
نابالغ بچوں کا بڑوں کی صف میں کھڑا ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سمجھدار اورناسمجھ بچےبالغوں کی صف میں کھڑےہوجائیں اورنمازشروع کردیں ، توبعد میں آنے والےنمازی کاان کو صف سےپیچھےکرناکیساہے؟ سائل:غلام سرور(خداکی بستی،سرجانی ٹاؤن،کراچی)
صدقۂ فطر کی ادائیگی میں اصل دینے والے کی جگہ کا اعتبار ہوگا یا وکیل کی جگہ کا ؟
سوال: صدقہ فطرکی ادائیگی میں کس کااعتبارہے ،جس کے ذمہ لازم ہے ،اس کااعتبارہے یاکسی اورکا مثلاایک پاکستانی عارضی طورپریوکے میں رہتاہے،اس کے بیوی بچے پاکستان میں ہیں ،وہ پاکستان میں کسی کووکیل بناتاہے کہ میری اورمیرے بیوی ،بچوں کی طرف سے صدقہ فطر اداکردو ، بچے سب اس کے عیال میں ہیں ،کچھ عاقل بالغ ہیں اورکچھ نابالغ۔بالغ اولاداوربیوی توصاحب نصاب ہیں ،لیکن نابالغ صاحب نصاب نہیں ،تواس صورت میں یوکے میں صدقہ فطرکی جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگایاپاکستان میں جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگا؟اسی طرح اگریہ یوکے میں خوداداکرتاہے،توکس جگہ کی قیمت کااعتبارہوگا؟
نابالغ بچوں کو ملنے والے تحفے کا حکم
سوال: کیا کسی نا بالغ بچے کو ملنے والا تحفہ، ماں باپ اپنے دوسرے بچوں کے استعمال میں لاسکتے ہیں؟نیز کیا اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ بچے کا وہ تحفہ ماں باپ لے کر،بدلے میں بچے کیلئے رقم رکھ دیں؟اگر ایسا کرسکتے ہیں تو کیا اس صورت میں تحفے کی پوری قیمت رکھنا ضروری ہوگا؟
بچے کو کب تک دودھ پلانا ضروری ہے ؟
سوال: میرے بھائی اور اس کی زوجہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے اور علیحدگی کے وقت میری بھابھی حاملہ تھی ،ان کا کہنا ہے کہ لڑکا یا لڑکی جو بھی پیدا ہوگا وہ اُسے نہیں رکھیں گی ، تو میرا ارادہ ہے کہ بھائی کی ہونے والی اولاد کو میں رکھوں گی ،مگر مجھے پوچھنا یہ ہے کہ میرا اپنا بھی ایک 14 مہینے کا دودھ پیتا بچہ ہے اور اب جب میں بھائی کا بچہ پالوں گی تو ظاہر ہے کہ اس کی تو خوراک میرا دودھ ہی ہوگی ،تو کیا میں اپنے 14 ماہ کے بچے کو دو سال کی مدت سے پہلے ہی دودھ چھڑا سکتی ہوں ؟ کیونکہ ایک ساتھ دو بچوں کو دودھ پلانے میں میرے لئے آزمائش ہو جائے گی ۔شرعی رہنمائی فرمائیں۔
نابالغ بچہ احرام کے خلاف کرے تو دم والدین پر ہوگا یا بچے پر؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ بہت سے لوگ عمرہ کرنے جاتے ہیں، تو اپنے نابالغ بچے بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔ اُنہیں بھی اپنے ساتھ عمرہ ادا کرواتے ہیں۔ اُن بچوں کے متعلق سوال یہ ہےکہ اگر وہ کوئی ایسا فعل کریں، کہ جس کے سبب دم لازم ہوتا ہو، تو کیا بچوں کی طرف سے اُن کے والدین دَم ادا کریں گے یا بچوں کی ملکیت میں موجود رقم سے دم ادا کیا جائے گا؟
کرائے پر دی ہوئی دوکانیں،مکان گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ کسی شخص کی بہت ساری جائیداد ہوتی ہے ،جس میں دوکانیں ، مکان بھی ہوتے ہیں ، جو کرائے پر دیے ہوتے ہیں ۔ وہ شخص اپنی زندگی میں ہی بچوں میں تقسیم کرتے ہوئے مکان اور دوکانیں بچوں کے نام کر دیتا ہے،جس کا کرایہ وغیرہ والد کی زندگی میں ہی بچے لینا شروع ہوجاتے ہیں ، لیکن والد نے دوکانیں مکان جن لوگوں کو کرائے پر دیے ہوتے ہیں،ان لوگوں سے خالی کروا کر بچوں کو نہیں دیتا ،صرف دوکانوں کی رجسٹری بچوں کے نام کروا کر مکمل اختیارات بچوں کو دے دیتا ہے ، یہاں تک کہ اگر وہ بچے ان کرائے داروں کو نکالنا چاہیں ، تو نکال بھی سکتے ہیں ، ان کی جگہ کسی اور کو کرائے پر دے سکتے ہیں ، لیکن بچے سوچتے ہیں کہ کسی اور کو بھی تو کرائے پر دینا ہی ہے ، ان کے پاس ہی رہنے دیتے ہیں ، تو اس طرح بچے بھی ان کو نہیں نکالتے اور جو کرایہ پہلے والد صاحب وصول کرتے تھے ، اب والد کی موجودگی میں بچے وصول کرتے رہتے ہیں ، اپنی اپنی دوکان مکان کے معاملات دیکھتے رہتے ہیں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ والد نے کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو قبضہ نہ دیا ہو ، تو کیا اس طرح وہ دوکانیں ، مکان بچوں کے ہوجائیں گے یا کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو دینا ضروری ہے ؟ اگر کرائے داروں سے خالی کروا کر قبضہ نہ دیا ہو اور والد کا انتقال ہوجائے ، تو اب بعد میں وہ کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان وراثت کے طور پر تقسیم ہوں گے یا جن بچوں کو زندگی میں والد نے دے دیے تھے ، ان کے ہوگئے ؟
قضاء نماز کے ہوتے ہوئے نوافل پڑھنے کا حکم
جواب: پرورش اور حاجت کے کاموں میں سعی و کوشش کے عذر کی وجہ سے تاخیر جائز ہے اصح قول کے مطابق۔ علامہ شامی رحمۃ اللہ تعالی علیہ لکھتے ہیں : ”أی ما يحت...
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام پر مسجد کا نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب: پرورش کے مخصوص مرحلہ سے نہیں گزارا گیا تھا) کے درمیان ثنیۃ الوداع سے مسجد بنی زریق تک دوڑ کروائی۔(صحیح البخاری، کتاب الصلوۃ، جلد 1، صفحہ 59، مطبوعہ ...
حدیث: تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے
جواب: پرورش کی اور جوانی تک تجھ پر احسان کیا، جو تیری خاطر کماتا تُواسی کے کھانے پینے میں لگاتار مشغول رہا۔ (۲)…جب رات نے بیماری میں تجھے کمزور کردیا تو...