
اسلامی کتابوں کی مالیت نصاب تک پہنچ رہی ہو، تو کیا ان کی بھی زکوۃ دینی ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ گھر میں اسلامی کتابیں موجود ہوں مثلا کسی نے گھر میں مدنی لائبریری بنائی اور وہ کتابیں اتنی ہیں کہ زکوٰۃ کے نصاب تک ان کی مالیت پہنچ گئی تو کیا ان کتابوں پر زکوٰۃ واجب ہوگی؟
پتوجڑی کی خرید و فروخت کا حکم؟
سوال: گائے کے پیٹ میں دو قسم کی اوجھڑی ہوتی ہے۔ ایک بڑی اور ایک اس کے ساتھ بٹوے (پرس) کی شکل میں چھوٹی ہوتی ہے۔ اس میں بھی پیٹ کی طرح گوبر اور غلاظت بھری ہوتی ہے، اس کو پتوجڑی کا نام دیا جاتا ہے۔اس کو اکثر لوگ اب بیچتے ہیں ، جو بیرون ملک ایکسپورٹ ہوتی ہے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان سے کاسمیٹک کا سامان بنتا ہے۔ اللہ بہتر جانے اس کا کیا ہوتا ہے،لیکن آنکھوں دیکھا حال ہے کہ اس کی مالیت کافی ہے،یعنی ایک پتوجڑی کی قیمت فی الوقت 1500روپے تک بھی گئی ہے۔اس پتوجڑی میں بڑے پیٹ کی بنسبت زیادہ نجاست پائی جاتی ہے، اس کا صاف کرنا بھی انتہائی مشکل امر ہے۔عرض یہ ہے کہ ایک مسلمان کے لیے اس کی خرید وفروخت کرناکیسا ہے؟نیز اس کی رقم کسی دینی کا م میں خرچ کرنایا کسی غریب کودے دینا کیساہے؟ یادرہےکہ ہمارے ہاں اکثر لوگ بیرون ممالک ایکسپورٹ کرنے کے لیےخریدتے ہیں،کھانے کےلیے بہت کم لوگ خریدتےہیں۔
بیٹا اپنی ماں کی طرف سے زکوۃ ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟
سوال: ماں پر زکوۃ واجب ہوتو کیا بیٹا اپنے مال سے ، اپنی ماں کی طرف سے زکوۃ نکال سکتا ہے اور کیا بیٹے کےاپنی ماں کی طرف سے زکوۃ نکالنے سے ،ماں کی زکوۃ ادا ہوجائے گی؟نیز بیٹا اگر ماں کی زکوۃ اپنے مال سے نکال دے تو ماں کو ثواب ملے گایا بیٹے کو؟
مالِ تجارت میں تیس بھینسیں ہوں، تو کتنی زکوٰۃ ہوگی؟
سوال: کسی کے پاس مالِ تجارت میں تیس بھینسیں ہوں، یہ بھینسیں بیچنے کے لئے خریدی ہیں،تو کیا ان پر زکوۃ ہو گی اور کتنی ہو گی؟
صف کے درمیان میں دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا
جواب: رقم الحدیث: 1002، دار إحياء الكتب العربية) نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ستونوں کے درمیان کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے اجتناب کیا جاتا تھا، چنانچہ جامع ترمذی کی...
امام کے ساتھ سالانہ اجرت طے ہوئی اور اس نے پہلے ہی امامت چھوڑ دی، تو کیا اتنے دنوں کی اجرت ملے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ہم اپنے گاؤں کی مسجد کے لئےایک امام صاحب لائے، جن کےساتھ یہ طے پایا کہ آپ پنجگانہ نمازیں، نمازِجمعہ اور عیدین کی نماز پڑھائیں گے، جس کے عوض ہم آپ کو سالانہ اجرت دینگے، جس میں بڑی عید (عیدالاضحیٰ) پر 30 ہزار روپے اور چھوٹی عید (عیدالفطر) پر 50 ہزار روپے دینگے اور سالانہ آپ کو 30 من گندم بھی دینگے، اب وہ امام صاحب 2 ماہ نمازیں پڑھانے کے بعد چھوڑ کر چلے گئےہیں، اب پوچھنا یہ ہے کہ ان کو اس رقم اورگندم میں سے کچھ ملے گا یا نہیں؟
قربانی کی نیت سے جانور خرید کر پھر بیچنا کیسا؟
جواب: رقم کم کرکے بقیہ کا دوسرا جانور خرید ے،تو بیچنا ناجائز ہے اوریہ گناہگار ہوا ، اس پر توبہ لازم ہے اور بچائی ہوئی رقم صدقہ کر دے اور اگراسے بی...
سوال: میری بہو یعنی میرے بیٹے کی بیوی جو کہ میری سگی بھانجی بھی ہے اور صاحبِ نصاب بھی نہیں ہے،کیا میں اس کو اپنی زکوٰۃ دے سکتا ہوں؟
سپلائیر کا دوکاندار کو اس لئے رقم دینا کہ کسی اور کا مال نہ رکھے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم بیکری آئٹم (بسکٹ ، کیک وغیرہ )دوکانوں پر جا کر بیچتے ہیں، اور دوکان دار کسی دوسرے کا مال اپنی دوکان پر نہ رکھے بلکہ ہم سے ہی مال خریدے اس لئے دوکان دار کو کچھ رقم دیتے ہیں، کبھی وہ رقم ہمیں واپس مل جاتی ہے اور بعض اوقات رقم واپس نہیں ملتی ، کیا اس مقصد سے دوکان دار کو کچھ رقم دینا شرعاً درست ہے؟
کسی کی چندے کی رقم کے بجائے اپنی ذاتی رقم مسجد وغیرہ میں دینا
سوال: اگر کوئی شخص دوسرے کو مسجد کا چندہ دینے کا وکیل بنا کر اس کے اکاؤنٹ میں رقم ڈال دے، اور جس کے اکاؤنٹ میں ڈالا گیا، اس کے پاس اپنی ذاتی رقم کیش میں اتنی موجود ہو،جوچندےوالے نے اس کے اکاونٹ میں ڈالی ہے ، تو کیا ایساہوسکتاہے کہ وہ شخص اپنی کیش والی رقم مسجد میں دےدے اور اکاؤنٹ والی رقم اپنے استعمال میں لے آئے؟کیا اس کاایساکرناشرعا درست ہو گا؟