سرچ کریں

Displaying 41 to 50 out of 494 results

41

پھول کی خوشبو محسوس ہونے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟

سوال: جو شخص پھول بیچنے کا کام کرتا ہو تو وہ روزہ رکھے تو روزہ ہوگا یا نہیں کیونکہ خوشبو آتی رہتی ہے ؟

41
42

حیض سے فارغ ہوکرغسل سے پہلے روزہ رکھنا

سوال: اگر عورت کا حیض صبح فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے ختم ہو گیا، لیکن اس نے ابھی غسل نہیں کیا اور روزہ رکھ لیا اور پھر روزہ رکھنے کے بعد اس نے غسل کیا، تو کیا اس کا روزہ ہو جائے گا؟

42
43

سحری کے بغیر نفل روزہ رکھا تو روزہ ہو گیا ؟

سوال: زید نے رات میں یہ نیت کی کہ میں کل نفل روزہ رکھوں گا۔ ہاں! اگر سحری میں اٹھ گیا تو ٹھیک ورنہ روزے سے ہی رہوں گا۔ پھر اتفاق ایسا ہوا کہ زید کی سحری میں آنکھ ہی نہیں کھلی اور اُس نے بغیر سحری ہی کے وہ نفل روزہ مکمل کیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کا وہ نفل روزہ درست واقع ہوا؟

43
44

سحری کے وقت غسل فرض ہو تو بغیر غسل روزہ ہوجائے گا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر سحری میں کسی کی آنکھ دیر سے کھلی اور اس پر غسل فرض ہو، اب اگر وہ غسل کرتا ہے تو سحری کھانے کا موقع نہیں مل پائے گا اور اسے بھوکے پیٹ روزہ رکھنا پڑے گا، کیا اس مجبوری کی وجہ سے سحری کھا کر غسل کر سکتا ہے؟ اس صورت میں روزہ شروع ہونے کے بعد غسل ہوگا، کیا اس طرح روزہ ادا ہوجائے گا؟ یا سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے؟

44
45

بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنے کا حکم؟

سوال: ربیع الاول کا دن تو ہم عید کا دن مناتے ہیں، تو اس دن کا روزہ کیسا۔مطلب عید کے دن تو روزہ رکھنے کی ممانعت ہے۔

45
46

یومِ عرفہ کے روزے کی کیا فضیلت ہے؟

سوال: یومِ عرفہ کا نفلی روزہ رکھنا کیسا ؟ اس کی کیافضیلت ہے ؟

46
47

اعتکاف کی قضا میں روزہ کس نیت سے رکھے؟

سوال: ایک باجی رمضان کے آخری عشرکا سنت اعتکاف بیٹھی تھیں تو ان کومجبوراکہیں جاناپڑا،جس وجہ سے ان کا اعتکاف ٹوٹ گیا، تو اب حکم یہ ہے کہ ایک دن کا اعتکاف روزہ رکھ کر قضاکیا جائے تو پو چھنا یہ تھا کہ عیدکے بعدجب اعتکاف کی قضاکریں گی توروزے میں کون سے روزے کی نیت کریں گی؟ رمضان کےروزے کی یا نفلی روزے کی نیت؟

47
48

منت پوری ہونے کے بعد روزے رکھنے میں تاخیر کرنا کیسا؟

سوال: (1) اگر کوئی شخص کسی کام کے ہونے پر روزہ رکھنے کی منت مانے اور اس کا وہ کام ہوجائے، تو اب ایسی صورت میں اس پر منت کے روزے رکھنا لازم ہوگا، لیکن اگر اس کے والدین گرمی کی وجہ سے اُسے روزہ نہ رکھنے دیں اور سردی میں رکھنے کا کہیں، تو کیا اس تاخیر کی وجہ سے وہ شخص گنہگار ہو گا یا نہیں؟ (2)نیز اگر کسی پر منت کے روزوں کے ساتھ ساتھ ، رمضان کے قضا روزے بھی ذمہ پر باقی ہوں ،تو وہ پہلے کون سے روزے رکھے؟

48
49

بیمار شخص کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کی عمر 63 سال ہے اور وہ درج ذیل چار بیماریوں میں مبتلا ہیں: کینسر، بلڈپریشر، شوگر، ہارٹ اٹیک۔ ان بیماریوں کے سبب اس کے بیس روزے قضا ہوگئے، ڈاکٹر نےان کوفی الحال روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان سابقہ روزوں کی قضا ہی ضروری ہے یا اس کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے؟ نیز ابھی چنددن کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو کیا اس رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ نیز چند سال پہلے کینسر کے آپریشن کے دوران بے ہوشی کی کیفیت میں چار نمازیں قضا ہوئیں اور دو دن کی نمازوں کے وقت بے ہوشی نہیں تھی، صرف بیماری کے سبب قضا ہوئیں، اب ڈاکٹر نے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے، تو دیگر دودن کی نمازوں کی طرح بے ہوشی کی حالت میں رہ جانے والی نمازوں کی بھی قضا کرنی ہوگی یا وہ معاف ہیں اور اب قضا کس طرح پڑھی جائے۔ فی الحال طبیعت بہتر ہے، بیٹھ کر رکوع وسجود کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں لیکن کبھی کبھار اشارے سے بھی نماز پڑھ لیتی ہیں؟ نوٹ: سائل کی وضاحت کے مطا بق مریض شیخ فانی نہیں ہے یعنی فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں، لیکن کچھ عرصہ میں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہوجائیں گی۔

49
50

روزے میں میاں بیوی کے آپس میں مِلنے اور چھونے سے روزے کا حکم

جواب: روزہ ٹوٹ جائے گا، اگر دونوں کو انزال ہوجائے تو دونوں کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔ (۲) اگر بیچ میں کوئی ایسا موٹا کپڑا حائل ہو کہ جو میاں بیوی کو ایک دوس...

50