھنے والے کئی افراد اس میں حصہ لیتے ہیں،جس کے بیل جیت جائیں، انہی پارٹیوں کی جانب سے اسے بھاری رقم اور مختلف انعامات دئیے جاتے ہیں۔ پھر جب بیل دوڑانے کی باری آتی ہے،تو عموماً اکٹھے دو بیلوں کے پیچھے مخصوص انداز میں ایک نشست باندھی جاتی ہے، اس پر ایک شخص کیل لگی چھڑی ہاتھ میں لئے بیٹھ جاتا ہےاور دوڑ کے دوران جو بیل تیز نہ دوڑے، اسے کیل چبھوتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے بیل زخمی ہوجاتا اور بسا اوقات اس کا خون بھی نکل آتا ہے۔ ان بیلوں نے ایک مخصوص جگہ تک دوڑنا ہوتا ہے، کئی مرتبہ یہ بیل بے قابو ہوکر اس جگہ سے ہٹ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوتا ہے، مثلاً بیلوں کا کسی اونچی جگہ سے گِر جانا،مجمع میں آکر لوگوں کو زخمی کرنا اور ان کا مالی نقصان کر دینا وغیرہ، پھر بیل جیتنے پر خوشی میں خوب ڈھول، گانے باجے اور ڈانس/ ناچنا بھی ہوتا ہے، نیز اس میں نمازوں کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی۔ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ مذکورہ طریقہ کار کے مطابق بیلوں کی دوڑ کے مقابلے کروانا اور اس میں شریک ہونا شرعاً کیسا؟
چھپکلی کی بیٹ دہ دردہ سے کم پانی میں گر جائے تو پانی کا کیا حکم ہے ؟
سوال: چھپکلی کی بیٹ (پاخانہ) اگر بالٹی کے پانی میں گر جائے، تو اس پانی کا کیا حکم ہوگا مطلب پاک ہے یا ناپاک؟
چوہا دہ دردہ سے کم پانی میں گر کر مر جائے تو پانی کا کیا حکم ہے ؟
جواب: ناپاک ہوجاتاہے ،لہذا مذکورہ حوض میں چوہا گرنے کے سبب اس کا سب پانی ناپاک ہوچکاہے ،پہلے اس حوض سے مرا ہوا چوہا نالاجائے اور پھر شرعی اصولوں کے مطابق ...
نکسیر کے بعد چھینک آجائے اور کپڑوں پر لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: سردیوں میں مجھےاکثر ناک سےخون آتا ہے ،خون نکلنے کے بعد اس کا کچھ اثر ناک میں باقی رہتا ہے، اس دوران اگر چھینک آئے اورناک سے نکلنے والا مواد آستین پر گر جائے ، تو کیا آستین ناپاک ہوجائے گی جبکہ اس میں خون نہیں ہوتا ؟
بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟
جواب: طریقہ مسنونہ کے خلاف ہوگا۔ لہٰذا نماز میں تلاوت و اذکار، نماز سکھانے کےلیے بھی اتنی بلند آواز سے نہ پڑھیں کہ اگر وہاں کچھ صفوف تصور کی جائیں تو ان م...
آنکھ سے نکلنے والے پانی کے متعلق تفصیل
سوال: اگر آنکھوں میں الرجی ہو جس وجہ سے آنکھوں سے پانی آئے تو کیا وہ پانی ناپاک ہو گا؟ اور اگر آنکھوں میں کوئی مسئلہ نہیں مگر زکام ہے ، چھینکیں آنے کی وجہ سے آنکھوں سے پانی نکل پڑتا ہے تو اس کا کیا حکم ہو گا ؟
ابرو اور پلکوں وغیرہ کے بالوں کو کلر کرنا
جواب: ناپاک اشیاء پر مشتمل کریم یا پاؤڈر نہ لگائیں اور سفید بالوں کے لئے سیاہ یا مائل بہ سیاہ ( یعنی سیاہ سے ملتا جلتا) خضاب یا کلر استعمال نہ کریں، ہاں اگر...
واٹس ایپ شادی گروپ میں پروفائل شیئرکر نے پر ایڈمن کا پیسے لینا کیسا؟
سوال: زید نے واٹس ایپ پر ایک شادی گروپ بنایاہواہے۔ جس میں تقریباً 800 سے زائدافراد ایڈ ہیں۔اس گروپ میں ایڈتو کوئی بھی ہوسکتا ہے ،البتہ کوئی ممبر اس گروپ میں میسج نہیں کرسکتا۔اگر کوئی ممبر اپنی پروفائل شیئر کرنا چاہتا ہے، تو اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ ممبر ایڈمن سے پرسنل پر رابطہ کرکے اسےاپنی پروفائل سینڈ کردیتا ہے ۔ایڈمن اس پروفائل کی سیٹنگ وغیرہ کرکے ، ایک کوڈ لگاکر اس فائل کو اپنے پاس سیو کرلیتاہے اور ہر 15دن بعداسے گروپ میں شیئر کرتا رہتا ہےاورچھ ماہ تک یہ پروفائل شیئر کی جاتی ہے۔اس سارے پروسیس کے بدلے ایڈمن اس ممبر سے 500 روپے اجرت کے طور پر لیتا ہے۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا ایڈمن کا اس پروسیس کے بدلے 500 روپے لینا جائز ہے؟ نوٹ:پروفائل میں لڑکے / لڑکی کی عمر،تعلیم،شہراورجاب وغیرہ کی صرف معلومات درج ہوتی ہیں۔کسی لڑکی کی تصویر شیئر نہیں کی جاتی ۔