
تھکاوٹ کی وجہ سے پانچوں نمازیں ایک ہی وقت میں قضا پڑھنا
جواب: شرعی کسی ایک نماز کو بھی جان بوجھ کر قضا کردینا سخت حرام وگناہ کبیرہ ہے۔ جو شخص جان بوجھ کر ایک وقت کی نماز بھی چھوڑے تو ایسا شخص گناہ کبیرہ کا مرتکب ...
شرعی سفر کی حد کدھر سے شروع ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی مسافر کے لیے جو فاصلہ بیان کیا جاتا ہے کہ 92 کلومیٹر یا زیادہ کا سفر ہو، تو وہ مسافر کہلائے گا۔ یہ فاصلہ سفر کرنے والے کے گھر سے لے کر جس گھر جانا ہے ، ان دونوں کے درمیان کا ہے یا دونوں شہروں کی حدود کے درمیان کا ہے ؟ ہر صورت میں اس کا حوالہ کیا ہے ؟
ادھار میں آرڈر پر زیور بنانا کیسا ؟
جواب: شرعی طور پر جائز ہے ۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ زیوریا اس کے علاوہ کوئی اور چیز کاریگر سے تیار کروانا شرعی طور پر بیع استصناع کے زمرے میں آتا ہے ۔ اس ...
وطن اصلی میں سے گزر کر گھر جائے بغیر آگے مسافت شرعی سے کم سفر کیا تو قصر کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں کہ سائل نے وطن اقامت سے وطن اصلی کی طرف سفر کیا لیکن جیسے ہی وہ اپنے شہر میں داخل ہوا اس نے آگے سفر کیا ،اپنے گھر نہیں گیا ۔ جس جگہ سفر کیا وہ گھر سے یعنی وطن اصلی سے شرعی سفر نہیں بنتا، جہاں سائل نے سفر کیا اپنے شہر سے آگے وہاں پوری نماز پڑھے گا یا قصر؟ رہنمائی فرما دیں۔
بالغ لڑکا لڑکی کاکورٹ میرج کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک بالغ لڑکی اوربالغ لڑکے نے گھروالوں کی مرضی کے بغیرکورٹ میرج کی جہاں کسی مولانا صاحب نے دوگواہوں کے سامنے ایجاب وقبول کروایا۔لڑکا،لڑکی کاکفوہے یعنی کسی معاملے میں لڑکی سے اس قدرکم نہیں کہ اس کے ساتھ نکاح کرنالڑکی کے اولیاء کے لیے باعث شرمندگی ہو،لڑکاراجپوت اورلڑکی آرائیں برادری سے تعلق رکھتی ہے۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ یہ نکاح درست ہوایانہیں ؟
ایک معروف کمپنی کی تجارتی ڈیل کا شرعی حکم
سوال: ایک مینوفیکچر کمپنی کیش پر کام کرتی ہے ، ادھار پر کام نہیں کرتی جبکہ ایک معروف سپر اسٹور کو ادھار پر سامان کی حاجت ہے ، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ان دونوں نے درج ذیل طریقہ اختیار کیا ہے : ایک شخص بطورِ ڈسٹری بیوٹر مینوفیکچر کمپنی سے مال خرید کر ثمن ادا کر کے قبضہ کر لیتا ہے (مینوفیکچر کمپنی کی طرف سے ڈسٹری بیوٹر پر کوئی شرطِ فاسد نہیں لگائی گئی) پھر ڈسٹری بیوٹر مینوفیکچر کمپنی ہی کو اپنا وکیلِ مطلق بنادیتا ہے کہ مینوفیکچر کمپنی جسے چاہے یہ مال فروخت کر دے۔ پھر مینوفیکچر کمپنی بحیثیتِ وکیل اپنے مؤکل (ڈسٹری بیوٹر) کے مال کو مثلاً تین ماہ کے ادھار پر سپر اسٹور کو فروخت کر دیتی ہے ، تین ماہ گزر جانے کے بعد سپر اسٹور سے وکیل کو پیمنٹ موصول ہوتی ہے جسے وصول کرنے کے بعد وکیل (مینوفیکچر کمپنی) اپنے مؤکل (ڈسٹری بیوٹر) کو پہنچا دیتی۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ(1)کیا مذکورہ طریقۂ کار شرعی طور پر جائز ہے ؟ (2)نیز اس میں خدانخواستہ سپراسٹور کا نقصان ہوگیا یا دیوالیہ ہوگیا اورسپر اسٹور وکیل کو رقم لوٹانے سے عاجز آ جاتا ہے ، رقم ادا نہیں کرتا تو یہ نقصان کون برداشت کرے گا ؟ وکیل (مینو فیکچر کمپنی) یا مؤکل (ڈسٹری بیوٹر) ؟
مسجد سے کسی اور کے جوتے پہن کر گھر آگیا ، تو اب کیا حکم ہے ؟
جواب: شرعی اعتبار سے ”لقطہ“ہے، جس کا بنیادی حکم یہ ہے کہ اُس کی تشہیر کی جائے اور مالِک تک پہنچانے کے حتی المقدور ذرائع اختیار کیے جائیں، چنانچہ اگر مالِک ...
مسافر کس مقام سے نماز میں قصر کرے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)جب انسان شرعی مسافت کے ارادے سے گھرسے نکلے تووہ کس مقام سےنمازمیں قصرکی ابتداء کرے گا؟ (2)جوشرعی مسافت کے ارادے سے گھرسے نکلاوہ اگرراستے میں مثلا50کلومیڑفاصلہ طے کرنے کے بعد گاڑی تبدیل کرتاہے یاجاتے جاتے 50کلومیڑفاصلہ طے کرنے کے بعدکچھ دیررک کراپناکوئی کام کرتاہے جبکہ گھرسے نکلتےوقت اس کاارادہ شرعی مسافت تک جانے کاتھاتوایسی صورت میں قصرکے احکام باقی رہیں گے یانہیں؟اوراگروہ گھرسے شرعی مسافت کے ارادے سے نہیں نکلابلکہ گھرسے نکلتے وقت اس نے یہی نیت کہ میں ابھی 50کلومیڑفاصلے پرموجودفلاں مقام تک جارہاہوں وہاں اپناکام کروں گاپھروہاں سے آگے50کلومیڑجاناہے اس صورت میں وہ نمازوں میں قصرکرے گایانہیں ؟ سائل :رمضان(حافظ آباد)
بیوی کا شوہر سے گھر اپنے نام کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ میری زوجہ چند ماہ سے یہ مطالبہ کررہی ہے کہ اپنا گھر میرے نام کرو اور میرے مطالبہ پورا نہ کرنے کی وجہ سے حقوقِ زوجیت ادا نہیں کرتی برائے کرم ہماری اس معاملے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔ سائل:محمدانیس شاہد(نارتھ کراچی)
ہینڈ رائٹنگ(Hand writing) والی کمپنی (company) کے ذریعے ارننگ کرنے کا حکم
جواب: شرعی طور پر اپنا کام بنانے کے لیے صاحبِ امر کو کچھ دینا رشوت کہلاتا ہے اور رشوت کالین دین ناجائز و حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔ دلائل: رشوت کی حرم...