
مستحق زکوٰۃ کیسے پہچانا جائے ؟ نیز بعد میں غیرِمستحق نکلا، تو زکوٰۃ کا حکم؟
جواب: زکوۃدینا جائز ہے،چنانچہ تبیین الحقائق میں ہے:’’ إذا تحرى وغلب على ظنه أنه مصرف فهو جائز أصاب أو أخطأ ‘‘ترجمہ: تحری کر کے ظن غالب ہوا کہ مصرفِ زکوٰۃ ہے...
قرض خواہ کا انتقال ہو جائے تو قرض کے پیسوں کا کیا کیا جائے؟
جواب: زکوۃ مسلمان )کودے دیں یاکسی اورنیک کام مثلامسجد،مدرسہ یاقبرستان وغیرہ کے لیے دے دیں ،پھراگرکبھی ورثاملیں اوروہ صدقہ پرراضی نہ ہوں تواپنے پاس سے ان کوا...
سال کے آخری دن نصاب کے برابر رقم نہ ہو ، تو زکوٰۃ کا حکم
سوال: ایک شخص کا یکم رجب کو نصاب کا سال شروع ہوا، اب اگلی یکم رجب کو نصاب مکمل نہیں، کہ زکوۃ دے ، لیکن صِفر بھی نہیں ، یعنی کچھ نہ کچھ مال موجود ہے، مگر پھر وہی شخص دوبارہ رمضان المبارک کی پندرہ تاریخ کو صاحب نصاب ہو جاتا ہے، تو کیا اب نئے سرے سے نصاب کا سال 15رمضان سے شروع ہو گا یا یکم رجب المرجب ہی رہے گا ؟
قرض معاف کر دیا، تو اس کی زکوۃ ادا کرنی ہوگی ؟
سوال: زید نے2017میں بکراورخالد کو3سال کے لیےایک ایک لاکھ روپیہ قرض دیا تھا۔تین سال گزر گئے ،مگر وہ دونوں مالی اسباب نہ ہونے کے سبب قرض ادا نہیں کرسکے۔ اس کو اب 6 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔بکراب بھی قرض ادا کرنے پر قادر نہیں اوربکر شرعی فقیر ہے،جبکہ خالدادائیگی کی قدرت رکھتا ہےاورغنی بھی ہے،لیکن زید نے دونوں کو قرض معاف کردیا ہے،بکر کواس کی ناداری کے سبب اور خالد کو اس سبب کہ خالد اس کا بہنوئی ہے۔زید نے6 سالوں میں ان دو لاکھ روپے کی زکوۃ بھی نہیں نکالی۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ آیا زید پر اس رقم کی گزشتہ 6 سالوں کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہے؟اگر لازم ہے،تو پچھلے سالوں کی زکوۃ نکالنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟واضح رہے کہ زیدکئی سالوں سےصاحبِ نصاب ہے اورہر سال زکوۃ نکالتا رہتا ہے۔
اپنی زکوۃ کی رقم سے حج ادا کرنا
سوال: کیا میں اپنی زکوۃ کی رقم سے حج ادا کرسکتا ہوں؟ کیا اس طرح حج کرنے سے زکوۃ ادا ہوجائے گی؟
کسی کی زکوۃ کی رقم اپنے پاس رکھ کراپنی رقم اس کی زکوۃ میں دینا
سوال: اگرکسی شخص نےزکوۃ کی رقم دی،اورکہاکہ ان پیسوں سےکسی مستحق کوسامان دلادینا،وکیل نےاپنےپاس سےاتنی رقم کاسامان مستحق شخص کودلوادیا،یہ سوچ کرکہ زکوۃ کی رقم والےپیسےمیں رکھ لوں گاکیااس طرح زکوۃ ادا ہوجائے گی ؟
کمیٹی رمضان کے بعد نکلنی ہے، تو اس پر زکوۃ ہوگی یا نہیں ؟
سوال: زید نے کمیٹی ڈالی ہوئی ہے جو رمضان شریف کے بعد نکلنی ہے کیا اس پر بھی زکوۃ واجب ہے؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ زکوۃ میں میڈیسن دینا کیسا ہے؟
زکوۃ کے وکیل کا اپنی بیوی کو زکوۃ دینا
سوال: زید اپنے مستحق رشتہ داروں کے لیے اغنیاء اور مالداروں سے زکوۃ وصول کرتا ہے، اور مستحق رشتہ داروں تک پہنچاتا ہے، اور اس میں سے کچھ حصہ اپنی مستحق زکوۃ بیوی کو بھی دیتا ہے ۔کیا بیوی کو اس طرح زکوۃ دینے سے زکوۃ ادا ہوجائے گی ؟
بینک کے زکوۃ کاٹنے سے زکوۃ ادا ہوگی یا نہیں؟
سوال: پاکستان میں بینک میں رکھی گئی رقم کی بینک والے جو زکوۃ کاٹتے ہیں، کیا ایسے زکوۃ ادا ہو جاتی ہے؟